Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اسلام اور رواداری(پیغمبرﷺ اسلام کا غیر مسلموں سے حسن سلوک)

ماہنامہ عبقری - اگست 2015ء

 

بحیثیت مسلمان ہم جس بااخلا ق نبیﷺ کے پیرو کا ر ہیں انکا غیر مسلموں سے کیا مثالی سلوک تھا‘ آپ نے سابقہ اقساط میں پڑھا اب ان کے جانوروں سے حسن سلوک کے چند واقعات پڑھیں۔

 

جانوروں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو:حضور نبی کریم ﷺ ایک اونٹ کے پاس سے گزرے کہ (کمزوری کی وجہ سے) اس کا پیٹ کمر سے لگ گیا تھا‘ اس پر حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا: ان بے زبان جانوروں کے معاملہ میں اللہ سے ڈرا کرو‘ جب یہ اچھی حالت میں ہوں تو ان پر سواری کیا کرو اور جب اچھی حالت میں ہوں تب ہی چھوڑ دیا کرو۔ (ابوداؤد)بلی کی وجہ سے دوزخ ملی:حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا کہ حضور پرنور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ایک عورت ایک بلی کی وجہ سے دوزخ میں داخل ہوئی‘ اس نے اسے باندھ دیا‘ نہ اسے کھانا کھلایا اور نہ اسے کھولا کہ وہ کیڑے مکوڑے کھالے۔ (بخاری ومسلم)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 873 reviews.