Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے طبی اور روحانی سوال‘صرف قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - اپریل 2015ء

 گردے کی بیماری: میں تقریباً ڈیڑھ سال سے گردے کی بیماری میں مبتلا ہوں اور میری ہفتہ میں دو مرتبہ ڈائیلاسز ہورہی ہے‘میں اپنا ایک گردہ بڑے بھائی کو دے چکا ہوں‘براہ مہربانی کوئی علاج بتائیں کہ میری ڈائیلاسز سے جان چھوٹ جائے۔(سید عبدالصمدشاہ‘ سکھر)
جواب:آپ اُبلا ہوا پانی دن میں کم از کم آٹھ گلاس لازمی پئیں اور وقت کے ساتھ ساتھ اس کو بڑھاتے چلے جائیں۔
اس کے ساتھ آپ کلونجی دو کلو لے کر اسے صاف کرلیں‘اس میں پانی ڈال کر اس کو دھولیں‘ اس میں سے مٹی نکل جائے گی‘  پھر اس میں صاف پانی دس بارہ کلو بھر دیں۔ ساری رات اس کو بھگو کر رکھیں۔ صبح اٹھ کر اسے دھیمی آگ پر چڑھا دیں۔ پانی جب ابالے کھانےلگے اورمسلسل ایک گھنٹہ پانی ابالے کھاتا رہے۔ اس طرح کرنے سے کلونجی کے دانے ہلکے سرخی مائل ہوجائیں گے۔ آگ سے نیچے اتار کر ٹھنڈا کرکے کپڑے سے پانی چھان کر کین میںبھر کر رکھ لیں۔ صبح اٹھ کر کلونجی کا پانی دو گلاس لے کر اتنا شہد ڈالیں کہ میٹھا ہوجائے۔ اُس کے بعد تین بار شفاء من جانب اللہ پڑھ کر وہ پانی نہار منہ پی لیں۔ انشاء اللہ چند ہفتے کرنے سے ہی آپ کی بیماری کاجڑ سے خاتمہ ہوجائے گا۔(مسز علی اختر‘اسلام آباد)
مردانہ وجاہت ختم: میں کچھ عرصہ گھر رہا تو میرے اندر لڑکیوں والی عادتیں پیدا ہوگئیں‘ میرے چلنے‘ بات کرنے کا انداز بالکل لڑکیوں جیسا اور تو اور شکل بھی لڑکیوں جیسی ہوتی جارہی ہے‘ طبی لحاظ سے بالکل فٹ ہوں مگر عورتوں میں دلچسپی ختم اورلڑکوں کی طرف بڑھتی جارہی ہے۔کوئی کھسرا اور کوئی ہیجڑا کہتا ہے‘میری مدد کریں‘ میں بہت پریشان ہوں۔ (رمیض‘ملتان)
جواب:آپ گوشت کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ اچھے دوست بنائیں اور ان کے ساتھ رہیں‘ نیک مجالس میں شرکت کیاکریں۔خواتین کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا کم کریں۔ صبح فجر کی نماز کے بعد ورزش کا معمول بنائیں۔کم از کم دس منٹ یَااَللہُ یَارَحْمٰنُ اس تصور کے ساتھ پڑھیں کہ آسمان سے سنہری روشنیاں آپ پر بارش کی طرح برس رہی ہیں۔(کاشف کلیم‘شاہدرہ)
بستر پر پیشاب:ہم عبقری بڑے شوق سے پڑھتے ہیںاور بہت فائدے بھی ہوتے ہیں۔میرا بیٹا سترہ سال کا ہے بچپن سے لے کر اب تک وہ بستر پر پیشاب کردیتا ہے‘ اسے ذرا بھی محسوس نہیں ہوتا‘ ذہنی لحاظ سے بالکل ٹھیک ہے۔ براہ مہربانی! اس کا کوئی علاج بتائیں۔(زیڈ۔آر)
جواب:محترمہ! آپ اپنے بیٹے کو تِل کے لڈو گُڑ کے ساتھ بنا کر ہر روز سوتے وقت ایک کھلائیں۔ اس کے ساتھ عبقری کا ’’پیشاب کنٹرول کورس‘‘ اپنے بیٹےکو لازمی کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کروائیں۔ انشاء اللہ سترہ سال کا مسئلہ پانچ سے چھ ماہ میں حل ہوجائے گا۔(ع،ش‘بنوں)
بے راہ روی:میرا بڑا بیٹا بیس سال کا ہے‘ آٹھ جماعت تک پڑھا ہے‘ اس کےبعد سےاب تک کوئی کام نہیں کرتا‘ صرف آوارہ گردی کرتا ہے‘ ساری ساری رات گھر سے باہر رہتا ہے‘ اس کی وجہ سےبہت پریشان ہوں‘ براہ مہربانی! کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں۔ (زوجہ رمضان)
جواب:آپ اپنے بیٹے کی نیت کرکے صبح و شام ایک تسبیح اِہْدِ نَا الصِّرٰطَ الْمُسْتَقِیْمَ اول  و آخر سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھیں۔(فرخ‘لاہور)
چھوٹا قد: میری بیٹی کا قد چھوٹا ہے وہ تقریباً پندرہ سال کی ہے مگر اس کا قد بڑھتا ہی نہیں‘ مجھےاس کے قد کی بہت فکر ہے اور مزید اس کا پڑھائی میں بھی دل نہیں لگتا‘ اس کے پاؤں سےبھی بہت شدید بدبو آتی ہے۔ (ز،سردار پورہ)
جواب: آپ ایسا کریں کہ سورۂ آل عمران کی پہلی تین آیات اول و آخرسات مرتبہ درود شریف کے ساتھ تین سو تیرہ بار پڑھ کر پانی پر دم کریں‘ چالیس دن صبح و شام یہ عمل کریں اور یہی پانی تین سے چھ ماہ مستقل استعمال کریں۔ اس پانی سے بہت سے فوائد روحانی و جسمانی آپ کو ملیں اور آپ کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے انشاء اللہ۔اپنی بیٹی کیلئے نیم کے پتے لے کر اس کو پانی میں جوش دیں جب پانی آدھا رہ جائے تو اس میں دوتولہ پھٹکڑی بھی شامل کرلیں۔ جب پانی ٹھنڈا ہوجائے تو اس پانی سے اپنی بیٹی کے پاؤں دھویا کریں۔(زہرہ نسیم‘ ایبٹ آباد)
ریڑھ کی ہڈی میں خون: میری امی کی عمر75 سال ہے‘ وہ کافی عرصہ سے بیمارہیں ان کی ریڑھ کی ہڈی میں خون جما ہوا ہے‘ ہوسکتا ہے کہ کوئی پرانی چوٹ ہو‘ ڈاکٹر کہتےہیں انہیں کرنٹ لگا کر ٹھیک کیا جاسکتا ہے‘ان کے جسم میں بہت سوجن ہے‘اگر کسی کے پاس کوئی نسخہ ہےتو ضرور بتائیں۔ (ن۔ر)
جواب:آپ اپنی والدہ کو درج ذیل نسخہ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کرائیں۔ یہ نسخہ سینکڑوں کا آزمایا ہوا ہے اور آج تک کوئی بھی ایسا نہیں جس نے یہ نسخہ مستقل مزاجی سے استعمال کیا ہو اور اس کو شفاء نہ ملی ہو ‘ آپ بھی استعمال کرائیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔ ھوالشافی: اسگندھ ناگوری ، بدھارہ، بکھڑا ، سنڈھ، مغزبادام، مغز اخروٹ، مغز ناریل، موویز منقیٰ، ہر ایک 100گرام۔ترکیب:آپ نہایت باریک کوٹ پیس کر محفوظ رکھیں۔ ایک چمچ دود ھ کے ہمراہ دن میں تین دفعہ یا حسب طبیعت کم وبیش کر سکتے ہیں۔ مستقل توجہ دھیان سے استعمال کرنے سے انشاء اللہ مکمل فائدہ ہوگا۔(ابوذر‘ملتان)
معذوری: میرے ابو کوفالج کا اٹیک ہوا ہے ‘ تقریباً ایک ماہ پہلے سے ان کی دائیں سائیڈ کام نہیں کرتی اگر آ پ کےپاس کوئی دوائی یا نسخہ ہےتو ہمیں ضرور بتائیں۔ (زہرہ رمضان)
جواب:آپ کے والد کو تازہ سبزیاں زیادہ سے زیادہ کھانی چاہئیں۔ اس کے علاوہ آدھے لیموں کا رس ذرا سا شہد ملا کر پانی میں گھول کر پینا چاہیے تاکہ جگر کا فعل بیدار ہوجائے۔ خشک خوبانیاں بھی بڑی اچھی چیز ہے۔ سات آٹھ خوبانیاں پانی میں بھگودیں‘ نرم ہوجائیں تو کھالیں مگر پانی میں بھگوئے بغیر بھی خوبانیاں حیاتین ب فراہم کرتی ہیں جو کہ فالج زدہ افراد کیلئے نہایت مفید ہے۔اس کے ساتھ آپ اپنے والد کو دفتر ماہنامہ عبقری کی ’’معجون مراد اور سترشفائیں‘‘ کی چندڈبیاں مستقل مزاجی سے استعمال کرائیں۔(اعجاز گوندل‘شیخوپورہ)
بچپن سے بیمار:میں بچپن سے ہی بیمار ہوں‘ مالی حالات بھی اچھے نہیں عمر بائیس سال ہے۔ ڈاکٹر بتاتے ہیں کہ میرےدل میں سوراخ ہے‘ علاج بہت کروایا مگر فرق نہیں پڑا۔ چار قدم چلتا ہوں تو سانس پھول جاتا ہے۔عامل حضرات کہتے ہیں کہ تم پر سایہ ہے۔ براہ مہربانی کوئی وظیفہ یا نسخہ عنایت فرمائیں۔ (ریاست علی‘ اٹک)
جواب: قارئین!عبقری کے سابقہ شمارہ میں ایک السی کے تیل سے دل کی نالیاں اور والو کھولنے کا نسخہ شائع ہوا۔ اس مختصر لیکن بااثر ٹوٹکے کے جہاں اور بے شمار کمالات ہیں‘ وہاں کے دل کے امراض کیلئے بھی لاجواب فوائد کا حامل ہے۔ھوالشافی: السی کا تیل 10قطرے لسی میں ڈال کر پی لیں۔ یہ عمل تازہ دودھ جو گرم نہ ہومیں بھی کرسکتے ہیں۔ اس کے جو مزید فوائد سامنے آئے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں۔ جوڑوں کے پرانے اور لاعلاج درد کیلئے کچھ ماہ‘ پٹھوں کے کھچاؤ اور اینٹھن کیلئے کمر کے درد‘ دماغی اعصابی کمزوری کیلئے قوت خاص کی کمزوری کیلئے‘ فالج لقوہ کسی عضو کا خشک یا کمزور ہونے کیلئے بھی بہت مؤثر ہے۔ چند ماہ استعمال اعتماد سے کریں۔(ایم زماں‘کراچی)
 بیٹے کا حمل:جب بھی حمل میں بیٹا ہوتا ہے تو میں تین یا چار ماہ بیمار رہتی ہوں‘ بیٹیاں صحیح ہوتی ہیں اور میرے اب تک چار آپریشن ہوچکے ہیں‘ بہت علاج کروائے کوئی اٹھرا کہتا ہے‘ مہربانی کرکے کوئی وظیفہ یا نسخہ دے دیں۔ (س،ارشد)
جواب: بہن! آپ عشاء کی نماز کے بعد 121 بار سورۂ فاتحہ اول وآخر11 بار درود شریف ابراہیمی اس طرح پڑھیں کہ جب سورۂ فاتحہ کی اس آیت پر پہنچیں صِرٰطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْہِمْ تو یہ جملہ ’’مثل ابراہیم و یعقوب و زکریا علیہ السلام‘‘ ہر دفعہ تین بار کہیے اور پھر سورۂ پوری کیجئے۔ 9 ماہ تک روزانہ ایسا کریں۔ وظیفہ نمبر2: یَابَارِیُٔ یَامَتِیْنُ یَابَدِیْعُ یَاحَافِظُ۔9 ماہ تک ہر نماز کے بعد پیٹ پر ہاتھ رکھ کر70 بار پڑھیں (یہ عمل صرف خاتون کرے) وظیفہ نمبر3: اٹھتے بیٹھتے نہایت کثرت سے سورۂ کوثر مع تسمیہ وضو‘ بے وضو پڑھیں کوشش کریں کہ باوضو پڑھیں تو بہتر ہے۔ نوماہ روزانہ سینکڑوں‘ ہزاروں کی تعداد میں میاں بیوی دونوں بے حساب پڑھیں۔ کم از کم صبح وشام 313 بار ضرور پڑھیں۔ یہ تینوں وظیفے روزانہ پڑھنے ہیں اگر مکمل نفع چاہتے ہیں تو گھر کا ہر فرد پڑھے ورنہ جتنے بھی افراد پڑھ سکیں۔ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں پڑھیں۔ وضو‘ بے وضو اور پاکی‘ناپاکی میں بھی ہر پل‘ ہر سانس عظمت و توجہ سے اور بھکاری بن کر پڑھیں۔ گیارہ دنوںمیں‘ اکیس دنوں میں‘ اکتالیس دنوں میں جس طرح سہولت ہو سوا لاکھ کریں اور اگر چند دن اوپر ہوجائیں تو کوئی حرج نہیں۔ مسلسل کامیابی تک پڑھیں۔ ایک سوا لاکھ ختم ہو تو دوسرا شروع کردیں۔ اسی طرح مستقل مسائل حل ہونے تک پڑھتے رہیں۔ اعتماد‘ توجہ اور باقاعدگی شرط ہے‘ ہزاروں لوگوں کا آزمودہ ہے ادب سے پڑھیں‘ بے ادب محروم ہوجاتا ہے۔(سویرا‘ راولپنڈی)
 بے گناہ قید: قارئین ! عرصہ دو سال سے بے گناہ302 کے مقدمہ میں قید ہوں‘ میرے بوڑھے والدین اور چھوٹے چھوٹے بہن بھائی ہیں۔جو فاقوں کی سی زندگی گزار رہے ہیں‘میں ہی ان کا اللہ کے بعد سہارا ہوں‘براہ مہربانی آزادی کیلئے کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں۔(متین خان‘ لاہور)
جواب:قرآن پاک کی آیت وَلَقَدْ فَتَنَّا سُلَیْمٰنَ وَ اَلْقَیْنَا عَلٰی کُرْسِیِّہٖ جَسَدًا ثُمَّ اَنَابَ ﴿صٓ۳۴﴾
صبح و شام 313 مرتبہ پڑھیں اور اپنی رہائی کیلئے گڑگڑا کر اللہ سے دعائیں کریں۔ بہت آزمودہ اور پرتاثیر عمل ہے۔(محمد ذاکر‘فیصل آباد)
نفسیاتی مسئلہ:محترم قارئین! میں عبقری کی 2008ء سے قار یہ ہوں‘ میں نےعبقری سے دو وظیفے بھی کیے اور کامیاب ہوئی۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرےخاوند دبئی سے چار سال بعد واپس آئے تو اُس دن کے بعد اصرار کے باوجود وہ واپس نہیں گئے‘ہروقت بہکی بہکی باتیں کرتے ہیں‘ ہروقت ڈرے رہتے ہیں‘شائد وہ ذہنی مریض بن گئے ہیں۔کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں۔ (سدرہ)
جواب:آپ صبح و شام اپنے خاوند کی نیت کرکے یَاقَہَّارُ گیارہ سو مرتبہ دن میں ایک مرتبہ یا اگر جلدی فائدہ چاہتی ہیں تو دو مرتبہ بھی کرسکتی ہیں۔انشاء اللہ کچھ عرصہ ہی عمل کرنے کی وجہ سے آپ کے خاوند میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوں گی۔(غزالہ منیر‘ لاہور)
 بری عادتیں:میں میٹرک کا طالبعلم ہوں‘پچھلے تین سال سے بُری عادتوں میں مبتلا ہوں جس سے میری صحت بہت خراب ہوگئی ہے‘ براہ مہربانی مجھے کوئی وظیفہ بتائیں جس سے میری یہ عادت ختم ہوجائے۔ اس کے علاوہ میں 10thمیں 80% نمبر لینا چاہتا ہوں‘مہربانی فرما کر مجھے کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں۔(ع۔راولپنڈی)
جواب:آپ پانچ وقت کی نماز پابندی کے ساتھ پڑھیں‘ بُری محفلوں میں جانا فوراً چھوڑ دیں‘ فجر کی نماز کے بعد تین سے چار کلومیٹر دوڑ لگائیں۔فلمیں ‘ ڈرامے اور بے ہودہ میگزینز کے قریب بھی مت جائیں اور دفتر ماہنامہ عبقری کی ’’نوجوان شفاء‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سےاستعمال کریں۔  پڑھائی کیلئے آپ ہر نماز کے بعد تین مرتبہ سورۂ الم نشرح پڑھیں‘ انشاء اللہ آپ جو بھی پڑھیں گے وہ یاد ہوگا اور امتحان میں بہت اچھے نمبرز آئیں گے۔ (داؤد بٹ‘ گوجرانوالہ)
 کالج کا مسئلہ: قارئین! میں رسالہ عبقری بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ اس میں بہت سے لوگوں کے مسائل کا حل ہوتا ہے اور اس رسالے کے بہت سارے وظائف نے مجھے بھی بہت فائدہ دیا ہے۔میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے والدین نے بڑی مشکلوں سے ایک اچھے کالج میں میرا داخلہ کروایا‘ مگر وہاں ایک ٹیچر مجھے بالکل بھی اچھی نہیں لگتی جس کی وجہ سے میرا رزلٹ اچھا نہیں آسکا‘ بُرے رزلٹ کی وجہ سے میرا پڑھائی سے دل اچاٹ ہوگیا ہے‘ کالج چھوڑنا چاہتی ہوں مگر گھر والے اب نہیں مان رہے۔(سعدیہ شاہین)
جواب:آپ تین مرتبہ اول و آخر درود شریف ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ اور تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھ کر اپنی اُس ٹیچر کو مسلسل ہدیہ کریں۔اس کا دل آپ کیلئے نرم ہوجائے گا اور آپ کے دل میں ان کیلئے انسیت پیدا ہوجائے گی۔(لبنیٰ بنت شاکر)
 تین مسائل: میرا پہلا مسئلہ یہ ہے کہ ہم بہن بھائی پچھلے کچھ مہینوں سے آپس میں بہت زیادہ لڑنے جھگڑنے لگے ہیں حالانکہ پہلے ہم میں بہت پیار تھا۔ دوسرا مسئلہ: میں ایم اے کی طالب علم ہوں‘ جو بھی یاد کرتی ہوں بھول جاتا ہے۔ تیسرا مسئلہ: میرے گھر والے پچھلے ایک سال سے میرے رشتہ کی کوشش کررہے ہیں لیکن کسی بھی طرح بات نہیں بن رہی۔  (ع)
جواب:آپ حَسْبُنَا اللہِ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ یَاوَارِثُ یَانَصِیْرُسارا دن چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے پڑھیں‘ سب گھر والے پڑھیں‘ ہر مسئلہ کیلئے بہت لاجواب آزمودہ اور بہترین عمل ہے۔ کچھ عرصہ میں ہی آپ کو واضح فرق محسوس ہونا شروع ہوجائے گا۔(عظمیٰ کریم‘ لاہور)
 شوہر کا پیٹ:قارئین! میرے شوہر کے پیٹ میں گیس ہوجاتی ہے تو پیٹ سخت ہوجاتا اور اس کی وجہ سے طبیعت بوجھل رہتی ہے‘ سروزنی رہنا اور کچھ کرنے کو دل نہیں کرتا‘ پاخانہ بھی ٹھیک سے نہیں آتا‘ قبض سے آتا اور ساتھ خون آتا ہے۔ (زوجہ گوہر علی)
جواب: بہن! آپ اپنے شوہر کو پودینہ‘ ادرک کا جوشاندہ چائے کی طرح بنا کر پلائیں۔ نوگرام پودینہ اور ذرا سی ادرک ڈال کر اس کو پانی میں جوش دیں‘ چھان کر پلادیں۔اس کے ساتھ عبقری کی ہاضم خاص انہیں چند ڈبیاں کھلائیں انشاء اللہ ان کا یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔ (ملک سہیل‘چیچہ وطنی)
 طالب علموں کا مسئلہ:میں نویں جماعت کا طالبعلم ہوں اور میں نے حفظ مکمل کرلیا‘ اب میں جب بھی پڑھتاہوں تو دل نہیں کرتا حالانکہ میں اچھی پوزیشن لینا چاہتا ہوں‘ بار بار شک و شبہات  میں مبتلا رہتا ہوں۔دوسرا مسئلہ: قارئین! میرامعدہ بہت خراب ہے اور جگر رطوبت بنا رہا ہے تو مہربانی کرکے کوئی نسخہ تجویز کریں۔ (محمد عبداللہ‘ لاہور)
جواب:آپ صبح و شام سینے پر ہاتھ رکھ کر توجہ کے ساتھ یہ آیت پڑھیں رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ وَ یَسِّرْ لِی اَمْرِیْ
وَاحْلُلْ عُقْدَۃً مِّنْ لِّسَانِیْ یَفْقَہُوْا قَوْلِیْ
اس سے انشاء اللہ آپ کے تمام تعلیمی مسائل حل ہوجائیں گے۔معدہ کیلئے آپ عبقری کی دوائی جوہرشفاء مدینہ استعمال کریں۔(جعفرخان‘پشاور)
پیٹ کی عجب کیفیت:دائیں سائیڈ پر معدہ کے پاس سے ہنسلی تک عجیب سی تکلیف ہے اور جلن بھی محسوس ہوئی مگر سانس لیتے‘پانی پیتے اور کھانے میں شدید دردہوتا‘ پانی کا گھونٹ نیچے اترتے ہوئے اور کھانا اتر تے ہوئے‘ دال‘ دلیا چاول کسی طرح نگل رہا ہوں‘ پیٹ پر بوجھ محسوس ہورہا ہے‘ کھانےپینے اور سانس لینے میں تکلیف محسوس ہورہی ہے۔ (ظفراحمد خاں‘ کراچی)
جواب:آپ یہ نسخہ کچھ عرصہ استعمال کریں:۔ھوالشافی :بل گری‘ کالی ہریڑ دونوں ایک ایک چھٹانک لے کر کوٹ پیس کر دیسی گھی میں نہایت ہلکا بھون لیں اور محفوظ رکھیں آدھا چمچ پانی کے ہمراہ دن میں 3سے 4 بار‘ بچوں کو چٹکی چٹکی دن میں 4 سے 5 بار۔ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ پیٹ کی ہربیماری کا علاج ہے۔اس کے ساتھ آپ ماہنامہ عبقری کی ’’شفاء حیرت‘‘ استعمال کریں۔(شہلانواز‘ اسلام آباد)
 مشکلات کا بھنور:میں بی اے پاس ہوں‘ میرے بھائیوں نے میری شادی مجھ سے چھ سال چھوٹے ایک بچی کے باپ جو صرف نفس پرست تھا کے ساتھ کردی‘ میں نے جیسے تیسے کرکے اس کےساتھ گزارا کیا مگر تین سال بعد میرے بہن بھائیوں نے زبردستی اُس سے مجھے طلاق دلوادی‘ اب میرا جینے کو دل نہیں کرتا‘ مشکلات کے بھنور میں پھنسی ہوئی ہوں‘قارئین! کوئی وظیفہ عنایت فرمادیں کہ میرے دل سے بہن بھائیوں کیلئے نفرت ختم ہوجائے اور اللہ بہترین شریک حیات عطا فرمائے۔ (ط،اٹک)
جواب:آپ ہروقت ‘ ہرپل‘ ہر حالت میں یَاکَرِیْمُ کا انتہائی کثرت کےساتھ ورد کریں۔(عائشہ ظفر‘ساہیوال)
 قبض سے چھٹکارا:قارئین! میری عمر25 سال ہے‘ پچھلے چھ، سات مہینے سے مجھے قبض کی شکایت ہے‘ دو ، تین دن تک حاجت نہیں ہوتی اور تین دن بعد بھی کھل کر نہیں ہوتی۔ مجھے کوئی اچھا سا نسخہ بتائیں۔(محمد شفیق احمد‘ کے پی کے)
جواب:ہم درحقیقت اپنی غذاؤں میں بے احتیاطی اور بے اعتدالی کرتے ہیں اس لیے ہماری آنتیں سست ہوجاتی ہیں اور قبض کی تکلیف ہوجاتی ہے۔ مشین کا پسا ہوا باریک آٹا جس کی بھوسی بھی چھان کر نکال دی گئی ہو‘ اچھا آٹا نہیں ہوسکتا۔ اچھا آٹا وہی ہے کہ جو موٹا پسا ہو اور اس کی بھوسی اس میں موجود ہو۔ بعض لوگ پانی سے غفلت برتتے ہیں اور ہمارے جسم کو جس قدر پانی کی ضرورت ہے اتنا نہیں پیتے‘ اس لیے ان کو قبض ہوجاتا ہے۔ ہمارے جسم کو گرمیوں میں کم از کم آٹھ سے دس گلاس پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ قبض کا ایک سبب ورزش کا نہ ہونا بھی ہے۔ پڑھائی کے ساتھ کھیلنے کودنے‘ چلنے پھرنے‘ دوڑنے یا کسی دوسری ورزش کیلئے وقت نکالیے۔آپ سے درخواست ہے کہ آپ پانی زیادہ سے زیادہ پئیں اور ہر کھانے کے دفتر ماہنامہ عبقر ی کی ’’قبض کشاء‘‘ گولیاں دی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔(محمد حنیف‘ گوجرانوالہ)
 ورنہ خودکشی کرلوں گا: میں ایک جگہ شادی کرنا چاہتاہوں‘ مگر میرے ماں باپ راضی نہیں ہورہے‘ لہٰذا براہ مہربانی قارئین! اس مسئلے کا حل بتائیے ورنہ میرے پاس خودکشی کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے۔ (نعمان‘ پشاور)
جواب:یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُگھر کا ہرفرد پڑھے ورنہ جتنے بھی افراد پڑھ سکیں۔313 بار صبح وشام پڑھیں‘ سات بار اول و آخر درود شریف۔ زیادہ فائدہ کیلئے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں پڑھیں۔ وضو‘ بے وضو اور ناپاکی میں بھی ہرپل‘ ہر سانس عظمت و توجہ سے اور بھکاری بن کر پڑھیں۔(ق‘گجرات)
 عجب بیماری: میرا بیٹا عمر اٹھارہ سال ہے‘ بچپن سے نوسال کی عمر تک ٹھیک چلا‘ اس کے بعد وقتاً فوقتاً وہ گرنا شروع ہوگیا‘ اب وہ بالکل بھی نہیں چل سکتا‘ ایک میرا بیٹا عمر تئیس سال ہے وہ بھی اسی بیماری کا شکار ہے‘ ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ وجہ والدین کی رشتہ داروں میں شادی ہے۔ قارئین! اس مسئلہ کا جلدازجلد حل بتائیں۔ (محمدافضل‘ گجرات)
جواب:افضل بھائی! آپ اپنے بیٹے کیلئے دفتر ماہنامہ عبقری روحانی پھکی لیں جو کہ اسم اعظم کی دم کی ہوئی ہے اور روزانہ اپنے بیٹے کوچنے کے برابر کم ازکم دس مرتبہ کھلائیں۔ اس کے علاوہ اپنے بیٹے کو روزانہ کم ازکم ایک مرتبہ روحانی غسل کروائیں۔’’روحانی غسل‘‘ کاطریقہ یہ ہے کہ آخری چھ سورتیں مع تسمیہ اول وآخر3 دفعہ درودشریف کے ساتھ تین مرتبہ پڑھیںاوراسکے بعد بیت الخلاء کی دعا :’’ بِسْمِ اللّٰہِ ‘‘’’ اَللّٰھُمَّ اِ نِّیْ  اَ عُوْذُبِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ
پڑھ کر بایاں پائوں غسل خانے میں رکھ کراندرچلے جائیں ،پہلے ذکرکئے گئے طریقے کے مطابق مسنون غسل کریں، نہاتے وقت یہ دعا دل ہی دل میںمسلسل پڑھتے رہیں، زبان سے بالکل نہ پڑھیں اور اپنی ہر بیماری اور پریشانی کا تصور کرتے رہیں کہ وہ بھی اس پا نی کے ساتھ دھل رہی ہیں اور اس کے بعد جب باہر آئیں تو سید ھا پا ئوں باہر رکھیں اور پھر اسی ترتیب سے آخر ی چھ سورتیں پڑھیں جیسے پہلے پڑھیں تھیں۔نوٹ:غسل جنابت کی صورت میںنہانے سے پہلے چھ سورتیںنہ پڑھیںبلکہ نہانے کے بعد جب باہر آجائیں تو بعد میں پڑھ لیں۔یاد رہے بیت الخلاء کی دعابیت الخلاء کے اندر زبان سے بالکل نہیںپڑھنی بلکہ دل ہی دل میں پڑھنی ہے۔(مسز طلعت‘ منڈی بہاؤالدین)
 دورے پڑنا:میری عمر25 سال ہے‘ بچپن میں جب میری عمر تقریباً نو سال تھی تب مجھے بیہوشی کے دورے پڑتے تھے‘ پھر آہستہ دورے پڑنا کم ہوگئےجب میری عمر16 سال تھی تب سے دورہ نہیں پڑا بلکہ اب میرا دماغ اور پاؤں کی انگلیاں سن ہوجاتی ہیں‘ بازو سن اور عجب کھچاؤ محسوس ہوتا ہے۔(حطیہ افضل‘ گجرات)
جواب:میری بہن کے ساتھ بھی اسی طرح کی کچھ ملتی جلتی کیفیات تھیں‘ میں نے دفتر ماہنامہ عبقری جاکر محترم حکیم صاحب کے اسسٹنٹ صاحب سے چیک کروایا تو انہوں نے اس کیلئے ’’اکسیرالبدن اور جوہرشفاء مدینہ‘‘ تجویزکیں۔ ہم نے یہ ادویات تقریباً پانچ ماہ اپنی بہن کو استعمال کروائیں اب الحمدللہ وہ پہلے سے اسی فیصد بہتر ہے۔ آپ دفتر ماہنامہ عبقری کی یہ دونوں ادویات کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ (محمد طیب‘ لاہور)
 چھوٹا قد:قارئین!میری اٹھارہ سال ہے‘ میرا قد ساڑھے چار فٹ ہے‘ میری امی ابو کے قد کافی لمبے ہیں جس کی وجہ سےمیں احساس کمتری کا شکار ہوں‘ پلیز میری حالت پر ترس کھاتے ہوئے مجھے کوئی اچھا سا نسخہ بتادیں‘ جس سے میرا قد پانچ سوا پانچ فٹ ہوجائے‘ ساری زندگی آپ کی احساس مند رہوں گی۔ (بنت منیراحمد خان‘ اٹھارہ ہزاری جھنگ)
جواب:میری بہن! تیزی سے قد بڑھانا بڑی حد تک ممکن نہیں ہے۔ ویسے مناسب ورزش سے کسی نہ کسی حد تک اثر پڑسکتا ہے۔ مثلاً لٹکنے کی ورزش اچھی ہے۔ کسی بلند چیز کو دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر لٹک جائیے اور جسم کو اوپر لے جائیں اور پھر نیچے چھوڑ دیں۔ ایسا روزانہ دس سے بارہ بار کریں۔ گردن کی ورزش کریں۔گردن تان کر دائیں‘ بائیں اور اوپر نیچے کرنا ایک اچھی ورزش ہے۔ اس سے غدود کا فعل درست ہوکر اضافہ قد ممکن ہے۔(شعیب احمد‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 601 reviews.