فراخی رزق کے لیے مجرب
بندہ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ کا عامل ہے اور چاہتا ہے کہ اس کے کرشمات، برکات اور ثمرات سے لوگ مستفید ہو ں ۔
فراخی رزق: بے حساب اور بابرکت رزق عطا ہو گا‘ آپ کے گمان سے بھی زیادہ ملے گا۔ گھر میںکبھی بھی دولت کی تنگی نہ ہوگی۔
ہر اتوار سورج طلوع ہونے پر باوضو ہو کر قبلہ روح ہو کر بیٹھیں اور 413بار بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِoط اول و آخر 51,51 بار درود شریف پڑھیں۔ پھر اللہ سے دعا مانگیں۔
حاجت روائی ہر مشکل کے لیے لاجواب
بندش‘ گھریلو جھگڑے‘ مقدمے بازی‘ رشتوں کا نہ ہونا‘ تنگدستی‘ محبت‘ جادو ٹونہ‘ بیماری تمام قسم کی حاجات کیلئے موثر ہے۔ یقین کامل‘ خلوص اور پاکیزگی کا خاص خیال رکھے۔ انشاءاللہ عمل کی برکات سے ضرور مسئلہ حل ہوگا۔ روزانہ بعد نماز عشاء باوضو ہو کربڑی توجہ سے 786باربسم اللہ الرحمن الرحیمo پڑھے اول و آخر درود شریف 7بار پڑھے ۔7دن کا عمل ہے۔
آسیب جنات کو گھر سے بھگانا
روحانیات میںمغرب کے وقت میں خاص تاثیر ہوتی ہے۔ نماز مغرب پڑھ کر قبلہ رو ہو کر 786بار بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِo پڑھے پھر سفید کاغذ پر 35بار لکھے اور گھرکے دروازے پر چسپاں کریں گھر کے چاروںکونو ں پر 5بار اذان دیں۔ جنات دوڑجائیں گے۔
گھر کے اندر اکثر نقصان ہو جاتا ہو‘ جنات تنگ کرتے ہوں ‘ بدروح کا اثر ہو یا آسیب زدہ بد اثرات ہوں۔ اس عمل سے دوبارہ گھر کا رخ نہیں کرے گا۔ گھر اور مکین محفوظ ہو جائیں گے۔ میرا ایک دوست اس آیت کا عامل ہے۔ جس کے پاس موکلات ہیں وہ ان کے ذریعے چشم زدن میں ہر ہوائی چیز کو پکڑ لیتا ہے۔ مریض یا سحر زدہ فوراً ٹھیک ہو جاتا ہے۔ بڑا زبردست عمل ہے۔
گھر مکان کی جن، دیو، آسیب سے حفاظت
پاک صاف کپڑے پہن کر، باوضو ہو کر دو رکعت نماز نفل وضو ادا کرے اور اسی جگہ بیٹھ کر عرق گلاب اور زعفران سے تعویذ لکھے‘ تعداد 7بار ہو اور گھر میں لگائیں۔
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِoطاِنَّہ‘ مِن سُلَیمٰنَ وَ اِنَّہ‘ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِoط اَلَّا تَعلُوا عَلَیَّ وَا تُونِی مُسلِمِینَo(سورئہ نعمل آیت نمبر 31-30 )
دشمن کو دوست کرنا
ایک عدد نگینہ پربِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِo لکھیں اور پہن لیں پاگیزگی کا ہمیشہ خیال رکھیں اور روزانہ بعد نماز عشاء100بار پڑھیں۔ چند ہفتوں میں مطلوبہ نتائج حاصل ہونگے۔ یکسوئی‘ خلوص دل سے عمل کریں۔ دشمنی ، دوستی میں بدل جائے گی۔ اس کی برکت سے آپ کو مطلوبہ مقاصد میں کامیابی ہوگی۔
دولت، شہرت، امیر کبیر ہونا
جب سورج طلوع ہو رہا ہو300بار درود شریف پڑھیں۔ پھر 300بار بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ پڑھیں۔لگاتار ایک سال پڑھیںطہارت کا خیال رکھیں‘ ہمیشہ باوضو اور تصور سے پڑھیں۔ آپ اس کے کرشمات سے حیران ہوں گے۔ دولت بارش کی طرح برسے گی۔ یہ عمل آزمودہ پتھر پر لکیر ہے۔ کبھی ناغہ نہ ہو۔( ڈاکٹر شوکت شاہین، خانیوال)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 548
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں