Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جانور اور عبقری کے ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2016ء

اگر کسی گھریلو جانور کا سینگ ٹوٹ جائے یا سر زخمی ہوجائے تو ہلدی اور سرسوں کے تیل کی پیسٹ تیار کرکے صبح وشام لیپ کریں زخم چند دنوں میں ہی بھر جائے گا۔

بکرے کے پاؤں کی موچ کا آسان علاج:بکرے کے پاؤں پر موچ آجائے‘ ورم آجائے یا سوجن ہوجائے۔ اس کے پاؤں پر کوئی موٹا کپڑا باندھ دیں۔ مٹکے کا رات والا باسی پانی صبح کے وقت اس کے پاؤں پرپٹی کھول کر ڈال دیں۔ تین چار دن کرنے سے اس کے پاؤں کی سوجن‘ موچ‘ورم دور ہوجائے گا۔ (صوفی اجمل ‘جہلم)
جانور کے نئے بال آنا شروع خارش ختم:اگر بکرے‘ گائے ‘ بھینس یا کسی بھی گھریلو جانور کے سر کے بال یا جلد کے کہیں سے بال اڑ جائیں توایک چھٹانک کھوپڑے کا تیل اور تین کافور کی ٹکیاں آپس میں ملا کر مرہم تیار کرلیں۔ متاثرہ جگہ پر صبح و شام لگائیں۔ چند دنوں میں نئے بال آنا شروع ہوجائیں گے اور خارش بالکل ختم ہوجائے گی۔ آزمودہ ہے۔
جانور کا سینگ ٹوٹ جائے یا زخمی ہوجائے تو:اگر کسی گھریلو جانور کا سینگ ٹوٹ جائے یا سر زخمی ہوجائے تو ہلدی اور سرسوں کے تیل کی پیسٹ تیار کرکے صبح وشام لیپ کریں زخم چند دنوں میں ہی بھر جائے گا۔
بکرا، بیل‘ سانڈیا اونٹ اگر جفتی کیلئے تیار نہ ہوتا ہوتو: اگر کوئی پالتو جانور اگر جفتی کیلئےتیار نہ ہوتا ہو نابالغ بچہ لے کر اس کی پیٹھ پر پیشاب کروا دو‘ وہ جفتی کیلئے تیار ہوجائے گا۔مزید اگر جانورکو پیاز کھلایا جائے تو جفتی کیلئے جلد تیار ہوجاتا ہے یا لسی میں سرسوں کا تیل ملا کر پلانے سے بھی جانور تیار ہوجاتا ہے۔(سمیع اللہ)
جانور اچانک سست ہوجائے تو:بعض اوقات گھریلو جانور اچانک سست ہوجاتا ہے اگر اس کو ڈاکٹر کے پاس لے کر جائیں تو وہ کہتےہیں کہ اس کا بلڈپریشر لو ہوگیا ہے اس کا علاج نہایت ہی سستا اور آزمودہ ہے کہ ایک پیپسی یا فانٹا کی ڈیڑھ لیٹر کی بوتل لےکر گائے یا بھینس کو پلادی جائے تو اس کا بلڈپریشر فوراً درست ہوجاتا ہے۔(محمدعمر‘ لاہور)

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 657 reviews.