Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چونا صرف دیوار کیلئے نہیں! آپ کے بیشمار امراض کامعالج بھی

ماہنامہ عبقری - اپریل 2016ء

چونے کا پانی تبخیر، گیس اور بدہضمی کا کامیاب علاج ہے۔ ایسے مریض جن کا پیٹ گیس سے ہروقت پھولا رہتا ہے کھانا ہضم نہیں ہوتا‘ ہروقت معدے اور دل پر بوجھ رہتا ہے۔ ایسی تمام کیفیات کیلئے چونے کا پانی دن میں تین سے چار بار استعمال کرنا بہت مفید ہے۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بندہ نے ’’طبی تجربات ومشاہدات‘‘ کے ص 35 سے چونے کا پانی یا آب شفا پڑھا اور ترکیب کے مطابق اسے تیار کیا۔ تیاری کا طریقہ حسب ذیل ہے بعد میں فوائد اور تجربات پیش کروں گا۔ چونا ان بجھا ایک صاف ٹکڑا لے کر جو سو گرام ہو اس کو پندرہ کلو پانی میں بھگودیں، تین دن تک دن میں تین بار ہلاتے رہیں پھر چھوڑ دیں۔ پانی اوپر اور چونا نیچے رہ جائے گا۔ اب اس نتھرے ہوئے پانی کو بوتلوں میں محفوظ کرلیں۔ فوائد: کیلشیم اور وٹامن سی کی کمی سے جو امراض پیدا ہوتے ہیں اگر اس کا ایک کپ دن میں تین بار پی لیں تو یہ کیفیت ختم ہوجائے گی۔2۔ جگہ کی تبدیلی کی وجہ سے پانی کی تبدیلی ہوجاتی ہے اور انسان مختلف امراض میں مبتلا ہوجاتا ہے ایسی حالت میں چونے کا پانی معاون اور شافی علاج ہے اس کو دن میں تین بار کھانے کے بعد یا پہلے استعمال کریں۔ 3۔ بچوں کے امراض کیلئے اس سے بڑھ کر کوئی نسخہ نہیں ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں بے شمار ٹانک اور گرائپ واٹر موجود ہیں ان سب میں تقریباً چونے کا پانی ضرور ہوتا ہے کیونکہ اس کے اجزا بچے کی نمو اور نشوونما کیلئے ضروری ہوتے ہیں جو بچہ اس کا پانی استعمال کرے گا اس کو کبھی بھی معدے‘ جگر‘ تلی اور دل کے امراض نہیں ہوں گے۔ ایک معدے کی مریض خاتون میرے پاس تشریف لائیں جو اسپیشلسٹ ڈاکٹروں سے علاج کروا چکی تھیں اور ادویات کھا کھا کر تنگ آچکی تھیں میں نے بے یقینی کے عالم میں انہیں یہ پانی دے دیا۔ ہفتے کے بعد تین اور خواتین کو ساتھ لے کر آئیں اور بتایا کہ اس دوا سے بہت فائدہ ہوا ہے مزید دوا دیں۔ دوسری خواتین یہ چونے کا پانی گیس تبخیر کیلئے لے کر گئیں جنہیں اہتمام سے استعمال کرنے سے بہت فائدہ ہوا۔ چند بچے جنہیں کھانا ہضم نہیں ہوتا تھا اور انتہائی کمزور تھے یہ چونے کاپانی ان کے لیے آب شفاء بن گیا۔ ایک صاحب گیس اور تبخیر کی وجہ سے اپنے آپ کو دل کا مریض سمجھتے تھے چونے کا پانی استعمال کرنے پر صحت یاب ہوگئے۔ دست، قے، سوکڑا، کمزوری اوردیگر کئی امراض میں تھوڑا تھوڑا پانی پلانے سے انتہائی مفید اور غیرمعمولی رزلٹ ملتے ہیں۔ لیکوریا کیلئے اس کے بہترین نتائج اور لاجواب فائدے ہیں۔ چونے کا پانی تبخیر، گیس اور بدہضمی کا کامیاب علاج ہے۔ ایسے مریض جن کا پیٹ گیس سے ہروقت پھولا رہتا ہے کھانا ہضم نہیں ہوتا‘ ہروقت معدے اور دل پر بوجھ رہتا ہے۔ ایسی تمام کیفیات کیلئے چونے کا پانی دن میں تین سے چار بار استعمال کرنا بہت مفید ہے۔ کم خرچ اور بالا نشین ہے۔ البتہ بھوک سے کم کھانا سنت ہے۔ خوب بھوک لگے تو کھانا کھائیں اور ابھی طلب باقی ہو تو ہاتھ روک لیں۔ صحت کا بہترین راز ہے۔ پانی کھانے سے پہلے پئیں‘ خود بھی سنت نبویﷺ کے مطابق زندگی بسر کریں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں۔ ساری عزتیں‘ راحتیں اور عافیتیں صرف اور صرف دینی اور سنت کے مطابق زندگی میں ہیں۔ ساری ہلاکت‘ تباہی اور آفت بے دینی والی زندگی میں ہے۔
کلونجی کا قہوہ اور اس کے کمالات: کھانسی‘ بلغم‘ گلے کی خراش اور سینے کی جکڑن کیلئے انتہائی مفید اور کارآمد چیز ہے اس کی ترکیب اور طریقہ استعمال آپ کی شہرہ آفاق کتاب ’’مجھے شفاء کیسے ملی؟‘‘ سے ملی۔ ترکیب حسب ذیل ہے۔ دو تین کپ پانی میں ایک چمچ کلونجی کا سفوف ڈالیں اور حسب ضرورت نمک ڈالیں۔ چینی نہ ڈالیں ورنہ مطلوبہ رزلٹ نہیں ملے گا اور قہوے کی افادیت کم ہوجائے گی۔ اس کو ابالیں جب ایک کپ رہ جائے تو چسکی چسکی پئیں اور اس کے بعد پانی نہ پئیں سارا بلغم خارج ہوجائے گا۔ کھانسی ٹھیک ہوجائے گی دن میں دو سے تین مرتبہ استعمال کریں۔ ایک صاحب کو تقریباً دو مہینے سے انتہائی دورے والی کھانسی تھی‘ کھانسی کیلئے سیرپ لیا‘ استعمال کرنے پر ان کو افاقہ نہ ہوا۔ میں نے متذکرہ ترکیب کے مطابق انہیں کلونجی کا قہوہ استعمال کرنے کیلئےدیا۔ دوسرے دن مجھے ملے‘ میں نے طبعیت کا پوچھا تو کہنے لگے 80 فیصد آرام آگیا ہے۔ میں نے پوچھا کیسے استعمال کیا ہے‘ چینی تو نہیں ڈالی کہنے لگے چینی بھی ڈال دی تھی۔ پھر میں نے انہیں چند دن چینی کے بغیر استعمال کرنے کا کہا۔ چند دن صرف صبح و شام استعمال کرنے سے ان کی دو مہینے کی کھانسی مکمل ٹھیک ہوگئی۔ (محمدلطیف‘ اسلام آباد)
ذیابیطس سے نجات پائیے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! نسخہ بتانے سے پہلے میرے پاس جَو کے کچھ فوائد ہیں جو میں قارئین عبقری کی نذر کررہی ہوں۔ جَو معدے کی سوزش ختم کرتا ہے‘ جسمانی کمزوری کے علاوہ کھانسی اور حلق کی سوزش کیلئے بھی مفید ہے۔ جسم کی غلاظتوں کا اخراج کرتا ہے۔ پیاس کو تسکین دینے کے علاوہ فشار خون‘ بلڈپریشر کے مریضوں کیلئے عمدہ دوا ہے۔ جَو کا پانی پکانے کا طریقہ یہ ہے کہ اس سے پانچ گنا پانی ڈال کر پکایا جائے تاکہ ایک تہائی رہ جائے یعنی چوتھا حصہ پانی خشک ہوجائے۔ اس کا پانی طبیعت کو فرحت بخشتا اور کمزوری کا مقابلہ کرنے کیلئے غذا مہیا کرتا ہے۔ اگر اسے گرم گرم پیا جائے تو فوری اثر کرتا ہے۔ یعنی کمزور جسم کو حرارت اور توانائی بہم پہنچا کر چہرے پر شگفتگی لاتا ہے۔
ذیابیطس سے نجات پائیے: گندم سات کلو‘ جَو دو کلو اور کالے چنے ایک کلو۔ ان چیزوں کو باہم پسوا کر آٹا بنوالیں۔ ذیابیطس میں مبتلا افراد اس کی روٹی کھائیں تو مرض کے خلاف مؤثر ثابت ہوگی۔ یہ آٹا بازار میں ذیابیطس آٹا کے نام سے خاصی قیمت پر فروخت ہورہا ہے۔ آپ خود اسے پسوا کر گھر میں رکھیں اور باقاعدگی سے استعمال کریں۔ ذیابیطسی پریشانیوں میں کمی پائیں گے۔ ادرک کی چائے: ادرک کی چائے بہت مفید ہے‘ خصوصاً سردی میں ضرور استعمال کرنی چاہیے۔ نزلہ زکام، کھانسی اور گلے میں تکلیف ہو تو گرم گرم چائے بنا کر پیجئے‘ سکون ملےگا‘اسے بنانے کیلئے ایک پیالی سے ذرا زیادہ پانی ابالیے۔ اس میں ادرک کا ایک چھوٹا ٹکڑا چھیل کر کاٹ کر ڈالیے‘ پانی خوب ابلنے لگے تو اتاریے‘ چھانیے اور شہد ملا کر پی جائے‘ چائے کی پتی سے چائے بنانی ہو تو ایک ٹکڑا ادرک چھیل کر اسے کچل لیجئے ‘ باریک کریں۔ پانی میں ڈال کر ابلنے دیں‘ پھر اس میں پتی ڈال کر دم دیجئے اور پی لیجئے ۔ چینی بھی ملاسکتی ہیں۔ شہد ہو تو ادرک کی چائے کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔(ف،لاہور)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 659 reviews.