Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جاڑا آیا! موسم سرما میں حسن کی دیکھ بھال

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2015ء

اس موسم میں آپ جتنا پانی پئیں گی آپ کی جلد اتنی ہی صحت مند اورچمکدار نظرآئے گی۔متوازن غذا کا استعمال کسی بھی موسم میں جلد کی حفاظت کیلئے بے حد ضروری ہے۔سرد موسم میں کسی اچھے ٹونر کا استعمال بہت مفید ہے کیونکہ اس سے آپ کے چہرے کی جلد کی رنگ یکساں رہتی ہے۔

جلد کی خوبصورتی ہی دراصل آپ کے حسن کی ضامن ہے۔ اس لیے ہر عورت کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی جلد صحت مند اور چمکدار نظر آئے۔ جلد چونکہ ہمارے جسم کا حساس ترین حصہ ہے۔ لہٰذا اسے ہر موسم میں خصوصی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔ سردیوں کے موسم میں جلد خشک ہوجاتی ہے۔ اس لیے ایسے موسم میں جلد کی حفاظت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ یہاں آپ کیلئے چند تجاویز حاضر ہیں جن پر عمل کرنے سے سردیوں کے موسم میں آپ کی جلد کھل اٹھے گی اور صحت جگمگانے لگے گی۔سردیوں کے موسم میں چہرے کی جلد بھی خشک ہوجاتی ہے لہٰذا اس موسم میں خاص طور سے صابن سے چہرہ دھونے سے گریز کریں اور فیس واش استعمال کریں کیونکہ صابن آپ کی جلد سے چکنائی اور نمی کھینچ لیتا ہے۔موسم کوئی بھی ہو لیکن آپ مہینے میںدو مرتبہ اپنے چہرے کی کلینزنگ ضرور کریں۔ خاص طور سے جب کہیں باہر مثلاً شاپنگ وغیرہ کیلئے جائیں تو گھر آکر کلینزنگ کرنا ہرگز نہ بھولیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ سردیوں میں دھوپ آپ کیلئے اچھی ہے لیکن اس طرح دھوپ میں بیٹھنا کہ یہ براہ راست آپ کے چہرے پر پڑے‘ سردیوں کے موسم میں بھی جلد کیلئے نقصان دہ ہے۔سرد موسم میں جلد کو خشکی سے محفوظ رکھنے کیلئے اپنی جلد کی مناسبت سےموئسچرائزنگ کریمز سے لوشن کا استعمال باقاعدگی کے ساتھ کریں اور چہرے کے علاوہ ہاتھ پیروں پر بھی کوئی اچھی سی کریم لگانا ہرگز نہ بھولیں۔ جن خواتین کی جلد پر زیادہ خشکی ہو انہیں چاہیے کہ وہ پٹرولیم جیلی استعمال کریں تاکہ ان کی جلد خشک ہوکر پھٹنے سے بچانے کیلئے اچھی کوالٹی کا لپ بام استعمال کریں۔
ایسی اسکن پراڈکٹس کااستعمال اپنی جلد پر ہرگز نہ کریں جن کا رنگ گلابی ہو کیونکہ گلابی رنگ والی کریمز اور لوشنز میں کیمیکلز ہوتے ہیں جو آپ کی جلد کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ اس لیے ہمیشہ سفید رنگ کی یا ٹرانسپیرنٹ کریمز، لوشنز اور آئل استعمال کریں۔پہلے تو کوشش کریں کہ گھریلو ٹوٹکوں پر اکتفا کریں اور بازاری کریمیں اور لوشنز کم سے کم استعمال کریں اگر بوجہ مجبوری استعمال کرنی پڑجائے تو ہمیشہ اچھے برانڈ کی اسکن کیئر پراڈکٹس خریدیں اور کسی بھی ایسے برانڈ کی پراڈکٹ خریدنے سے گریز کریں جو رجسٹرڈ شدہ نہ ہوں۔ اس کے علاوہ کوئی بھی میڈیکیٹڈ پراڈکٹ ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر استعمال نہ کریں۔اپنے چہرے کا مساج ہمیشہ درست انداز میں اور نرمی کے ساتھ کریں چہرے پر غلط ملط طریقے سے انگلیاں چلانے سے جلد پر جھریاں پڑجاتی ہیں۔ موسم خواہ کتنا ہی سرد کیوں نہ ہو لیکن زیادہ گرم پانی سےچہرہ دھونےسے گریز کریں اور اس کے بجائے نیم گرم پانی استعمال کریں۔چہرے کی کلینزنگ کے بعد بھاپ لینا ہمیشہ اچھا رہتا ہے لیکن سردیوں کے موسم میں اسٹیم لینا بہت سودمند ہے۔چہرے پر بلیچ کریم لگانے سے پہلے اس میں Sooting Lotion ضرور شامل کرلیں تاکہ چہرے پر جلن نہ ہو۔ اس کے علاوہ بلیچ کرنے کے بعد صابن سےکبھی چہرہ نہ دھوئیں کیونکہ اس طرح جلد پر جلن ہوجاتی اور سرخ نشان پڑسکتے ہیں۔جب کبھی پارٹی میک اپ کریں تو گھر آنے کے بعد جتنی جلدی ممکن ہو اسے صاف کرلیں۔
سردیوں کے موسم میں بہت زیادہ چکنائی والے اور مرغن کھانے نہ کھائیں کیونکہ یہ جلد پر دانوں اورکیلوں کا سبب بنتے ہیں۔جلد کی نگہداشت کیلئے پانی کی اہمیت کسی بھی موسم میں کم نہیں۔ لہٰذا سردیوں کے موسم میں پانی پینا کم نہ کریں کیونکہ اس موسم میں آپ جتنا پانی پئیں گی آپ کی جلد اتنی ہی صحت مند اورچمکدار نظرآئے گی۔متوازن غذا کا استعمال کسی بھی موسم میں جلد کی حفاظت کیلئے بے حد ضروری ہے۔سرد موسم میں کسی اچھے ٹونر کا استعمال بہت مفید ہے کیونکہ اس سے آپ کے چہرے کی جلد کی رنگ یکساں رہتی ہے۔اچھی اسکن کیلئے دودھ باقاعدگی کے ساتھ پئیں کیونکہ اس میں موجود پروٹین آپ کی جلد کے ساتھ ساتھ بالوں کیلئے بہت مفید ہے۔(عروہ‘اسلام آباد)
بہترین قدرتی کلینر
ھوالشافی: زیتون کاتیل اور سفید سرکہ کو مکس کرکے کسی اسپرے بوتل میں ڈال کررکھ لیں۔ یہ بہترین اور ہر قسم کی سطحوں کو صاف کرنے والا طاقت ور کلینر ہے۔
گھریلو کلینر بنائیں:شیشے کی لکڑیوں کو صاف کرنے کیلئے پانی اور سفید سرکہ ہم وزن لیں۔ اگر پہلی بار کھڑکیاں صاف کررہی ہیں تو دو قطرے کسی بھی ڈش واشر کے ملالیں جیسے لیمن میکس وغیرہ ۔ اس طرح شیشے پر کوئی نشان اور تہہ نظر نہیں آئے گی۔
سفید سرکہ میں تین حصے ہائیڈروجن پر آکسائیڈ ملا کر اسپرے بوتل میں بھرلیں اس کلینر سے کچن کے کاؤنٹر ٹاپ اور کچن کی دیگر اشیاء کی صفائی کرسکتی ہیں جیسے کچن ٹائلز وغیرہ۔
بند نالیاں کھولنے کیلئے: آدھی پیالی بیکنگ سوڈا بند نالی میں ڈال دین‘ بعد میں ایک پیالی سفید سرکہ بھی ڈال دیں جب جھاگ بننی بند ہوجائے تو گرم کھولتا ہوا پانی نالی میں ڈالیں۔ یہ طریقہ آپ ہفتے یا پندرہ دن میں ایک بار دہرائیے۔ ایک تو نالیاں بند نہ ہوں گی اورناگوار بو سے بھی ہمیشہ کیلئے نجات مل جائے گی۔ سرکہ(سفید) میں یہ خاصیت پائی جاتی ہے کہ وہ واش بیسن، کچن سنک، فرش اور دیگر سطحوں (کاؤنٹر ٹاپ‘ ٹائلز‘ شیشے) کو صاف کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتا ہے۔ صفائی کے معاملے میں اس کے بہترین نتائج ہیں۔
اس لیے بجائے اس کے کہ آپ کیمیائی کلینرز استعمال کریں آپ گھریلو کلینر بنائیں جوقدرتی اجزاء کے حامل ہیں اور ان کے استعمال سے صحت پر کوئی بُرا اثر نہیں پڑتا جبکہ کیمیکل ڈٹرجنٹ کی اجزائے ترکیبی اور مہک انسانی صحت پر انتہائی سنگین اثر انداز ہوتی ہیں۔ ان کی مہک سے دمہ، سانس اور جلدی امراض پیدا ہوتے ہیں۔ سفید سرکہ نمک، بیکنگ سوڈا اور زیتون آئل بھی صفائی کے مصرف کیلئے بہترین بھی ہیں نیزان کے کسی بھی قسم کے سائیڈ ایفکٹ نہیں ہیں۔(م۔ا، لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 272 reviews.