Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یَاقَہَّارُ نے شیطانی چیزوں سے چھٹکارادلادیا

ماہنامہ عبقری - جنوری 2015ء

سورۂ والضحیٰ سے ہر قسم کی محتاجی دور
(ے،ٹ)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عرض ہے کہ یہ رسالہ عبقری میری جان ہے‘ 2006ء سے پڑھ رہی ہوں‘ کچھ رسالے مجھ سے مس ہوئے‘ ان کی تلاش جاری ہے‘ ہرحال میں یہ رسالہ ہمارے لیے ایک نایاب تحفہ اور انمول ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ خاص کر جو وظائف لکھے ہوتے ہیں ان کی کیا بات کروں اور پھر ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ واہ واہ سونے پر سہاگہ والی بات ہے‘ اس میں جتنے بھی وظائف آئے ہیں الحمدللہ کرنے کی بھرپور کوشش کرتی ہوں اور ان کے ذریعے جو فوائد ملتے ہیں ان کی تو مثال ہی نہیں ملتی۔ خاص طور پر وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی﴿والضحیٰ۵﴾ تو میرا پسندیدہ وظیفہ ہے۔ یہ وظیفہ تو واقعی ناممکن کو ممکن بنا دیتا ہے۔ الحمدللہ ہروقت ورد زبان رہتا ہے‘ جب سے پڑھنا شروع کیا ہے کبھی کسی چیز کی محتاجی نہیں دیکھی۔ ہر ضرورت کی چیز وقت سے پہلے ہی مل جاتی ہے۔ رزق میں برکت ہوگئی ہے۔

یَاقَھَّارُ نےخبیث جنات سے نجات دلادی
(ق،ر)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ کی ذات آپ کو سدا سلامت اور آباد رکھیں۔ (آمین) میں نےعبقری رسالہ میں ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ پڑھا تو علامہ لاہوتی پراسراری صاحب سے بہت متاثرہوئے‘ میرے ساتھ جادو جنات کا مسئلہ بچپن سے تھا‘ مختلف عاملوں وغیرہ سے دم کروائے‘ تعویذ لیے‘ وقتی طور پر ٹھیک ہوجاتی تھی مگر پھر وہی حالت۔۔۔۔ ایک دن میں صبح کو واش روم گئی‘ میرے جسم پر کسی نے دائرے کی صورت میں حرکت کی‘ اس دن کے بعد میری بائیں ٹانگ پر چبھن محسوس ہوئی‘ مجھے لگتا تھا کہ کوئی چیز میرے جسم میں گھس گئی ہے اور جب وہ حرکت کرتی ہے تو میرے پورے جسم میں شدید قسم کی درد ہوتی‘ میں اس سے بہت زیادہ پریشان تھی۔
اسی پریشانی میں تھی کہ ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ پڑھتے ہوئے جب میں نے یَاقَھَّارُ کا وظیفہ پڑھا تو میرے دل میں امید کی کرن جاگی اور مجھے لگا یہی وہ وظیفہ ہے جو مجھے ان گندی شیطانی چیزوں سے نجات دلا سکتی ہیں۔ میں نے اُس دن سے صبح و شام گیارہ گیارہ سو مرتبہ اول و آخر سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھنا شروع کردیا اور اس مصیبت سے جلد نجات کیلئے موتی مسجد بھی گئی اور وہاں جاکر نوافل ادا کیے۔ پہلے کچھ عرصہ تو مجھے ان خبیث چیزوں سے چھٹکارا نہ ملا۔۔۔ مگر اب الحمدللہ میری ٹانگ میں جو چبھن اور درد ہوتی تھی بالکل بھی نہیں ہے‘ کبھی کبھی ہلکی سی محسوس ہوتی ہے مگر پہلے سے اسی فیصد فرق ہے۔ کبھی کبھی لگتا ہے کہ وہ چیز میرے اندر سے نکل گئی ہے‘ رات کو جب گیارہ سو یَاقَھَّارُ پڑھ رہی ہوتی ہوں تو اکثر کسی چیز کی چیخنے کی آواز آتی ہے مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوئی چیز مجھے روک رہی ہے۔

یاقہار کا فیض ۔۔۔!!!
(ش،ل)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں دسمبر 2011ء سے رسالہ عبقری سے منسلک ہوا ہوں‘ اسلامی کتابوں کا شوق ہے‘ ایک دن ایک ایجنسی پراخبار کیلئے گیا اچانک ماہنامہ عبقری پرنظر پڑی‘ اسی دن کے بعد سے عبقری کا شدت سے انتظار رہتا ہے اور سب سے پہلے ’’جناب علامہ لاہوتی پراسراری‘‘ صاحب کا کالم ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ پڑھتا ہوں۔ ماہنامہ عبقری کے متعلق جتنا بھی لکھا جائے کم ہے۔
محترم حکیم صاحب! مجھ پر کسی نے سخت جادو کروا دیا تھا جس کی وجہ سے میری معاشی حالات‘ گھریلو حالات دن بدن ابتر ہوتے گئے‘ مختلف عاملوں سے علاج وغیرہ کروائے مگر کوئی فرق نہ پڑا۔ پھر میں نے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے کالم سے یَاقَھَّارُ کا ورد کرنا شروع کردیا‘ اٹھتے بیٹھتے‘ چلتے پھرتے ہر وقت یہی ذکر کرتا رہتا۔ کچھ عرصے کے بعد میرے گھر کے ایک سوراخ سے سفید لٹھے کا کپڑا‘ میرے شناختی کارڈ کی فوٹوکاپی‘ موٹے موٹے لوہے کے کیل‘ میرے دھاگوں میں لپٹے ہوئے بال‘ میری والدہ کے بال‘ میری نظر کمزور ہے‘ میری ٹوٹی ہوئی عینک کا شیشہ‘ میرے بٹن‘ ٹوٹی گھڑی‘ گندبلا‘ گندے کاغذ وہاں سے میں نے یَاقَھَّارُ کے صدقے نکالے۔ جس کی وجہ سے میرے حاسدوں کے ہاتھ کے طوطے اڑ گئے۔ اس ورد کے ذکر سے اب میرے حالات دن بدن بہتر ہورہے ہیں اور ابھی یہ ذکر جاری ہے۔

یاقہار سے گھریلو الجھنیں مسائل ختم
(م۔ا،سرگودھا)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!  آپ کے درس میرے لیے سکون آور گولی کی طرح ہیں‘ جب تک درس نہ سن لوںدل کو چین نہیں ملتا۔ جون 2013ء میں یَاقَھَّارُ کا وظیفہ شائع ہوا تھا‘ میں نے رات سونے سے پہلے گیارہ سو مرتبہ پڑھا‘ ان دنوں ہمارے گھریلو حالات بہت خراب تھے‘ امی ابو کے جھگڑے چل رہے تھے‘ میں ابو کو دیکھتی تو مجھے غصہ آجاتا‘ ابو مجھے دیکھتے تو ان کو مجھ پر غصہ آجاتا تھا‘ بہت حالات خراب تھے‘ میں نے یہ وظیفہ چند دن ہی کیا تو ہمارے حالات ایسے ٹھیک ہوئے جیسے آگ پر پانی۔۔۔!
دو انمول خزانہ کا فیض:میرے ابو بینک میں گارڈتھے‘ ڈکیتی ہوتی تو ڈر تھا‘ پولیس کا اس کیلئے انمول خزانہ نمبر دو کا سوا لاکھ پڑھا‘ آپ یقین کریں پولیس نے والے نے ابو کو اپنے ساتھ جانے کا کہا لیکن پھر انمول خزانے کی برکت سے فوراً انہوں نے میرے ابو کو چھوڑ دیا۔

یاقہار نے جادو ختم کردیا
(غ،ق)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے سارے گھر والے تقریباً پانچ سال سے عبقری کے قاری ہیں۔ ہم 4 بہنیں اور 3 بھائی ہیں۔
میری بہن پر کچھ اثرات تھے‘ اس نے ماہنامہ عبقری میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا وظیفہ دیا گیا وظیفہ یَاقَھَّارُ صبح و شام گیارہ گیارہ سو مرتبہ پڑھنا شروع کردیا۔ جس کی برکت سے وہ اکثر خواب میں سانپ دیکھتی یا تو وہ سانپ کو مار دیتی اور یا پھر بغیر نقصان دئیے سانپ بھاگ جاتا ہے اور پھر ایک مرتبہ خواب دیکھا کہ وہ تندور پر روٹیاں پکا رہی ہے تو تندور میں ایک سانپ ہے‘ وہ سانپ تندور کے سوراخ میں سے تھوڑٓ سا نکل آتا ہے تو وہ اسے سر پر مارتی ہے تو سانپ کا سر الگ ہوجاتا ہے اور اس کا کٹا ہوا سر بہت تیزی سے بھاگ جاتا ہے۔
اس وظیفے کی برکت سے اس کی طبیعت اب کافی بہتر ہے۔ وظیفہ ابھی جاری ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 166 reviews.