2 فجر
4ظہر
4 عصر
3 مغرب
3 - 4 عشاء
8 تہجد
عبقری امت مسلمہ کی توجہ بارہا ایک ایسی لائن لائف‘ ٹیلی فون کی طرف دلا چکا ہے جو دنیا کی معروف ترین لائن ہونے کے باوجود کبھی کسی ذی روح کو Busy Tone نہیں دیتی‘ ہمیشہ ہر کالر کو خوش آمدید‘ او کےکہتی ہیں۔ اکثر کالر انعامات کی بارش‘ اپنا مدعالیکر ہی اٹھتا ہے بشرطیکہ روزانہ پابندی سے ڈائلنگ کرتے رہیں۔ ایمرجنسی کی صورت میں ڈائریکٹ 6 نمبر کے 8 نوافل ادا کریں۔ تہجد میں رابطہ کریں اور اپنی حاجتیں‘ پریشانیاں‘ بے سکونی فوراً حل کروا لیں اور دو آنسوؤں کا ٹوکن ڈالنا ہرگز نہ بھولیں۔
آپ جلد ہی سکون بخش راحت محسوس کریں گے سکون زندگی میں در آئے گا‘ راضی بہ رضا رہنے کی نایاب و انمول عادت مل جائے گی۔ جو حاجتیں‘ تمنائیں یہاں نہ حل ہوسکیں یا نہ مل سکیں‘ جب روز جزا ملیں گی تو بنی آدم سوچے گا تمنا کرے گا کوئی زمین پر ملی ہی نہ ہوتی لیکن آس‘ امید سے مانگتے رہیں‘ ٹوکن ڈالتے ڈالتے قیام، رکوع و سجود کی لذتیں مل گئیں تو زندگی کی معراج مل گی‘ محرم راز مل جائے گااور کیا چاہیے۔(رضیہ عرفان‘ شاہدرہ )
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں