Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے طبی اور روحانی سوال‘صرف قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2015ء

موٹاپے سے نجات: محترم قارئین! میری عمر22 سال ہے اور میرا وزن روزبروز بڑھتا جارہا ہے میں اس معاملے میں بہت پریشان ہوں لوگ مجھےطرح طرح کے ناموں سے پکارتے ہیں کوئی علاج بتادیں۔ دوسرا مسئلہ: میرا دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میں اکثرچھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑتا رہتا ہوں۔مجھے کوئی حل بتائیں۔ شکریہ! (محمد فہد بشیر‘ میانوالی)
جواب:واقعی وزن بڑھنا کوئی اچھی بات نہیں ہے۔ اس کا اثر عمر کے جواں دور میں بظاہر نہیں پڑتا‘ مگر عمر کے آخر دور میں قلب ضرور متاثر ہوتا ہے۔ ہوتا یہ ہے کہ جتنا گوشت اور چربی جسم پر چڑھے گی خون کی اور دوران خون کی اتنی ہی ضرورت ہوگی اور خون کا سفر بھی طویل ہوجائے گی۔ اس کیلئے دل کو زیادہ طاقت سے خون کے دوران کو جاری (پمپ) کرنا ہوتا ہے جس کی وجہ سے دل تھک جاتاہے۔اتنا سمجھ لینے کے بعد آپ غور کریں اور اپنی غذا و خوراک پر نظرثانی کریں۔ میں یہ مشورہ دوں گا کہ سب سے پہلے تو اپنی غذا کم کریں۔ میرامقصد یہ ہے کہ تھوڑی بھوک رکھ کر کھانے سے ہاتھ کھینچ لینا چاہیے۔ اس کمی(تقلیل غذا) سے ضرور فائدہ ہوگا۔ موٹاپا کم کرنے کیلئے غذائی احتیاط اورورزش دونوں مفید ہیں۔ دواؤں پر بھروسہ کم سے کم کرنا چاہیے۔اسی طرح آپ اپنی غذا میں تبدیلی کریں گے تو آپ کا غصہ بھی کم ہوگا۔ روحانی علاج کے طور پر ہروقت باوضو رہیں آپ کو غصہ نہیں آئیگا۔(ش،لاہور)
نوکری کا مسئلہ: محترم قارئین! میں پچھلے چار سال سے بیروزگار ہوں‘ لاکھ کوشش کرتا ہوں نوکری تلاش کرنے کی ‘ جگہ جگہ سی ویز جمع کروا ئیں مگر کہیں سے بھی جواب نہیں آیا۔ صبح سے لیکر شام ہرروز نوکری کیلئے دربدر بھٹکتا ہوں مگر ناکام رہتا ہوں‘ آپ کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں۔ (ج،ر)
جواب: محترم! آپ پریشان نہ ہوں‘ اللہ پاک سب ٹھیک کردے گا۔ اللہ پاک اپنے بندے سے بہت پیار کرتا ہے‘ میں آپ کو نوکری کیلئے ایک وظیفہ بھیج رہا ہوں یہ ضرور کرنا‘ انشاء اللہ نوکری مل جائے گی‘ وہ یہ ہے:۔سورۂ والضحیٰ میں 9 ک ہیں۔ نو دن ہر ’’ک‘‘ پر نو دفعہ ’’یَاکَرِیْمُ‘‘ پڑھنا ہے۔ نو دن میں کام نہ ہو تو اٹھارہ دن کرلیں‘ اٹھارہ دن میں کام نہ ہو تو ستائیس دن کرلیں‘ انشاء اللہ نوکری مل جائے گی۔
نافرمان اور نشے باز جوان بیٹا:میرا نوجوان بیٹا جو عرصہ سے آوارہ لوگوں کے ماحول میں داخل ہوگیا ہے‘ چرس پیتا ہے‘ رات کو گھر دیر سے آتا ہے‘ گھر آکر بھی نشہ کرتا ہے‘صبح دیر تک سویا رہتا ہے‘ لڑائی جھگڑا‘ غلیظ گالیاں نکالتا ہے‘ اس کی بدبختی کی وجہ سے اس کی والدہ دل کی مریضہ بن چکی ہے‘ کوئی کام نہیں کرتا۔ (الف۔ م‘ لاہور)
جواب:محترمہ ! آپ درج ذیل وظیفہ دی کی ترتیب کے مطابق کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے پڑھیں۔ انشاء اللہ آپ کا بیٹا بہت جلد راہ راست پر آجائے گا۔یَامُمِیْتُ یَاقَابِضُ یَامَانِعُ یَاصُبُوْرُ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح پڑھ کر اولاد کی تربیت کیلئے اللہ سے دعا کریں۔ (محمد شکیل‘ ملتان)
نہایت کمزور: میری عمر 23 سال ہے اور میں بہت کمزور ہوں‘ خوراک بھی اچھی ہے لیکن دیکھنے والے کہتے ہیں تمہیں کھانے کو کچھ نہیں ملتا‘ میری سکن بہت پتلی ہے‘ منہ کے اندرونی حصے کی بہت چھوٹی چھوٹی نبض بھی نظر آتی ہیں‘ سر کے بال بھی بہت گرتے ہیں۔ کوئی مفید مشورہ عنایت فرمائیں۔ (ہ)
جواب:مناسب ورزش پر توجہ سب سے پہلے کرنی چاہیے‘ صبح کم ازکم ایک ڈیڑھ میل تیز رفتار کیساتھ چلنا چاہیے۔ ناشتے میں کشمش25 گرام‘ مغز بادام شیریں بارہ دانے لازماً کھانے شروع کردیں۔ ان دونوں کو رات کےو قت بھگودیں اور صبح کھالیں۔ اس کیساتھ ڈیڑھ پاؤ خالص دودھ پی لیں۔ (سید احمد فراز‘ کوئٹہ)
امتحان میں کامیابی: میں نے کئی مرتبہ بی اے کا امتحان دیا مگر پاس نہ ہوسکی‘ اس پریشانی کا کوئی حل بتائیں۔ (ر،ف‘ گ)
جواب: محترمہ! آپ پریشان نہ ہوں آپ کی پریشانی کا حل یہ ہے کہ آپ نماز فجر کے بعد سورۂ الم نشرح 7 مرتبہ اول و آخر درود شریف تین مرتبہ پڑھیں اور جہاں تک ہوسکے اپنے پیپرز کی تیاری کریں‘ آپ کو بھولے گا بھی نہیں اورپیپر بھی بہت اچھا ہوگا۔(فاروق‘ رحیم یارخان)
بواسیر:مجھے بواسیر خونی موہکوں والی ہے‘ تقریباً دو سال پہلے میں نے آپریشن کروایا لیکن اب پھر تکلیف شروع ہوگئی ہے‘ قارئین! مجھے کوئی نسخہ بتائیں کہ میری یہ تکلیف ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے۔ (ع،چکوال)
جواب:میری بہن!کسی بھی صورت قبض نہیں رہنا چاہیے‘ غذا کو ایسی رکھیں کہ جو قابض نہ ہو‘ پانی زیادہ پئیں‘روٹی بے چھنے آٹے کی ہونی چاہیے۔ دوائی کے طور عبقری کا ایک کورس ہے’’بواسیر سے نجات کورس‘‘ یہ میرا آزمودہ ہے آپ بھی کچھ ماہ استعمال کریں۔ رات کو سوتے وقت گلقند آفتابی24 گرام نیم گرم پانی کے ساتھ کھائیں۔(ظفرمجید‘راولپنڈی)
دیسی شیمپو یا صابن: محترم قارئین السلام علیکم! شیمپو بالوں کو کمزور کردیتے ہیں‘ میری تمام قارئین سے التجا ہے کہ کوئی ایسا صابن بتائیں جس کے استعمال سے بال گرنا بند‘ بالوں میں چمک اور بال لمبے گھنے ہوجائیں جو خود آپ لوگوں نے بھی آزمایا ہو۔ (انیلہ‘ ہری پور ہزارہ)
جواب:گھیگوار کا پودا بہت عام ہے‘ دو تین انچ کا ایک ٹکڑا لیکر اس میں سے گودا نکال لیں‘ اس گودے کو بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح لگا کر مساج کریں اور دو گھنٹے تک لگا رہنے دیں پھر بال دھولیں بال دھونے کیلئے پسے ہوئے ریٹھے استعمال کریں ہر قسم کے شیمپوز کا استعمال بند کردیں‘یہ عمل ہفتے میں دو مرتبہ کرنا ہے‘ دو ماہ کے بعد آپ اپنے بالوں کو جاندار‘ خوبصورت‘ سلکی اور لمبے ہوتے ہوئے محسوس کریں گی۔(عالیہ بشیر‘ لاہور)
قد بڑھانے کا آزمودہ عمل:میری عمر انیس سال ہے اور قد صرف چار فٹ ہے‘ جس کی وجہ سے میں ہر جگہ احساس کمتری کا شکار رہتا ہوں۔ براہ مہربانی کوئی قد بڑھانے کا عمل یا نسخہ بتادیں۔(محمد رضا شاکر‘ بھکر)
جواب:یہ عمل میرا آزمودہ ہے آپ بھی کیجئے۔(اجزاء) آدھا گلاس پانی۔ پہلے درود ابراہیمی ایک بار پڑھیں۔ اس کے بعد پھر سورة یوسف کی پہلی آیت ( تین مرتبہ) الٓرo تِلکَ اٰیٰتُ الْکِتٰبِ المُبِینِ اَلرَّحِیمُ اَلرَّحِیمُ اَلرَّحِیمُ یَااَللّٰہُ یَامُرِیدُ (لکھی ہوئی ترتیب سے پڑھیں)۔اس کے بعد ایک بار درود ابراہیمی پڑھیں۔گلاس پر پھونک مار کر تصوراتی طور پر اپنے قد کو بڑھتا ہوا خیال کر کے پانی بیٹھ کر تین سانسوں میں پی لیں۔ یہ عمل ایک مرتبہ صبح اور ایک مرتبہ شام کریں۔ یاد رہے کہ مستقل مزاجی لازمی ہے۔ اگر کوئی ناغہ آئے تو (اگلے دن) مزید ایک دن پڑھیں۔ جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں۔

قارئین کے سوال قارئین کے جواب
’’قارئین کے سوال و جواب‘‘ کا سلسلہ بہت پسند کیا گیا خطوط کا ڈھیر لگ گیا‘مشورے سے طے ہوا پچھلا ریکارڈ پہلے قارئین تک پہنچایا جائے جب تک یہ ختم نہیں ہوتا اس وقت تک سابقہ ترتیب فی الحال کچھ عرصہ کیلئے مؤخر کردی جائے۔

 

 

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 986 reviews.