محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ماہنامہ عبقری پچھلے تین سال سے مسلسل پڑھ رہا ہوں۔ اس رسالے سے جینے کا سلیقہ آگیا ہے‘ اس میں موجود بہت سی طبی و روحانی تحریروں نے میرے بہت سے مسائل حل کردئیے ہیں۔ میرے پاس بھی میرا ایک آزمودہ ٹوٹکہ ہے جس کی وجہ سے ایک نامراد مرض سے مجھے نجات ملی۔ میں گزشتہ 30 سال سے مبتلا مرض احتلام رہا ہوں‘ قارئین کو اپنے تجربہ کی بنیاد پر ایک آزمودہ ٹوٹکہ بتارہا ہوں۔ انشاء اللہ بہت سے بھائیوں کو فائدہ ہوگا۔ ٹوٹکہ بہت آسان اور ہر آدمی کی پہنچ میں ہے وہ یہ کہ آپ جب بھی روٹی کھائیں شوربہ والے سالن سے کھائیں اور روٹی کو شوربے میں اچھی طرح کوٹ کر مسل کر رکھیں‘ جب روٹی خوب نرم ہوجائے تو اسے خوب چبا چبا کر کھائیں۔ کھانے کے آدھ گھنٹہ پہلے پانی پئیں اور کھانے کے ڈیڑھ گھنٹہ بعد تک پانی ہرگز نہیں پینا۔ دن میں کم از کم آٹھ گلاس پانی پئیں۔ پھر اپنی صحت دیکھیں۔ صرف اسی ٹوٹکہ سے مجھے احتلام جیسے مرض سے نجات ملی۔ ( عبدالرحمٰن‘ اٹک)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں