Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

زرعی قرضہ لیا‘ بجائے منافع کے بربادی ہی بربادی

ماہنامہ عبقری - اپریل 2016ء

جب میں نے ہوش بھی نہیں سنبھالا تھا زرعی لون یعنی سود پر قرضہ لے کر پھنس گئے تھے۔ میری امی بتاتی تھیں کہ جب سے تمہارے والد نے زرعی لون لیا تب سے ہمارے گھر اور خاندان میں جھگڑے شروع ہوگئے تھے اور کمائی دن بدن کم ہوتی گئی۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے سمیت تمام عبقری کے قارئین‘ آپ کا بیان سننے والے‘ آپ کی ویب سائٹ اور فیس بک دیکھنے والے لاکھوں کروڑوں لوگ آپ کو دعاؤں میں ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کو راہ راست پر لارہا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔ محترم حضرت حکیم صاحب! میں آپ سے دلی محبت رکھتا ہوں‘ جب سے عبقری پڑھنا شروع کیا ہے تب سے ہی تھوڑے بہت اعمال کی بھی کوشش ہوتی رہتی ہے اور اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ان اعمال کی برکت سے بہت کچھ حاصل کیا۔ میں رسالہ عبقری کو کنویں سے تشبیہ دیتا ہوں جیسے پیاسا اپنی پیاس بجھانے کیلئے کنویں کا استعمال کرتا ہے اسی طرح ہی عبقری رسالہ ہزاروں لوگوں کی دین و دنیا کی پیاس بھجا رہا ہے‘ عمل اور یقین کی پختگی پیدا کررہا ہے۔ اللہ کی ذات بہت بڑی ہے‘ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے۔ الحمدللہ! میرے دن رات بدل رہے ہیں۔اب میں آتا ہوں اپنے اصل مضمون کی طرف‘ ہم ماشاء اللہ گھر کے کل چار افراد ہیں‘ والدہ وفات پاچکی ہیں اور والد حیات ہیں۔ اللہ کا بہت شکر ہے۔ ہم تین بھائی ہیں۔ والد محترم ڈاکٹر ہیں اور ساتھ ہماری بائیس ایکڑ زمین ہے۔ موجودہ بتارہا ہوں جس سے ہمارا بہت اچھا گزر بسر ہورہا ہے۔ اب میں اپنے ماضی میں جاکر اپنی بربادی کا ذکر کرنے لگا ہوں۔ جب میں نے ہوش بھی نہیں سنبھالا تھاتو میرے والد زرعی لون یعنی سود پر قرضہ لے کر پھنس گئے تھے۔ میری امی بتاتی تھیں کہ جب سے تمہارے والد نے زرعی لون لیا تب سے ہمارے گھر اور خاندان میں جھگڑے شروع ہوگئے تھے اور کمائی دن بدن کم ہوتی گئی اور ہمارا ہنستا مسکراتا گھر جیسے کھنڈر بن گیا۔ جب ابو کو معلوم ہوا کہ اب میں کچھ کرنے کے قابل نہیں رہا تو انہوں نے ہم تین بھائیوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کی ٹھان لی اس میں بھی میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ ابو نے دونوں بڑے بھائیوں کو انجینئر بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ ہماری پہلے اٹھائیس ایکڑ زمین تھی جس میں سے ابو نے چھ ایکڑ بھائیوں کو پڑھانے کیلئے بیچ دی۔ بڑے بھائی نے الیکٹرانکس انجینئرنگ میں داخلہ لیا اور اب وہ انجینئر بن گیا ہے لیکن نوکری کیلئے دربدر بھٹک رہا ہے۔ دوسرے نمبر والا بھائی مکینیکل انجینئر کے آخری سال میں ہے۔ میرے ابو سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر تھے‘ ریٹائرمنٹ کے بعد بڑی مشکل سے زرعی لون جو لیا تھا اس کے چار سے پانچ لاکھ بھردئیے یہ تقریباً 2001 کی بات ہے اوربڑی مشکل سے میرے ابو کی طبیعت کچھ سنبھلنا شروع ہوئی۔ محترم حضرت حکیم صاحب! سب سے اہم جس پر میں آپ کی توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ ہمارے کاروبارکا بند ہونا ہے۔ 2006 میں جو پیسے پاس تھے اس کا ابو نے کاروبار شروع کیا۔ ابو تو نہیں البتہ بڑے بھائی کو شروع کروایا۔ ایک پولٹری فارم 3500 چوزے کا بنوالیا۔ میرے بڑے بھائی نے بہت محنت کی‘ پڑھائی کے ساتھ ساتھ وہ پولٹری فارم کو بھی سنبھالتا رہا۔ شروع شروع میں تھوڑا بہت فائدہ ہوا لیکن بعد میں نقصان ہونا شروع ہوگیا۔ آج ہم جس ڈیلر سے چوزہ لیتے ہیں اس کے آٹھ لاکھ کے قرض دار ہیں۔ اس کی وجہ جو ہمیں سمجھ آتی ہےوہ یہ ہے کہ چند سال پہلے جب پولٹری کا کام منافع میں جارہا تھا تو میرے بھائی کو موٹر لگوانے کی سوجھی واپڈا کا ڈیمانڈ نوٹس جو کہ تین لاکھ روپے کا تھامنظور ہوکر آگیا اور ایک ماہ کے اندر اندر بینک میں جمع کروانا تھا۔ میرے ابو اور بڑے بھائی نے مل کر مقامی بینک سے ساڑھے چار لاکھ کا پھرسودپر قرضہ لے لیا اور تمام کام ہوگیا۔ زمینوں پرموٹر لگ گئی مگر محترم حکیم صاحب! یقین مانیے اس وقت سے لے کر آج تک ابو کے ساتھ ساتھ پورے گھر والے بے سکون ہوگئے۔ 25 واٹ کا ٹرانسفارمر تھا تو 30 واٹ کی پانچ لاکھ کی موٹر انڈر گراؤنڈ لگوائی جو پہلے دس روزمیں ہی جل گئی‘ اس طرح دوبارہ ساٹھ ہزار بھر کر موٹر تبدیل کروائی کیونکہ وارنٹی تھی۔ پھر کبھی ٹرانسفارمر تو کبھی موٹر جلتی رہی آج بھی موٹر جلی ہوئی ہے۔ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے ٹھیک نہیں کرواسکے۔ کچھ لوگوں نے کہا آپ لوگ کہیں سے چیک کروائیں کہیں آپ پر جادو نہ کروادیا گیا ہو‘ مگر مجھے کچھ کچھ سمجھ تھی کہ جادو صرف ’’سود‘‘ ہے۔وقت گزرتا گیا چھ ماہ سے پولٹری فارم بند تھا‘ اچانک مجھے عبقری رسالہ ملا‘ اس میں ایک بہت ہی آسان نسخہ آپ نے دیا تھا وہ تھا ’’تہدیدی نامہ‘‘ مبارک‘ میں نے فوراً اس کی کاپیا ں کروا کرگھر کے چاروں پانچوں کمروں میں واضح کرکے لگادی اور اسی دوران ہمارے گاؤں میں ایک مولوی صاحب ہیں جن کے تمام بچے عالم بن رہے ہیں ان کا ایک بڑا بیٹا جو کہ گاؤں کی مسجد میں نماز پڑھاتا ہے۔انہوں نے ہمیں بتایا کہ آپ نے سود پر قرض لے کر غلطی کی ہے آپ اللہ سے توبہ استغفار کریں اور اس سود سے جان چھڑوائیں ‘ آپ پر سود کے علاوہ کچھ جادو بھی ہے اس کیلئے آپ گھر یہی تہدیدی نامہ لگائے رکھیں ساتھ میں دم بھی کردیتا ہوں۔ ابو اور ہم تمام بھائیوں نے اللہ سے رو رو کر توبہ استغفار کی‘ اور اپنے رشتہ داروں سے پیسہ ادھار لے کر بینک کو تمام پیسے دے کر سود سے اپنی جان چھڑوائی اور آئندہ سود نہ لینے کا پکا ارادہ کیا۔ ابھی ہم سود کے پیسے بینک جمع کروا کر آئے ہی تھے کہ اچانک ڈیلر کا فون آیا‘ کہنےلگا میں چھ ہزار چوزہ بھیج رہا ہوں تیار ی کرلو‘ یہ وہی ڈیلر ہے جو چھ ماہ سے چوزہ دینے کو تیار ہی نہ تھا وہ اچانک کیسے تیار ہوگیا ہم سب گھر والوں کو بہت حیرت ہوئی۔ ہم سب گھر والوں نے اللہ کا شکر ادا کیا، ماشاء اللہ آج چوزہ بیس دنوں کا ہوگیا ہے۔
میرے ابو اب نیٹ پر آپ کا درس ڈاؤن لوڈ کرکے سنتے ہیں اور ان کو اب درس سننے کے بعد پتہ چلا ہے کہ سود کتنی بھیانک چیز ہے۔ والد محترم اپنے کیے پر بہت شرمندہ ہیں اور اب میرے سامنے اکثر روتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں نے اپنی زندگی میں سب سے بڑی غلطی سود پرقرض لینے کی، کی ہیں، ان غلطیوں نے میری زندگی کو جہنم بنا کر رکھ دیا تھا۔ محترم حضرت حکیم صاحب ! یہ خط عبقری میں شائع کریں شاید پڑھ کر کوئی سود سے توبہ کرلے اور اس کی زندگی میں سکون آجائے اور ہاں رازداری کا خیال رکھا جائے۔ (پوشیدہ)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 628 reviews.