Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گمشدہ چیز ‘فرداور سرمایہ پانے کا وظیفہ

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2015ء

کچھ سامان اٹھوانے کے بعد اس نے سب کو کچھ کھلایا اور میری دوست کے شوہر کو علیحدہ سے کوئی چیز کھلائی جو اس نے اس وقت کھالی۔اس کے بعد میری دوست کا شوہر اس کے جال میں پھنس گیا اور ہر رات اس کے گھر میںگزارتا اور اپنے بیوی بچوںکو بلاتا تک نہیں تھا۔

قارئین!کو مخلوق خدا آزما رہی ہے اور خوب پارہی ہے۔ آئیے مزید مشاہدات پڑھیں۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو ہمیشہ صحت تندرستی کے ساتھ ایمان کی سلامتی اور خاتمہ بالایمان عطا فرمائے۔ آمین!۔ عبقری کی وساطت سے آپ سے آٹھ نو سال پرانا تعلق ہے اور بذریعہ نیٹ تقریباً ایک سال پہلے یقین کریں کہ آپ کے انداز بیان نے دل کی دنیا ہی بدل دی ہے۔ پہلے اللہ رب العزت سے ہروقت شکوہ کرنے کی عادت تھی‘ کبھی بھی نگاہ اپنے اعمال پر نہیں جاتی تھی‘ تین دن پہلے نیٹ پر آپ کے ایک ساتھی نے آپ کا ’’شکر‘‘ پر آپ کا ایک درس اپ لوڈ کیا۔ اس کو سن کر دل باغ باغ ہوگیا اور اب تک کئی دفعہ سن چکی ہوں اور سوچتی ہوں کہ واقعی ہم کہاں کہاں غلط ہوتے ہیں اور شکوہ اللہ سے کرتے ہیں۔ دل سے دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو دنیا و آخرت کی تمام خیریں اور برکتیں عطا فرمائے۔ آمین۔ الحمدللہ! عبقری میں لکھے اور درس میں سنے آپ کے کئی عمل کیے ہیں اور سب سے بڑی خوشی یہ ہے کہ اللہ پاک نے آپ کی وساطت سے زندگی میں بہت سی سنتیں شامل کردی ہیں گھر سے نکلتے وقت کی دعا پڑھنا‘ وضو کی دعا‘ بیت الخلا کی دعا‘ گھر سے نکلتے وقت کی دعا‘ الحمدللہ! سب یاد رہتی ہیں۔ اللہ ان سب کا پڑھنا آپ کے حق میں قبول فرمائے۔ میرا سب سے زیادہ آزمودہ عمل جو عبقری میں پچھلے کئی ماہ سے مسلسل چھپ رہا ہے’’گمشدہ چیز فرد اور سرمایہ پانے کا راز‘‘ ہے۔ میرے گھر میں کوئی بھی چیز گم جائے‘ لاکھ ڈھونڈنےپر بھی نہ مل رہی ہو تو ابھی پڑھنا شروع کرتی ہوں تو چند ہی منٹ کے بعد وہ چیز خودبخود سامنے ہوتی ہے۔ اب تو میرے محلے‘ رشتہ داروں میں کسی کی بھی کوئی چیز گم ہوتی ہے تو میں انہیں یہی وظیفہ پڑھنے کو بتاتی ہوں اور جب وہ پڑھتے ہیں تو حیران ہی رہ جاتے ہیں کہ جو چیز لاکھ ڈھونڈنےپر بھی نہ ملتی تھی اس وظیفے کے مسلسل پڑھنے سے چند گھنٹوں یا دنوں کے بعد وہ چیز مل جاتی ہے۔ اب تو میں مسلسل صرف یہی دعا پڑھتی رہتی ہوں اور اس کے کئی نصاب مکمل کرچکی ہوں۔ اس کے علاوہ میں کلمے کے بہت سے نصاب پڑھ چکی ہوں اور تین مرتبہ رمضان المبارک میں استغفار کا سوا لاکھ بھی ختم کرچکی ہوں اور محمدرسول اللہ کا پانچ لاکھ بھی پڑھ چکی ہوں۔گزشتہ رمضان میں استغفار کا سوا لاکھ ختم کیا ہے اور وہ میں آپ دامت برکاتہم کو ہدیہ کرتی ہوں اللہ پاک آپ کے اور پوری امت کے حق میں قبول فرمائے۔ (دیباخان‘ راولپنڈی)
کالی جادو گرنی کا جادو زائل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ پچھلے کچھ عرصہ سے مسلسل پڑھ رہی ہوں اس کو اپنے گاؤں میں پھیلانے کی بھرپور کوشش کرتی ہوں اس میں موجود وظائف و نسخہ جات سے خود بھی فائدہ اٹھاتی ہوں اور لوگوں کو بھی بتاتی رہتی ہوں۔ ہمارے گاؤں میں کالے جادو والے بہت زیادہ ہیں میری خواہش ہے کہ اپنے محلے و گاؤں میں عبقری کے توسط سے نیکیاں پھیلاؤں‘ یہاں کے لوگ بھی نیک ہوجائیں‘ تسبیح خانہ میں جایا کریں‘ کالا جادو کرنے والے اور کرنے والیاں نیک ہوجائیں ہر ماہ عبقری پڑھا کریں۔ عبقری ہر ایک کے ہاتھ میں ہو اور میرےگاؤں کے ہر محلے کا ہرفرد بہت بہت بہت اچھا اور نیک بن جائے اور ہر غلط کام کرنے والے خدا کے نیک بندے بن جائیں۔ میری خواہش ہے کہ یہاں کی جتنی عورتیں جو قرآن پڑھنا نہیں جانتی ان کو قرآن پاک پڑھاؤں‘ یہ سب خیالات عبقری کے مسلسل مطالعہ کے بعد ہی میرے ذہن میں آتے ہیں۔ اب میں آتی ہوں اصل موضوع کی طرف‘ ہمارے گاؤں میں ایک عورت کالا جادو کرتی ہے‘ وہ جس مرد کو چاہتی ہے اپنے جال میں پھنسا لیتی ہے‘ پھر وہ مرد جتنی دیر وہ عورت چاہتی ہے اس کے ساتھ ہی رہتا ہے۔ جب اس عورت کا اس مرد سے جی بھرجاتا ہے وہ اسے چھوڑ دیتی ہے۔ اس جادوگرنی نے اپنے شوہر کا بھی دماغ بند کیا ہوا ہے اس کے سامنے سب ہوتا ہے مگر وہ بول نہیں سکتا۔ تو میری دوست ’’ج‘‘ کا شوہر پہلے اس عورت کو جانتا تھا کہ یہ غلط ہے‘ اس کےگھر کے قریب سے بھی نہیں گزرتا تھا‘ وہ جادوگرنی اس کے پیچھے پڑی رہی کہ بات سنو‘ ایک دفعہ میرے گھر آؤ‘ اس نے ایک مرتبہ بہانے سے گھر میں کسی کام کے سلسلے میں گلی میں کھڑے چند آدمیوں کو اپنے گھر بلایا جن میں میری دوست کا شوہر بھی تھا۔ کچھ سامان اٹھوانے کے بعد اس نے سب کو کچھ کھلایا اور میری دوست کے شوہر کو علیحدہ سے کوئی چیز کھلائی جو اس نے اس وقت کھالی۔اس کے بعد میری دوست کا شوہر اس کے جال میں پھنس گیا اور ہر رات اس کے گھر میںگزارتا اور اپنے بیوی بچوںکو بلاتا تک نہیں تھا۔ میں نے اس کو یہی وظیفہ پڑھنے کو بتایا۔ میری دوست نے تین ماہ مسلسل یہ وظیفہ پڑھا تو جادوگرنی اور اس کے شوہر کی آپس میں لڑائی ہوگئی‘ معاملہ گڑبڑ ہوگیا‘ اس نےوہاں جانا چھوڑ دیا اور اپنی بیوی اور بچوں سے معافی مانگی اور اس کے گھر میں سکون آگیا۔وہ اب بھی آپ کو عبقری کی ٹیم کو دعائیں دیتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 331 reviews.