Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گناہوں سے آزادی کا آسان عمل

ماہنامہ عبقری - اپریل 2016ء

نیکی، گناہوں سے آزادی کا سبب: حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص گناہ کرتا ہو‘ پھر نیکی کرنے لگے تو اس کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے اتنی تنگ قمیض پہن رکھی ہو کہ اس کا گلا گھٹ رہا ہو پھر وہ نیکی کا ایک عمل کرے اور اس کا ایک حلقہ کھل جائے پھر دوسری نیکی کرے اور دوسرا حلقہ بھی کھل جائے یہاں تک کہ وہ اس سے آزاد ہوکر زمین پر نکل آئے۔ (مسند احمد بن حنبل) سخت دل شخص کا ٹھکانہ جہنم ہے: حضرت سراقہ رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا: ’’سراقہ! کیا میں تمہیں اہل جنت اور اہل جہنم کے بارے میں نہ بتاؤ‘‘ عرض کیا:’’کیوں نہیں یارسول اللہ ﷺ‘ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’’جہنمی تو ہر وہ شخص ہوگا جو سخت دل‘ تند خو اور متکبر ہو اور جنتی وہ لوگ ہوں گے جو کمزور اورمغلوب ہوں۔‘‘ (مسند احمد) قبر کاساتھی: حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے‘ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’میت کےساتھ تین چیزیں جاتی ہیں، دو واپس آجاتی ہیں اور ایک وہیں رہ جاتی ہے۔ واپس آنے والی چیزیں اس کا مال اور اہل (گھروالے) ہیں جب کہ اس کے ساتھ رہ جانے والی چیز اس کا عمل ہے۔ (جامع ترمذی شریف باب 1286) مال و جاہ کی حرص: حضرت کعب بن مالک انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ اپنے والد سے آنحضرت ﷺ کا یہ ارشاد نقل فرماتے ہیں کہ اگر دو بھوکے بھیڑئیے بکریوں پر چھوڑ دئیے جائیں تو بھی وہ اتنا فساد برپا نہ کریں جتنا مال و جاہ ی حرص انسان کے دین کو خراب کرتی ہے۔ (جامع ترمذی شریف باب 1283)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 615 reviews.