Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

میرے دادا کی بوسیدہ ڈائری کے روشن ٹوٹکے(ف،ا)

ماہنامہ عبقری - اگست 2015ء

افسوس کی بات یہ ہے کہ ان کی ڈائری جس پر ان کے نسخہ جات درج تھے کوئی مانگ کر لے گیا پھر اس نے واپس نہیں کیے گھر والوں کو بھی بھول گیا کہ کون شخص لے گیا تھا۔ کافی عرصہ بعد دادا جان کی الماری سے چند بوسیدہ اوراق نکلے جن میں تھوڑے سے نسخے مل گئے

میرے دادا ابوخانگڑھ کے علاقے کے قابل حکیم تھے‘ ابھی بھی ان کے جاننے والے ان کے چند ایک ہم عمر دوست احباب زندہ ہیں‘ بے حد خوش اخلاق‘ خلیق‘ دیانتدار اور سیلف میڈ انسان تھے‘ کافی صحت مند اور خوش و خرم پھررہے تھے کہ اچانک اجل کا بلاوا آگیا اور ابدی سفر پر روانہ ہوگئے‘ ہم اس وقت بہت چھوٹے تھے ان سے کوئی فیض حاصل نہ کرسکے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ ان کی ڈائری جس پر ان کے نسخہ جات درج تھے کوئی مانگ کر لے گیا پھر اس نے واپس نہیں کیے گھر والوں کو بھی بھول گیا کہ کون شخص لے گیا تھا۔ کافی عرصہ بعد دادا جان کی الماری سے چند بوسیدہ اوراق نکلے جن میں تھوڑے سے نسخے مل گئے‘ ہمیں ایسا محسوس ہوا کہ جیسے ہفت اقلیم کی دولت مل گئی ہو یا پھر چلو جی بھاگتے چور کی لنگوٹ ہی سہی‘ یہ چند نسخے عبقری کی نذر کرنے کو دل چاہا سو حاضر کردئیے۔تبخیرمعدہ‘معدہ کی گرمی: ھوالشافی: خمیرہ ہلیلہ دو تولے‘ عرق شیر (دودھ) چار بوتل۔ ترکیب استعمال: خمیرہ ایک تولہ نہار منہ ایک پاؤ دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔تبخیر معدہ: تجی دو تولہ‘ طباشیر انڈیا دو تولے‘ تال مکھانہ دو تولہ‘ سنگھاڑے خشک پانچ دانے‘ لاہوری نمک دو تولے‘ الائچی کلاں ایک تولہ‘ نوشادر ایک تولہ‘سادہ نمک ایک تولہ‘ کوزہ مصری ایک تولہ‘ تمام ادویات کو باریک کرکے سفوف بنالیں‘ خوراک چھ ماشہ صبح و شام کھانا کھانے کے بعد استعمال کریں۔
نسخہ نمبر3: ہلیلہ تین تولہ‘ بلیلہ تین تولہ‘ آملہ تین تولہ‘ فلفل دراز تین تولہ‘ فلفل سیاہ تین تولہ‘ فلفل گردتین تولے‘ پودینہ پانچ تولے‘ سونف پانچ تولے‘ نمک سوچر پانچ تولے۔ ترکیب: ہلیلہ اور آملہ سے گٹھلیاں نکال کر باریک پیس لیں اور باقی ادویات ملا کر سفوف بنالیں۔ خوراک: چھ ماشہ صبح وشام کھانا کھانے کے بعد استعمال کریں۔ تبخیر معدہ نسخہ 4: سونٹھ ایک تولہ‘ نمک لاہوری ایک تولہ‘ کرنفل ڈیڑھ تولہ‘ فلفل سیاہ ایک تولہ‘ فلفل دراز ڈیڑھ تولہ‘ الائچی خورد نو ماشے‘ گندھک آملہ سار ڈیڑھ تولہ۔ تمام ادویات باریک پیس کر لیموں کے پانی میں بھگو کر خمیراٹھانا ہے گندھک کو گھی میں پگھلا کر پھر اسے پیس لیں تمام ادویات اس میں ملادیں اور گندم کے دانے کے برابر گولیاں بناکر دو گولیاں صبح وشام کھانا کھانے کے بعد کھائیں‘ تبخیر اور معدہ کی اصلاح کیلئے اکسیر ہے۔
درستی ماہواری و استقرار حمل کیلئے ادویات
ھوالشافی: گڑ ایک پاؤ، دیسی گھی ایک پاؤ‘ چھوہارے ایک پاؤ‘ ناریل آدھ پاؤ‘ سونف ایک چھٹانک‘ پودینہ خشک ایک تولہ‘ سونٹھ ایک تولہ‘ اجوائن ایک تولہ۔ تمام اشیاء کے تین برابر حصے کریں اور ایام ماہواری کے پہلے تین دن جوشاندہ بنا کر گرم چائے کی طرح رات کو سوتے وقت پی لیں۔ اس کے علاوہ اجنیر بیل یعنی جسے عرف عام میں لوت بوٹی کہتے ہیں‘ اچھی خاصی مقدار میں لے کر کھرل میں کوٹ لیں اور ایک چھٹانک پسی ہوئی ہلدی لے کر سرسوں کے تیل میں حلوہ سا بنا کر شام کو سوتے وقت زیرناف پیٹ پر لیپ کرکے باندھ لیں۔ یہ دوائی ماہواری کے پہلے دن کرنا ہے‘ اس کے استعمال سے پیٹ کے اندر کوئی ورم یا سوزش وغیرہ ہو تو وہ دور ہوجائے گی۔ شفاء دینے والا اللہ تعالیٰ ہے۔
رکاوٹ ایام: ھوالشافی: گڑ تین چھٹانک‘ سونف ایک چھٹانک‘ سوئے ایک چھٹانک‘ املتاس ایک چھٹانک‘ گھی دیسی تین چھٹانک۔ سب ادویات سونف‘ سوئے املتاس اور گڑ کو اڑھائی کلو پانی میں ابالیں۔ جب آدھ کلو پانی باقی رہ جائے اُسے باریک کپڑے میں چھان لیں‘ پھر اس میں دیسی گھی ملادیں‘ ماہواری کے پہلے تین دن پلائیں‘ یہ تین دن کی خوراک ہے۔ماہواری کی خرابی اور حمل کیلئے: ھوالشافی: سالٹ 20 تولہ‘ پتری فولاد 6 ماشہ‘ قلمی شورہ 2 تولہ‘ میٹھا سوڈا 2 تولہ‘ آدھ کلو پانی گرم کرکے نیچے اتارلیں اور تمام ادویات ملادیں‘ نسخہ تیار ہے۔ خوراک: دو گھونٹ عصر کے وقت استعمال کریں‘ پندرہ دن استعمال کرنے کے بعد ماہواری کے نقائص دور ہوجائیں گے۔ اب حمل ہونے کیلئے درج ذیل نسخہ استعمال کریں۔ھوالشافی: 8 تولہ گاڑھیاں، 8 تولہ سپاریاں 8 تولہ‘کمرکس8 تولہ‘ تج 8 تولہ‘ موصلی سفید 8 تولہ‘ موصلی سیاہ 8 تولہ‘ بہمن سرخ 8 تولہ‘ بہمن سفید 8 تولہ‘ ستاور 8 تولہ‘ عقرقرحا 8 تولہ‘ بیخ بند 8 تولہ‘ بکھڑہ 20 تولہ‘ تمرہندی 8 تولہ‘ گل دھارا 8 تولہ‘ گوند پھلائی 8 تولہ‘ گوند کتیرا 8 تولہ‘ گوند ایرانی 8 تولہ‘ سنگجراحت 8 تولہ‘ موچرس 8 تولہ‘ الائچی خورد 2 تولہ‘ صمغ عربی 8 تولہ‘ کوزہ مصری 2 کلو‘ گھی دیسی 2 کلو۔ تمام ادویات کو باریک پیس لیں۔ علیحدہ برتن میں آدھ کلو آٹا گھی میں بھون لیں‘ پسی ہوئی دوائیوں کو اس میں ملادیں‘ دو تولہ صبح و شام نہارمنہ کھائیں‘ انشاء اللہ گود ہری ہوجائے گی۔یرقان کا آسان اور آزمودہ علاج: چار دانے خشک املی‘ چار دانے آلو بخارا‘ ان دونوں کو رات کو پاؤ بھر پانی میں بھگودیں‘ صبح نہار منہ پانی چھان کر پی لیں‘ دو ہفتہ کا یہ آسان اور آزمودہ علاج ہے۔ اس کے علاوہ گنےکا رس جتنا پی سکتے ہیں ضرور پئیں‘ اوپر دیا ہوا نسخہ ایک دن کا ہے‘ ہفتہ پندرہ دن ضرور استعمال کریں۔یرقان جب کرے پریشان: ھوالشافی: برادہ صندل سفید 2 تولہ‘ مویز منقیٰ 2تولہ‘ زرشک4 تولہ‘ تخم کاسنی 2 تولہ‘ تخم خیارین 2 تولہ‘ گل سرخ اڑھائی تولہ‘ چینی سفید تین پاؤ۔ چینی کے سوا تمام ادویات کو ایک کلو پانی میں ابالیں اور پھر چھان کر پانی علیحدہ کرلیں اور چینی ڈال کر ابال کر شربت بنالیں‘ روزانہ آدھا کپ شربت یا سادہ پانی میں ملا کر پی لیں‘ دن میں تین مرتبہ پئیں‘ ایک ماہ شربت کااستعمال کریں۔نسخہ برائے اصلاح جگر و معدہ: ھوالشافی: تخم کھیرا ڈیڑھ تولہ‘ تخم ککڑی ڈیڑھ تولہ‘ تخم خربوزہ ڈیڑھ تولہ‘ مغز تربوز ڈیڑھ تولہ‘ بیج کاسنی دو تولہ‘ چینی تین پاؤ۔ شربت بنانے کا طریقہ: تمام اشیاء کو نیم کوفتہ کرکے ایک بوتل پانی میں بھگو رکھیں‘ صبح بوتل سے نکال کر برتن میں آگ پر چڑھائیں‘ جوش آنے پر ادویات کو مسل کر چھان لیں‘ چھنے ہوئے پانی میں تین پاؤ چینی ڈال کر شربت تیار کرلیں‘ اس کو پکاتے وقت دو تولہ دودھ ڈال دیں‘ میل دور ہوجائے گا۔ ترکیب استعمال: آدھا گلاس پانی میں دو تولہ شربت صبح، دوپہر شام پئیں۔ اگر اس سے نزلہ زکام کی شکایت ہوجائے تو مقدار کم کردیں۔ اس کاکام ضعف جگر کو کم کرنا‘ پیشاب کو صاف کرنا‘ دل کو طاقت دینا ہے۔ جل کر پیشاب آنے کی شکایت نہیں رہتی۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 902 reviews.