Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نظر کی کمزوری دور کرنے کے چند ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2015ء

نظر کی کمزوری بڑوں کیلئے: سب سے پہلے ضروری ہے کہ اصل سبب کو معلوم کرکے اسے دفع کیا جائے‘ اگر قبض ہو تو اطریفل زمانی سات ماشہ یا اطریفل کشنیزی سات ماشہ رات کے وقت گرم پانی کے ساتھ کھلادیں‘ سرمہ سلائی سے لگاتے رہیں۔پرہیز: غذا میں ایسی چیزیں مریض کو دی جائیں جو زودہضم ہوں‘ قبض کو کھولا جائے‘ آنتیں برابر صاف ہوتی رہیں‘ ترش‘ بادی چیزوں سے پرہیز‘ تیز مرچ‘ تیل‘ لہسن‘ پیاز‘ پھل وغیرہ کے کھانے اور مباشرت کرنےسے پرہیز۔ آنکھوں کو صاف رکھا جائے اور صبح وشام پانی کی ٹھنڈی چھینٹیں ماری جائیں۔ صبح وشام پارک کی سیر کی جائے۔ سبز گھاس میں نظر مرکوز کی جائے۔
سر کی مالش: روغن بادام‘ روغن خشخاش کی سر پرمالش کریں۔
بے خوابی و نیند نہ آنا:اگر کسی وجہ سے کئی دنوں سے نیند نہ آرہی ہو تو اس کیلئے ایک چمچ خشخاش لے کر ململ کے کپڑے میں باندھ کر پوٹلی بنالیں‘ رات کو سونے سے پہلے ایک پیالی گرم دودھ میں خشخاش کی یہ پوٹلی ایک سے دو مرتبہ گول گول گھما کر فوراً پی لیں۔ اس سے نہ صرف پرسکون نیند آئے گی بلکہ دوسرے دن بالکل تازہ دم ہوکر اٹھیں گے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 473 reviews.