Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری کی دیوانی کی کچھ باتیں

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2015ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جب سے مجھے عبقری رسالہ ملا ہے میں اپنی کیفیات بیان نہیں کرسکتی۔ میرا تعلق دینی گھرانے سے تھا‘ میں پڑھی لکھی ہوں‘ بہت سے اچھے رسائل پڑھے مگر عبقری نے ایسا پیچھے لگایا کہ باقی ہر چیز چھوٹ گئی ہے۔ محترم حضرت حکیم صاحب! اللہ تعالیٰ نے میرے اندر بھی تھوڑی یہ صفت رکھی ہے کہ کوئی بھی اچھی چیز دوسروں کو ضرور بتاؤں۔ میں نے بہت سے لوگوں کو عبقری رسالے کی دعوت دی ہے۔ اب جب میں کسی کو ملتی ہوں تو عبقری کا ضرور بتاتی ہوں‘ موبائل پر سب کو میسج لگا کر دیتی ہوں اور عبقری سے جو میسج آتے ہیں وہ سب کو بھیجتی ہوں اور اب ہر ایک کو عبقری کا دیوانہ بنانا چاہتی ہوں‘ یقین کریں اس بار جولائی کا رسالہ لائی اور پڑھنے بیٹھی تو اتنی خوشی محسوس ہوئی کہ پہلے میں نے رسالے کو چوما پھر سینے سے لگایا اور پھر پڑھنا شروع کیا‘ میں نے اپنےشوہر کو بھی عبقری لینے پر مجبور کیا کہ اپنےدفتر میں بانٹیں‘ اب دفتر والے بھی منگواتے ہیں۔ میرے بھائی نے تو عبقری کے گن گانے کی وجہ سے میرا نام ہی عبقری رکھ دیا ہے۔ وہ یہی کہتے ہیں ’’عبقری‘‘ کا کیا حال ہے۔ میرے شوہر ویسے تو بہت اچھے اور میرا بہت خیال رکھنے والے ہیں مگر ان کی ایک عادت بہت بُری لگتی ہے اور وہ ہے بیڈروم میں ٹی وی۔ میں نے ٹی وی پر بہت احتجاج کیا‘ حربے آزمائے اور آخر کار خود بھی ٹی وی دیکھنے لگ گئی۔ دل میں خوف بھی ہوتا تھا کہ اللہ تعالیٰ یہ عادت کیسے ہٹاؤں۔ مگر عبقری نے آکر سب کام آسان کردیا۔ اب جب میرے شوہر صاحب کمرے میں آتے ہیں تو سارے عبقری رسالے بیڈ پر پھیلادیتی ہوں‘ شوہر آتے ہی چارو ناچار خود ہی اٹھا کر پڑھنے لگ جاتے ہیں اور میں انہیں عبقری اور آپ کے درس کے متعلق بتانے لگ جاتی ہوں کہ آپ نے یہ پڑھا وہ پڑھا۔ اسی طرح ٹی وی دیکھنے کا وقت سارا مطالعہ عبقری میں گزر جاتا ہے اور ٹی وی بند ہی رہتا ہے۔ (سائرہ زاہد‘ راولپنڈی)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 301 reviews.