محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔خاص کر اس میں موجود مراقبہ اپنی پریشانیوں کے حل کیلئے ضرور پڑھتا ہوں۔ میرا شادی ہال ہے جو کہ بہت اچھا چل رہا تھا مگر کچھ عرصہ پہلے ہمارے اگلے سٹاپ پر ایک اور شادی ہال کھل گیا جنہوں نے ہمارے خلاف پروپیگنڈا شروع کردیا وہ کچھ تعویذ دھاگوں کا کام بھی کرتے ہیں جس کی وجہ سے میرا کاروبار دن بدن زوال پذیر ہونے لگا۔ میں نے اس کے حل کیلئے عبقری میں موجود مراقبہ کرنا شروع کردیا۔ ایک دن بروز اتوار میں نے عشاء کی نماز پڑھی اور مراقبہ میں بیٹھ گیا۔ابھی کیفیت بنی ہی تھی کہ مجھے ایسے محسوس ہوا کہ میں حضور نبی کریم ﷺ کے روضہ اقدس کے اندر موجود ہوں تو آپﷺ کے روضہ مبارک پر جو چادر ہے اس کا رنگ سبز ہے اور چادر کے نیچے سرخ رنگ کا بارڈر ہے۔ میں مزار اقدس کے اندر داخل ہونے کے بعد بہت ڈر ڈر کر قدم رکھتا ہوں کہ کہیں مجھ سے بے ادبی نہ ہوجائے اور میں د یوار کے ساتھ ساتھ قدم رکھ کر وہاں صفائی کرتا ہوں پھر اندر تہہ خانے میں جاتا ہوں اور ساتھ ساتھ اپنی بیماری اور سب
کی خوشحالی کی دعا مانگ رہا ہوں اندر مجھے ایک بزرگ دکھائی دیتے ہیں جن کے اوپر سفید رنگ کی چادر ہے اور وہ اوپراوڑھی ہوئی ہے لیکن میں نے آپ کا چہرہ دیکھا تو ان کا رنگ بہت زیادہ سفید ہے اور آپ کی ڈاڑھی مبارک بھی بالکل سفید ہے ‘ جیسے نور برس رہا ہو۔ میری جھولی میں بہت زیادہ رزق آتا ہے جو بھر جاتی ہے اور میں نےشادی ہال کیلئے بھی دعا کا کہا تو انہوں نے کہا کہ ہال میں بھی ڈال دو۔ اس کے بعد میں نیند کی وادی میں کھوگیا اور فجر کی اذان کے بعد میری آنکھ کھلی۔ (م،س،ا)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں