Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

غیر کی محبت سے چھٹکارا پانے کا آخری حل

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2018

اگر کوئی اسم یَااٰخِرُکو قرآن پاک کی اس آیت کی صورت میں پڑھے اوردوسال روزانہ ۲۱۰ مرتبہ بعد نماز فجر یا شام پڑھے۔ ان شاء اللہ اس پراسرار و رموز کھل جائیں گے

یَااٰخِرُ) اے آخر والے!)اللہ کی ذات ہی آخر ہے جو تمام موجودات کے فنا ہونے کے بعد آخر میں باقی رہے گی۔ اسے کبھی فنا نہیں۔ اس کے علاوہ ہر چیز ختم ہو جانے والی ہے اور اس کی آخرت کی کوئی انتہا نہیں۔ یہ اسم جلالی ہے اور اس کے اعداد ۸۰ ہیں۔ اس نام کو پڑھنے والا نیک اور عابد بن جاتا ہے۔ اس کے دل میں ہمیشہ یہی بات تقویت پاتی ہے کہ جتنی بھی عمر ہو اس میں اللہ کی عبادت کی جائے۔ کسی دم بھی یاد الٰہی سے عافل نہ رہا جائے اسے پڑھنے کے چند اعمال مندرجہ ذیل ہیں:
مادی محبت کا خاتمہ:یاد الٰہی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ مال و دولت اولاد اور دنیاوی اشیاء ہیں۔ جب تک ان کی محبت دل سے نکالی نہ جائے اس وقت اللہ کی محبت حاصل نہیں ہوتی۔ اس لیے غیر اللہ کی محبت کو ختم کر کے اپنے دل کو اللہ کی محبت کا مرکز بنانے کے لیے اسم یَااٰخِرُکا ورد بہت موثر ہے۔ لہٰذا جو شخص اسے روزانہ کم از کم گیارہ سو مرتبہ پڑھے۔ اس کا دل حب الٰہی سے معمور ہوتا چلا جائے گا۔
خاتمہ بالخیر:ہر مسلمان کے لیے امر بڑا لازمی ہے کہ اس کا خاتمہ بالایمان ہو۔ اس لیے جو شخص اسم یَااٰخِرُ روزانہ 33مرتبہ پڑھنے کا معمول بنالے ان شاء اللہ اس کا خاتمہ بالخیر ہوگا۔
سفر میں سلامتی کا عمل:اسم یَااٰخِرُسفر سے بخیریت واپس آنے کے لیے بہت مجرب ہے اس لیے سفر پر جانے سے پہلے اول و آخر سات مرتبہ درودشریف کے ساتھ اسے ایک تسبیح پڑھیں اور اپنے گھر بار کو اللہ کے سپرد کریں ان شاء اللہ سفر میں خیریت سے رہیں گے اور واپسی پر اپنے اہل خانہ کو صحیح سلامت پائیں گے۔
حصول عزت: اگر کوئی شخص غیر لوگوں میں جائے اور وہاں اپنی عزت کو بحال رکھنے کے لیے اسم یَااٰخِرُکو ۴۱بار پڑھ لے ان شاء اللہ اس کی عزت بحال رہے گی اور ہر شخص باعزت انداز میں پیش آئے گا۔ ایک عامل کا قول ہے کہ ہر نماز کے بعد ایک سو مرتبہ پڑھنے سے انسانی عزت برقرار رہتی ہے۔
دشمن پر غلبے کا عمل:اسم یَااٰخِرُکو کثرت سے پڑھنے سے دشمن پر غلبہ حاصل ہوتا اگر کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کرے تو اللہ تعالیٰ اس کی مدد کر کے دشمن پر فتح یاب کرے گا اور عشاء کی نماز کے بعد 21 دن تک روزانہ 6تسبیح پڑھ کر ظالم کے ظلم سے بچنے کی دعا کی جاے تو ان شاء اللہ ظالم مغلوب ہوکر ظلم سے باز آجائے گا۔
حصول روحانیت: اگر کوئی اسم یَااٰخِرُکو قرآن پاک کی اس آیت کی صورت میں پڑھے اوردوسال روزانہ ۲۱۰ مرتبہ بعد نماز فجر یا شام پڑھے۔ ان شاء اللہ اس پراسرار و رموز کھل جائیں گے اور اسے روحانیت حاصل ہوگی اور اللہ کا قرب حاصل ہوگا۔ھُوَ الْاَوَّلُ وَالْاٰخِرُ والظّٰھِرُ وَالْبَاطِنُ
علاج یرقان: اسم یَااٰخِرُیرقان کے علاج کے لیے بھی بہت مفید ہے لہٰذا جب کسی کو یرقان ہو جائے تو اسم یَااٰخِرُو ۴۰۰ مرتبہ پڑھ کر پانی دم کر کے پلائیں اور سات روز تک یہ عمل کریں۔ ان شاء اللہ یرقان سے شفایابی کا کوئی ذریعہ بن جائے اور جو طبی علاج بھی کریں گے۔ اس میں اللہ تاثیر پیدا کردے گا۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 145 reviews.