کثرت سے درود پا ک پڑھئیے کیونکہ خدائے پاک کی موافقت حاصل ہوتی ہے کہ وہ بھی درود بھیجتے ہیں۔ ٭ ملائکہ کی موافقت حاصل ہوتی ہے کہ وہ بھی درود بھیجتے ہیں۔ ٭ مومن کا ایک درود خدائے پاک کی دس رحمتوں کا باعث۔ ٭حضرات ملائکہ کی رحمت و دعا کا باعث۔ ٭ رسول پاک ا کی رحمت و دعا کا باعث۔ ایک درود دس رحمتوں، دس ِگناہوں کی معافی اور دس درجات کی بلندی کا باعث ۔ ٭سو درود جہنم اور نفاق سے برات نامہ کا باعث۔ ٭سو درود سو حاجتوں کے پورا ہونے کا باعث۔ ٭سو درود شہداءکے ساتھ رہنے کا ذریعہ۔ ٭سو مرتبہ درود سے فرشتوں کا ایک ہزاردرود۔ ٭ایک مرتبہ درود سے ایک قیراط کے برابر ثواب ٭درودپاک پڑھنے والے کے لیے گناہوں کی معافی ٭اعمال کی زکوٰة اور اس کی پاکیزگی۔ ٭ غلام کی آزادی سے زیادہ ثواب۔ ٭ بڑے ترازو میں اس کے اعمال کا تولنا٭نبی انور ا کا شانہ میں شانہ ملا کر جنت کے دروازوں سے جانے کا سبب٭نبی پاک اکی شفاعت کا سبب۔ ٭قیامت کے خوف سے نجات کا باعث۔ ٭ ترازو کے اعمال صالحہ بھاری ہونے کا باعث٭ عرش کے سایہ میں جگہ ملنے کا ذریعہ ٭جنت میں کثرت ازواج کا سبب۔ ٭قیامت میں سب سے زیادہ آپ اسے قریب ہونے کا سبب٭خدا کی رضا اور خوشنودی کا باعث ۔ ٭حوض کوثر سے سیرابی کا باعث٭ حضرات ملائکہ کرام کی محبت اور اعانت کا باعث٭میدان قیامت کی سخت ترین پیاس سے محفوظ رہنے کا ذریعہ٭پل صراط پر ثابت قدمی کا باعث٭غزوات کے برابر ثواب٭صدقہ کا ثواب ملتا ہے اگر صدقہ کیلئے مال نہ ہو٭احب الایمان کا ہونا ٭مجالس کی زینت کا ہونا٭ فقر اورتنگی معیشت کے دور ہونے کا ذریعہ٭درود کی برکت پڑھنے والے کی نسلوں میں چلتی ہے٭قیامت میں آپ ا سے مصافحہ کا باعث ٭دل کے زنگ کے صاف ہونے کا باعث۔ ٭بھولی اشیاءکے یاد ہونے کا باعث۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 60
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں