Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہیپا ٹائٹس اور دانت کے کیڑوں سے نجات

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2008ء

فو لا د سے ہیپاٹائٹس ٹھیک ہو ا جنا ب حکیم محمد طارق محمو د صاحب السلام علیکم ! میں چند امرا ض میں مبتلا تھا ۔ لیکن زیا دہ تشویش نا ک مر ض امرا ض قلب تھی ۔ جس کے لیے میںنے کا فی علا ج کر ایا مگر فا ئدہ نہ ہوا ۔ مجھے دل کی دھڑکن بند ہو جانے کی شکا یت تھی اور بلڈ پریشر زیادہ رہتا تھا ۔ اتفا ق سے میں نے ایک ڈاکٹر صاحب کو چیک اَپ کرنے کا کہا تو انہو ں نے بتا یا با قی ٹیسٹ تو ٹھیک ہیں لیکن جگر کا مسئلہ ہے ۔ تمہا را ALT (96 )ہے ۔ یا د رہے کہ مجھے HPC بھی ہے جس کی وجہ سے یہ مسئلہ شروع ہو ا۔ علاج کروانے کے با وجود بھی فائدہ نہ ہو ا۔ آخر کا ر میں ایک جاننے والے حکیم اور کچھ روحانی علم رکھنے والے شخص کے پا س چلا گیا انہو ںنے مجھے کشتہ فو لا د کھا نے کے لیے دیا اور کہا کہ آپ دو ہفتے تک یہ دوا استعمال کریں ان شا ءاللہ آپ کو کا فی فا ئدہ ہو گا ۔ اللہ تعالیٰ کا نام لیکر یہ دوا کھا نا شروع کر دی اور دو ہفتہ بعد میری پریشانی تقریبا ً 80 فیصد تک ٹھیک ہو گئی ۔ ابھی دوائی جا ری ہے اور بلڈ پریشر بھی اب کچھ معمول پر آگیا ہے۔ اگر کوئی صاحب یہ دوا استعمال کرناچا ہے تو با زار سے 35 روپے کی ڈبی مل جا ئیگی ۔ مقدار خوراک کالی مر چ کے وزن کے برا بر دن میں تین با ر دودھ کے ہمرا ہ ۔ (محمد محمو د ۔ اسلام آبا د ) دانت اور لہسن کی کرامت میں اپنی زندگی کا ایک طبی تجر بہ لکھ رہا ہو ں ۔ امید ہے عوام النا س کی فلا ح کے لیے عبقری میں شا ئع کریں گے ۔ تقریباً دوڈھائی سال پہلے میں دوپہر کا کھا نا کھا رہا تھاکہ اچانک میرے دانت میں درد شروع ہوا۔ میں نے آئینے میں دیکھا تو کیڑا لگنے کی وجہ سے دانت بالکل ختم ہو چکا تھا ۔ماہِ رمضان بھی شرو ع ہونے والا تھا اور میں دانت نکالنے سے ڈر محسو س کر رہا تھا ۔ ڈاکٹر وں نے مختلف فیسیں بتائیں ۔ 2500 سے لیکر 5000 روپے تک لیکن میں کسی بھی طر ح رمضان المبا رک کے مہینے میںدانت نکلو انے کے لیے تیا ر نہ تھا ۔ لیکن میں دانت کے شدید درد سے بھی مجبو ر تھا۔ کئی دیسی نسخے استعمال کیے لیکن فائدہ نہ ہو ا۔ آخر کا ر کسی نے لہسن کا نسخہ بتا یا کہ لہسن کا چھلکا اتار و اور اس کو توڑو اور جتنا حصہ کیڑے والے دانت میں آسکتا ہے سو تے وقت اس کو رکھو اور سا تھ مسوا ک بھی استعمال کر و ۔ چنانچہ میں نے ایسا ہی کیا ۔ بُو بڑی نا گوار تھی لیکن درد کے ہا تھو ں میں مجبو ر تھا ۔ چند دنوں میں میری تکلیف رفع ہو گئی اور آج تک مجھے وہ تکلیف دوبار ہ عود کر نہیں آئی مگر میں نے مسواک کا ساتھ بھی نہیں چھوڑا ۔ مسواک میں دین اور دنیا دونو ں کی عافیت ہے ۔زیا دہ تر لو گ مسواک کے صحیح استعمال سے نا واقف ہیں۔ ہم صفائی اس کو کہتے ہیں جوسامنے والے (دانت جو نظر آرہے ہیں )صاف ہو ں ۔ حالا نکہ مسوا ک وغیرہ تمام دانتو ں ( اوپر اورنیچے ) آگے اور پیچھے سارے دانتو ں پر پھیرنی چاہیے تا کہ دانتو ں میں کوئی خورا ک کا ذرہ با قی نہ رہے ۔ کیونکہ یہی معمولی خوراک کا ذرہ ہما ری دانتو ں کی تبا ہی کا با عث بنتا ہے ۔ (فرمان علی ۔ خیبر روڑ پشا ور )
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 612 reviews.