Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عینک توڑ نسخہ

ماہنامہ عبقری - اپریل 2015ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! چندماہ سےعبقری کا قاری بنا ہوں‘ میں بھی طب سے منسلک ہوں۔ میں قارئین عبقری کیلئے ایک بہت ہی مجرب عمل اور نسخہ بھیج رہا ہوں‘ یہ میرا اور بہت سے دیگر ساتھیوں کا آزمایا ہوا ہے۔ عمل یہ ہے ہر نماز کے بعد گیارہ دفعہ پڑھ کر آنکھوں پر دم کریں۔

فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ ﴿قٓ۲۲﴾۔
میری نظر2006ء میں ڈیڑھ نمبر تک کمزور تھی‘ جب سے میں نے یہ عمل شروع کیا الحمدللہ عینک بھی چھوٹ گئی اور نظردن بدن تیز ہوگئی۔ نسخہ یہ ہے:۔ گری (ناریل) ایک کلو‘ سفید مرچ سوگرام‘ سونف سوگرام‘ مغز بادام 250 گرام‘ چینی حسب ذائقہ دیسی گھی حسب ضرورت ۔ان کو باریک کرکے رکھ لیں‘ صبح ناشتہ میں ایک سے دو چمچ استعمال کریں۔ والد محترم نظر کیلئے دو عینک رکھتے تھے‘وہ بھی طبیب تھے‘ دہلی سے فارغ التحصیل تھے۔ جب والد صاحب نے 1970ء میں یہ نسخہ استعمال کیا تو عینک سے نجات مل گئی اور 1995ء تک ان کی نظر بالکل ٹھیک تھی۔ 1995ء میں والد صاحب کا انتقال ہوا۔یہ نسخہ میں نے بہت سے لوگوں کو لکھ کر دیا‘ تمام ہی اللہ کے کرم سے ٹھیک ہوگئے۔

(احمد حسین‘خوشاب)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 487 reviews.