اگر کسی کو رشتے کا پیغام آیا ہو اور گھر والے اچھا یا بُرا جاننا چاہتے ہوں تو لڑکے یا لڑکی کی والدہ یا والد اسم یَاخَبِیْرُ کو سات دن تک تنہائی میں بیٹھ کر روزانہ 3240 مرتبہ پڑھے اور بغیر بات کیے سوجائے‘ انشاء اللہ اسے اشارتاً پتہ چل جائے گا کہ رشتہ اچھا ہے یا بُرا
اللہ خبیر ہے کیونکہ اسے تمام اشیاء کی باریکیوں کی خبر ہے‘ وہ چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی چیز کو ہروقت پوری طرح جانتا ہے۔ کوئی چیز اس سے چھپی نہیں وہ غیب کی تمام خبروں کو جانتا ہے۔ وہ دنیا اور آخرت کے ذرے ذرے کے حال سے باخبر ہے۔ اس لیےاسے خبیر کہا جاتا ہے۔ یہ اسم جمالی ہے اور اس کے اعداد ۸۱۲ہیں۔ اس اسم کے ذکر سے طبیعت میں یہ اثر پیدا ہوتا ہے کہ پڑھنے والے کا دل اپنی برائیوں سے باخبر ہوکر انہیں ختم کرنے کے درپے ہوجاتا ہے۔ آخراللہ تعالیٰ اسے برائیوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمادیتا ہے۔ اس اسم کے خواص مندرجہ ذیل ہیں:۔
اسرار کا انکشاف: جو شخص اس اسم کو کثرت سے پڑھتا ہے اس پر خواب یا بیداری میں پوشیدہ باتوں کے انکشافات کھلنے لگتے ہیں۔ اگر کوئی خفیہ بات کسی کے دل میں ہو اور اسم یَاخَبِیْرُ کا ذاکر جاننا چاہے تو اسے معلوم ہوجائے گی۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ خبیر ہے اور جو اسے اس نام سے پکارتا ہے اللہ اسے بھی دلوں کے راز سے آگاہ فرمادیتا ہے۔
مریض کا مرض معلوم کرنا: تشخیص مرض میں اللہ کی مدد ضروری ہے کیونکہ اس کی مدد سے ایسی بیماری کاپتہ چل جاتا ہے جو نہایت ہی پیچیدہ ہوتی ہے جو جلدی سے سمجھ میں نہیں آتی۔ اس لیے اگر کوئی ڈاکٹر یا حکیم یَاخَبِیْرُکو روزانہ 812 مرتبہ پڑھنے کا معمول بنالے تو انشاء اللہ مریض کو دیکھتے ہی اللہ کی رحمت سے مریض کی صحیح تشخیص کا پتہ چل جائے گا۔ اس لیے ڈاکٹری پیشہ سے متعلق حضرات کیلئے یہ اسم بہت مفید ہے۔
رشتہ اچھا رہے گا یا بُرا: اگر کسی کو رشتے کا پیغام آیا ہو اور گھر والے اچھا یا بُرا جاننا چاہتے ہوں تو لڑکے یا لڑکی کی والدہ یا والد اسم یَاخَبِیْرُ کو سات دن تک تنہائی میں بیٹھ کر روزانہ 3240 مرتبہ پڑھے اور بغیر بات کیے سوجائے‘ انشاء اللہ اسے اشارتاً پتہ چل جائے گا کہ رشتہ اچھا ہے یا بُرا۔ اگر بُرا ہو تو رشتہ نہ کریں کیونکہ برے رشتوں سے نقصان ہونے کا احتمال ہوتا ہے۔
کاروبار میں نفع ہوگایا نقصان: نیاکاروبار یا دکان شروع کرنے میں نفع ہوگا یا نقصان کسی کے ساتھ شراکت کرنے میں اچھا ہوگا یا بُرا۔ ایسے ہی بہت سے کاروباری معاملات ایسے ہیں کہ ان میں اگر اللہ کی مدد سے پتہ چل جائے تو نقصان سے انسان بچ سکتا ہے۔ یہ باتیں معلوم کرنے کیلئے یَاخَبِیْرُکو سات دن تک گیارہ ہزار مرتبہ پڑھیں۔ انشاء اللہ جو بات دل میں ہوگی اللہ اس کے متعلق آگاہ کردے گا۔
نفس‘ شیطان اور ہوشیار آدمی سے بچنے کا عمل: جو شخص نفس‘ شیطان اور مکار قسم کے لوگوں کے مکرو فریب سے بچنا چاہتا ہو اور اللہ کی رحمت چاہتا ہو تو اسے چاہیے کہ اسمیَاخَبِیْرُ کو روزانہ گیارہ سو مرتبہ پڑھتا رہے۔ انشاء اللہ نفس پرغالب رہے گا‘ شیطان کے جال میں نہیں پھنسے گا اور دوسرے لوگوں سے دھوکہ نہیں کھائے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں