Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کھوئی بینائی واپس لانے کیلئے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2015ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں وقتاً فوقتاً اپنے تجربات قارئین کیلئے لکھتی رہوں گی سب سے پہلے آنکھوں کے بارے میں دعا قارئین کی نذر کرتی ہوں اس سے خود مجھے اور کافی لوگوں کو فائدہ ہوا ہے اور یہ دعا ہمارے شوہر کے والد محترم محمد معین الدین نے بتائی تھی جوکہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔دعا یہ ہے:۔ وضو بے وضو دن میںجب بھی یاد آئے صرف تین مرتبہ درج ذیل درود پڑھ کر ہاتھوں کی انگلیوں کے پوروں پر پھونک کر دونوں آنکھوں پرپھیرلیں‘ سارا دن  میں جتنا زیادہ کریں گے اتنا ہی جلد فائدہ ہوگا۔ حضرت میں بڑھاپے کی حدود کو چھورہی ہوں مگر مجھے چشمہ نہیں لگا جبکہ میںسلائی بھی کرتی ہوں‘ میرا حلقہ احباب وسیع ہے اور جن کو بھی بتایا ان کو فائدہ ہوا‘ دعا کیا بلکہ چھوٹا سا درود ہی ہے اس کو پڑھنے سے گئی ہوئی بینائی واپس آجاتی ہےاور بینائی کبھی بھی کم نہیں ہوتی صرف پڑھنا زیادہ سے زیادہ ہے۔

محمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
محمدمصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

درج بالا عمل کے اتنے تجربات ہیں‘ اپنے ذاتی بھی اور میرے دوست احباب رشتہ داروں کےکہ اس کیلئے ایک الگ سے کتاب چاہیے تاکہ میں سب تجربات لکھ سکوں‘ پتہ نہیں کیوں بچپن سے ہی شوق سے دعا کا بھی اور دوا کا بھی پہلے خود تجربہ کرتی ہوں پھر لوگوں کو بتاتی ہوں اور رزلٹ ہمیشہ سوفیصد نکلتا ہے۔ کوئی نہ کوئی دوا یا دعا کیلئے فون آتے رہتےہیں اور میں بخوشی بتاتی ہوں اور جب لوگ بتاتے ہیں کہ ہمیں فائدہ ہوا تو اس وقت میں کتنا خوش ہوتی ہوں‘ میرے دل میں کتنا سکون محسوس ہوتا ہےیہ تو میں لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی۔ ایک ٹوٹکہ اور میرے پاس مچھروں سےحفاظت کا ہے۔ اگر کہیں مچھروں کی کثرت ہو مثلاً مکان‘ باغ‘ کمرہ وغیرہ میں تو یہ عدد ایک کاغذ پر لکھ کر چاروں کونوں میں ٹیپ سےچپکا دیں۔ انشاء اللہ سب مچھر بھاگ جائیں گے۔ مجرب ہے وہ عدد یہ ہیں یاد رہے کہ یہ انگریزی گنتی میں نہیں لکھنے ۱۲۔۱۲۔۱۱ 

(بحوالہ: مجموعہ وظائف مولانا مفتی نظام الدین شام زئی شہید)  (ازطرف‘ کراچی)۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 583 reviews.