محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے عبقری رسالہ ایک بک سٹال پر لگا دیکھا‘میں نے سرسری طور پر دیکھا توخرید لیا اور گھر لاکر جب پڑھا تو پڑھتا ہی گیا۔کیا غضب کا رسالہ نکالا ہے آپ نے۔یہ نسخہ عبقری میں شائع ہوا تھا‘نہایت لاجواب اور آزمایا ہوا ہے۔ ھوالشافی: مہندی دس روپے کی‘ کالا پتھر پانچ روپے کا پیس لیں۔ لونگ سات عدد‘ کلونجی پانچ یا چھ بڑی چٹکیاں۔ سرسوں کا تیل تھوڑا سا۔ انڈے کی زردیاں دو عدد۔ نیم گرم پانی سے گھول کر رکھ دیں‘ دو گھنٹے بعد سر پر لگائیں‘ سوکھنے پر سر دھولیں۔لاجواب رنگ آپ کے بالوں پر چمکے گا۔ (ب،ج)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں