Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نظر کی کمزوری دور کرنے کےوظائف

ماہنامہ عبقری - اپریل 2015ء

ہر فرض نماز کے بعد دایاں ہاتھ سر پر رکھ کر ایک ہی سانس میں گیارہ مرتبہ یَاقَوِیُّ پڑھیں۔ یہ دعا سر کے جملہ امراض کیلئے کافی و شافی ہے‘ مثلاً دماغی ٹینشن اور مرگی وغیرہ۔
دایاں ہاتھ سر پر رکھ کر آیت کا صرف اتنا حصہ پڑھیں۔ فَضَرَبْنَا عَلٰٓی اٰذَانِھِمْ فِیْ الْکَھْفِ۔ (کہف 11) پھر ہاتھ پر دم کرکے سر پر پھیریں‘ انشاء اللہ خوب گہری نیند آئے گی۔بستر پر باوضو دائیں کروٹ قبلہ رخ لیٹ کر سات مرتبہ یہ آیت پڑھیں۔تَحْسَبُھُمْ اَیْقَاظًا وَّھُمْ رُقُوْدٌ۔ انشاء اللہ خوب نیند آئے گی۔
قارئین اصلاح فرمالیں!:محترم حکیم صاحب! ہم آپ کے بے حد شکرگزار ہیں کہ آپ نے ہمارے بھیجے ہوئے نسخے عبقری میں شائع کیے۔ستمبر 2014ء کا رسالہ کے صفحہ نمبر 36 پر میرا ایک نسخہ شائع ہوا تھا’’کمردرد سے نجات کا تیربہدف نسخہ‘‘ اس نسخے میں ہم سےتھوڑی سی غلطی ہوگئی تھی اس لیے ہم وہ نسخہ دوبارہ بھیج رہے ہیں۔ ھوالشافی: گندم‘ سونف‘ میتھی دانہ‘ گھی‘ گُڑ اگر چاہیں تو خشک میوہ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔نسخہ بنانے کی ترکیب: گندم‘ میتھی دانہ اور سونف کو علیحدہ علیحدہ دھیمی آنچ پر توے یا کڑاہی میں بھون لیں۔ اگر گندم ایک سیر ہوتو میتھی دانہ ایک چھٹانک اور سونف ایک چھٹانک ڈالیں‘ ان تینوں چیزوں کو بھوننے کے بعد اچھی طرح پیس لیں۔ اگر گندم کو پیسنا مشکل ہو تو گندم کی جگہ آٹے کو بھون کر استعمال کرسکتے ہیں۔
اب کڑاہی میں حسب ضرور ت گُڑ ڈالیں تھوڑا سا پانی اور آدھا کپ دیسی گھی ڈالیں‘ اگر دیسی گھی دستیاب نہ ہو تو عام گھی بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اس طرح گاڑھا قوام تیار کرلیں اب اس میں باقی کے اجزاء ڈال دیں اب اچھی طرح مکس کرنے کے بعد چولہے سے اتار لیں اور جلدی جلدی لڈو بنائیں۔ صبح نہار منہ دو سے تین لڈو کھائیں‘ بڑے مزے کے ہوتے ہیں‘ بچے بھی بڑے بھی شوق سے کھاتے ہیں۔ ان کی تاثیر گرم ہوتی ہے۔ اس لیے صرف سردیوں میں استعمال کریں۔ انشاء اللہ کچھ ہی عرصہ کے استعمال سے آپ کو کمردرد سے نجات مل جائے گی۔

(س۔ا)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 486 reviews.