امام زین العابدین رضی اللہ عنہ کے روحانی عملیات
ذیل میں وہ دعائیں درج ہیں جو صحیفہ حضرت امام زین العابدین رضی اللہ عنہ میں مذکو ر ہیں جن کی بر کت سے بڑی بڑی مشکل چشم زدن میں حل ہو جا تی ہے ۔
دعا طا ئر رومی
صاحب حیوة الحیوان نے لکھا ہے کہ میرا ایک ہمسایہ 20 سال تک بلا د روم میں اسیر رہا ہے ۔ بیس سال بعد حق تعالیٰ نے خلا صی عطا فرمائی ۔میں نے اپنے ہمسایہ سے رہا ئی کے حالات دریا فت کئے تو اس نے بیا ن کیا میں ایک رات بیوی بچوں کے غم میں اس قدر رویا، جس کی حد نہیں ۔ اسی دوران مجھے دیوار پر ایک پرندہ یہ دعا پڑھتا ہو ا نظرآیا ۔ یہ دعا میں نے غور سے سن کر حفظ کر لی اور 3 رات مسلسل پڑھتا رہا ۔ تیسری رات میں یہ دعا پڑھ کر سو گیا ۔ جب آنکھ کھلی تو اپنے مکان کی چھت پر مو جو د تھا۔ چھت سے اتر کر اپنے گھر میں آیا ۔ بیوی بچو ں سے ملا ۔ ان کی خو شی کی کوئی حد و غایت نہ تھی ۔ اس کے بعد میں حج کو گیا ۔ طوا ف بیت اللہ میں یہی دعا پڑھ رہا تھا کہ ایک شخص نے مجھ سے کہا کہ یہ دعا تو روم میں ایک پرندہ پڑھا کر تا تھا ۔ میں نے جوا ب دیا بالکل درست ہے ۔ پھر میں نے اس سے اپنی طویل اسیر ی کا حال ذکر کیا ۔ پھر میں نے اُ س سے پو چھا کہ آپ کا اسم گرامی کیا ہے ؟ تو آپ نے جوا ب دیا کہ میں خضر ہو ں ۔ اس دعا کی برکت سے تمام مشکلا ت دور ہو جاتی ہیں ۔ قیدی قید سے رہا ہو جا تے ہیں ۔ ہر مشکل مصیبت کے وقت یہ دعا پڑھنی چاہیے اس کے علاوہ دنیا کی ہر مشکل چاہے اس کا تعلق رب کا ئنا ت سے ہویا انسان سے ہو ۔ جا دو ، جنا ت ، بندش ، ٹونہ اور نظر بد اس دعا کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتے ۔جتنی کثرت اور زاری سے یہ دعا پڑھی جا ئے گی تو انسان ہر مشکل کی قید سے نجا ت پائے گا۔ دعا یہ ہے :
” اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسئَلُکَ یَا مَن لَا تَرَاہُ العُیُونُ لَا تُخَالِطُہُ الظُّنُّونُ وَلَا تَصِفُہُ الوَاصِفُونَ وَلَا تَخَیَّرَ تہُ الحَوَادَثُ وَلَا الدُّ ھُورُ تَعلَمُ مَثَا قِیلَ الجِبَالِ وَ مَکَا ئِیلَ البِحَارِوَعَدَدَ قَطرِالاَمطَارِوَعَدَدَ وَرَقِ الاَشجَارِ وَعَدَدَ مَایَظلِمُ عَلِیہِ الَّیلُ وَیَشرَقُ عَلَیہِ النَّھَارُ وَلَا تُوَارِی مِنہُ سَمَائً وَلَا اَرض اَرضًا وَلَا جَبَل اِلَّا وَّیَعلَمُ مَا فِی تَعرِہ اَللَّھُمَّ اِنِّی اَسئَلُکَ اَن تَجعَلَ خَیر عَمَلِی خَوَاتِیمَہ‘ وَ خَیرَاَ یَّا مِی یَو مَ اَلقَاکَ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شِی ئٍ قَدِیر ۔ اَللّٰھُمَّ مَن عَادَنِی فَعَادِہ وَ مَن کَادَنِی فَکِد ہُ وَمَن بَغٰی عَلٰی فَاَھلِکہُ وَمَن نَصَبَ لِی فَخُذہُ وَاَطُف عَنِّی نَا رَ مَن اَشَبَّ اِلٰی نَا رِہ وَاکفِنِی ھَمَّ مَن اَدخَلَ عَلٰی ھَمِّہ وَاَدخِلنِی فِی دَرَعِکَ الحَصِینِ وَاستُرنِی بِسِترِکَ الوَاقِی یَا مَن یَکفِی مِن کُلِّ شَی ئٍ وَلَا یَکفِی مِنہ‘ شَیئ ۔ اَکفِنِی مَا اَھَمَّنِی مِن اَمرِ الدُّنیَا وَالاٰخِرَةِ وَصَدِّق لِی قَولِی وَ فِعلِی بِالتَّحقِیق وَ فَرِّ ج عَنِّی کُلَّ ضَیقٍ وَلَا تَحمِلنِی مَالَا اَطِیقُ اَنتَ اِلٰھِی اَنتَ الحَقُّ الحَقِیقُ یَا ظَاہِرَالبُرھَا نِ یَا قَوِیَّ الاَرکَا نِ یَا مَن رَحمَتُہ‘ فِی کُلِّ مَکَانٍ یَا مَن لَا یُحِقُّ مَکَانَ وَلَا یَختَر مِنہُ مَکَان اَحرِسُنِی بِعَینِکَ الَّتِی لَا تَنَا مُ وَاکنُفنِی بِرُکنِکَ الَّذِی لَا یُرَامُ ۔ اَللَّھُمَّ اَنہ‘ قَد تَیَّقَّنَ قَلبِی اِنَّہ‘ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنتَ وَاِنِّی لَااَھلِکُ وَاَنتَ مَعِیَ وَیَا رَجَا ئِی فَارحَمنِی بِقُدرَتِکَ عَلَیَّ یَا عَظِیمًا یُر جٰی لِکُلِّ عَظِیمٍ یَا حَلِیمُ یَا عَلِیمُ اَنتَ لِحَاجَتِی عَلِیم وَعَلٰی خَلَا صِی قَدِیر وَھُوَ عَلَیکَ سَھَل یَسِیر یَا اَکرَمَ الاَکرَمِینَ یَا اَجوَ دَ الاَجوَدِینَ وَیَا اَسرَ عَ الحَاسِبِینَ یَا رَ بَّ العَالَمِینَ ارحَمنِی وَاغفِر لِی وَلِوَلِدَیَّ وَ لِلمُومِنِینَ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیئٍ قَدِ یر وَ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِہ وَ صَحبِہ اَجمَعِینَ o
ادائیگی قرض
ادائیگی قرض کے لیے یہ دعا جمعہ کے دن پڑھنی چاہیے۔” اَ للّٰھُمَّ اکفِنِی بِحَلَالِکَ عَن حَرَامِکَ وَاَغنِنِی بِفَضلِکَ عَمَّن سِوَاکَ یَا حَیُّ یَا قَیُّومُ “
ایضاً
یہ دعا خشو ع و الحا ح کے ساتھ پڑھنی چاہیے : ” یَا ذَاالجَلَا لِ وَالاِکرَامِ لِحُرمَةِ وَجھِکَ الکَرِیمِ اِقضِ عَنِّی دَینِی “
ایضاً
یہ تسبیح کثرت سے پڑھنی چاہیے : ” سُبحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمدِہ اَستَغفِرُ اللّٰہَ وَاَسئَلُہُ مِن فَضلِہ “ حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ فرما تے ہیں کہ تمام انبیاءسابقین یہ دعا پڑھا کرتے تھے اوراپنے اہل و عیا ل کو تعلیم کیا کر تے تھے ۔ اس کی برکت سے ہر مشکل حل ہو جا تی ہے : ’ ’ یاَ دَا ئِمًا لَم یَزَل یَااِلٰھِی وِاِلٰہَ اَبَائِی یَا حَیُّ یَا قَیُّومُ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ اِفعَل بِنَا کَزَا “ (اس جگہ اپنی حاجت کا نام لیں )
حضرت امام زین العا بدین رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ یہ چا ر تسبیحات با قیا ت الصالحات ہیں ۔ حضور سر ور کا ئنا ت ا کا ارشا د گرامی ہے کہ جو شخص فر ض نما ز کے بعد یہ تسبیحات 30 مر تبہ پڑھے گا ۔ حق تعالیٰ اس کو دشمن کے شر سے اپنی حفا ظت میں رکھے گا اور آگ میں جلنے ، پانی میں غر ق ہونے ، کنویں میں گرنے اور تمام درندے ، جانوروں اور ہر قسم کی بلیا ت سے محفوظ رہے گا ۔ ”سُبحَانَ اللّٰہِ ، وَالحَمدُ لِلّٰہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکبَرُ“ حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ سے مر وی ہے کہ جو شخص فرض نماز کے بعد 73 مر تبہ یہ دعا پڑھے گا ۔ حق تعالیٰ ا س کے جان و مال ، اولا د اور ہمسایو ں کی حفا ظت کر ے گا ۔ دعا یہ ہے ۔
” اُعِیذُ نَفسِی وَدِینِی وَاَھلِی وَمَالِی وَوَلَدِی وَ اِخوَانِی فِی دِینِی وَمَا رَزَقَنِی اَبِی وَ خَوَاتِیمَ عَمَلِی وَمَن یُعنِینِی اَمرُہ‘ بِاللّٰہِ الاَحَدِ الصَّمَدِ لَم یَلِد وَلَم یُولَد وَلَم یَکُن لَّہ‘ کُفُوًا اَحَد وَبِرَبِّ الفَلَقِ مِن شَرِّمَا خَلَقَ وَ مِن شَرِّ غَا سِقٍ اِذَا وَقَبَ وَ مِن شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی العُقَدِ وَمِن شِرِّحَاسِدٍاِذَاحَسَدَ وَ بِرَبِّ النَّا سِ مَلِکِ النَّا سِ اِلٰہِ النَّاسِ مِن شَرِّ الوَسوَاسِ الخَنَّا سِ الَّذِی یُوَسوِسُ فِی صُدُورِ النَّا سِ مِنَ الجِنَّةِ وَالنَّاسِط
حضرت اما م جعفر صادق رضی اللہ عنہ سے مر وی ہے کہ جو شخص بعد نمازِ عصر 70 مر تبہ استغفار پڑھے گا حق تعالیٰ ا سکے 700 گناہ بخش دے گا۔ حضرت جوا د رحمتہ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ جو شخص نمازِ عصرکے بعد 10 مر تبہ سورئہ القدر پڑھے۔ اس کو اس روز کے تمام مخلوق کے نیک اعمال کا ثواب ملے گا ۔
حضرت امام جعفر صا دق رضی اللہ عنہ سے مر وی ہے کہ جو شخص نمازِ فجر اور مغر ب کے بعد 7 مر تبہ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ o لَاحَولَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ العَلِیِّ العَظِیمِoپڑھے گا ، اللہ تعا لیٰ 70 بلا ﺅ ں کو دور کر دے گا۔ ریاح ، بر ص، دیوانگی جیسے امراض دور ہو جائیں گے اور اس کا نام نیک بختو ں کے دیوان میں لکھا جائے گا۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 603
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں