Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نیند اور نظر کیلئے , نظر کی کمزوری , عملیات کے فضائل

ماہنامہ عبقری - اپریل 2015ء

جو بندہ صبح و شام ’’ َسُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ لَاحَولَ وَ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ
 تین مرتبہ پڑھے گا تو موت تک چار بیماریوں سے حفاظت میں رہے گا ۔ جزام، جنون، اندھا ہونا ، اور فالج ۔

آنکھوں کا دکھنا ، جلن ، غرض آنکھوں کی کوئی بھی بیماری ہو جو بندہ ہر نماز کے فرضوں کے بعد 5یا سات دفعہ پڑھے پھر ہاتھوں پر پھونک مارکر آنکھوں پر ہاتھ پھیردیں ۔  فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ ﴿قٓ۲۲﴾ انشاء اللہ شفاء ہوگی ۔ جو بندہ ہرنماز فرضوں کے بعد سورۃ قٓ والی آیت نہیں پڑھ سکتا جس کو سورہ قٓ کی یہ آیت نہ آتی ہو وہ ہر نماز کے بعد یَانُوْرُ گیارہ دفعہ پڑھ کر ایسا

کرلے۔ اس سے بھی فائدہ اتنا ہی ہوگا ۔

٭جو بندہ صبح و شام 3,3مرتبہ آخری تین سورتیں پڑھے گا اللہ تعالیٰ زمینوں ، آسمانوں ، انسانوں اور جنات کے شرور سے نجات عطا فرمائے گا ۔
٭جو بندہ فرض نماز کے بعد تین مرتبہ چوتھا کلمہ پڑھے گا تو اس کو اللہ تعالیٰ ہر رکعت پر ایک سال کی عبادت کا ثواب عطا فرمائے گا ۔
٭جو شخص ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھے گا تو اس کے اور جنت کے درمیان موت کا پردہ ہے ۔
٭دن رات میں ایک مرتبہ لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہُ  لَاشَرِیْکَ لَہُ اَحَداً صَمَداًلَمْ یَلِدْ  وَ لَمْ یُوْلَدْ وَ لَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ
٭جو روزانہ صبح کی نماز کے بعد درود ابراہیمی دس دفعہ پڑھے گا‘اُس بندہ کی روح نبیوں اور صدیقین کی طرح نکالی جائے گی ۔ پل صراط سے گزرنے میں آسانی ہوگی‘ فرشتہ سجدے میں سر رکھ کر اس کو جنت میں داخل کروائے گا ۔ حوض کوثر پر پانی پینے میں مدد کی جائے گی ۔
٭جو بندہ 41بار سورۂ کوثر اناج وغیرہ پر دم کرے گا تو رزق کبھی ختم نہ ہوگا ۔
٭جو بندہ 41بار سورۂ قریش غلہ یا دیگ وغیرہ پر دم کردے گا تو وہ کافی ہوجائیں گے ۔
٭جو بندہ اکتالیس مرتبہ روزانہ آیت الکرسی پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کے ایمان و یقین کی کمزوری کو ختم کردے گا ۔
٭جو شخص یَا  مَلِک یَا قُدُّوْسُ‘فجر کے بعد 11مرتبہ پڑھے گا اللہ تعالیٰ ستر والی جگہ کی بیماری سے نجات دے گا ۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 551 reviews.