Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - اپریل 2016ء

تیل کی دولت: میں نے دیکھا کہ ایک بہت خوبصورت گھر میں،میںموجود ہوں، وہاں ایک آئینہ لگا ہے اور خوبصورت قالین بچھے ہیں، پھر خود کو سیاہ رنگ کا نیلے رنگوں والا سوٹ پہنے دیکھا، سر پر بڑا سا دوپٹہ ہے، بہت خوبصورت سوٹ ہے، میں کمرے میں پھر رہی ہوں، پھر دیکھا کہ میری پرانی کالج کی دوست لوگوں کو اطلاع دے رہی ہے کہ میرے پاس سے لوگوں کو تیل مل رہا ہے اور میں لوگوں میں تیل بانٹ رہی ہوں، پھر بیدار ہوجاتی ہوں۔ (علینا۔لاہور)
تعبیر: آپ کا خواب اچھا ہے اور اس بات کا اشارہ ہے کہ انشاء اللہ آپ کو عزت اور خوشحالی نصیب ہوگی اور بزرگوں کا فیض ملے گا جس سے اور لوگ بھی فائدہ اٹھائیں گے۔ واللہ اعلم۔
صاف پانی کا چشمہ: میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک اونچی جگہ پر سبزہ ہے اور میرے پیچھے ایک صاف ستھرا پانی کا چشمہ ہے، پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (ص۔گجرات)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آج کل جو پریشانیاں آپ پر آئی ہوئی ہیں انشاء اللہ ان سے نکلنے کی جلد ہی کوئی سبیل نکل آئے گی، آپ چلتے پھرتے پڑھتی رہا کریں۔ واللہ اعلم۔
سخت بندش کا علاج: میں خواب میں دیکھتی ہوں بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہے اور میں گاڑی یا کوئی رکشہ چلارہی ہوں، اچانک وہ چلتے چلتے بند ہوجاتا ہے، اکثر اندھیرا ہوتا ہے، میرے جوتے بھی نہیں ہوتے اور سر پر دوپٹہ بھی نہیں ہوتا، ایک دفعہ دیکھا کہ پہاڑوں کے درمیان میں ہوں، مغرب کے بعد کا وقت ہے اور میں پریشان ہوکر ننگے سر اور ننگے پیر بھاگ رہی ہوں، دور کہیں روشنی نظر آتی ہے، وہاں کلینک ہے، ایک عورت ڈاکٹر کے پاس بچہ لے کر آتی ہے،اکثر خواب میں سیڑھیاں چڑھنے لگتی ہوں تو آگے راستہ بند ہوتا ہے، تہہ خانے میں اپنے آپ کو دیکھتی ہوں، میں خواب میں کسی بھی چیز کو ہاتھ لگانے لگتی ہوں تو کانپنے لگتی ہوں اور میں پیچھے ہٹ جاتی ہوں، تندور میں آگ روشن ہے، میں آگے جاتی ہوں تو وہاں پر ایک گڑیا ہوتی ہے جو بولنے لگتی ہے، میں ڈر کر پیچھے ہٹ جاتی ہوں، اکثر و بیشتر میرے شوہر نے دیکھا کہ وہ خواب میں غائب ہوجاتے ہیں۔ (نبیلہ یاسمین۔ سعودی عرب)
تعبیر: آپ کے خوابوں کے سلسلے کا خلاصہ یہ ہے کہ آپ پر اور آپ کے گھر والوں پر سخت قسم کی بندش ہے جوکہ آپ کے کسی بدخواہ رشتہ دار کی طرف سے حسد کی بناء پر لگادی گئی ہے۔ تاہم اپنا اور اپنے تمام اہل خانہ کی طرف سے حسب توفیق کچھ صدقہ دیں اور سورہ انعام کی آیت 45 کا سوالاکھ مرتبہ ختم کروائیں۔ بعد ختم روزانہ 313 بار کسی بھی وقت پڑھ لیا کریں۔ واللہ اعلم۔
آسیب زدہ گھر: میں نے خواب دیکھا تھا کہ میری ممانی جن پر حقیقت میں سایہ تھا، وہ ہمارے گھر آئی ہوئی ہیں اور برآمدے میں بیٹھی ہیں، کپڑے گندے ہیں اور بال بکھرے ہیں ایسا لگتا ہے جیسے ان پر جن کی حاضری ہے، میرے بھائی قطار میں ترچھے کھڑے ہیں، میرا بڑا بھائی سب سے آگے، چھوٹا بھائی اس سے پیچھے اور تیسرا بھائی سب سے پیچھے کھڑا ہے۔ میری ممانی پہلے میرے بڑے بھائی کی طرف بھاگتی ہیں، پھر اس سے تھوڑا دور رک جاتی ہیں، پھر بھاگ کر میرے دوسرے بھائی کو پکڑ لیتی ہیں، پھر میں دیکھتی ہوں تو نہ وہاں ممانی ہوتی ہیں اور نہ میرا بھائی ہوتا ہے اور جب میں سیڑھیوں کی طرف دیکھتی ہوں تو وہی بھائی امی کو نیچے گرانے کی کوشش کرتا ہے، امی کو پکڑ پکڑ کر نیچے دھکا دیتا ہے تو اس کی آنکھیں سرخ رنگ کی ہوتی ہیں، پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ اب میں نے اسی بھائی کے متعلق خواب دیکھا ہے کہ جیسے ہمارے گھر میں سایہ ہے، مجھے بیٹھک میں بھی محسوس ہوتا ہے اور خوف آتا ہے، پھر امی مجھے کسی کام سے اسٹور میں بھیج دیتی ہیں، وہاں پر مجھے ایسا لگتا ہے جیسے تاروں کا گچھا ہے، وہ خود بہ خود ختم ہورہا ہے، مجھے آواز محسوس ہورہی ہے، میں کچن کے قریب آتی ہوں تو بھائی بے ہوش ہوتا ہے، تو میں رونے لگتی ہوں اور امی سے کہتی ہوں اسے ڈاکٹر کے پاس لے چلیں۔ امی کہتی ہیں کہ پیسے لے کر آتی ہوں، پھر میری آنکھ کھل گئی۔ (صائمہ۔گجرات)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے بھائی پر کوئی پریشانی آنے کا اندیشہ ہے، آپ اس کی طرف سے حسب توفیق کچھ صدقہ کریں اور اس پر سورہ فاتحہ بمعہ تسمیہ 41 بار پڑھ کر 40 دن تک دم کردیا کریں، یا وہ خود یہی عمل کرلیا کریں۔ انشاء اللہ حفاظت رہے گی۔ واللہ اعلم۔
شادی کا استخارہ: میں نے رشتے کے سلسلے میں استخارہ کیا تھا، پانچویں رات خواب میں سفید گلاب کا پھول دیکھا تھا اور ساتویں رات دیکھا کہ اسکول کی سابق ٹیچر کھانے کیلئے ایک پلیٹ میں دو کیک کے پیس دیتی ہیں کہ ایک اس میں میرا ہے، میں وہ کیک کھالیتی ہوں اور دوسرے کیک میں سے بھی کریم کا ایک چمچ کھالیتی ہوں اور ان کا حصہ انہیں دے دیتی ہوں۔ کیک بہت مزیدار ہوتا ہے۔ (ق،ر)
تعبیر: آپ کے استخارہ کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ مذکورہ رشتہ انشاء اللہ بہت مبارک ثابت ہوگا اور ممکن ہے کہ یہیں پر بات طے بھی پاجائے۔ آپ بعد نماز عشاء 129 بار پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم۔
سرخ کپڑا: میں نے دیکھا کہ خرگوش ہے جو سرخ رنگ کے کپڑے سے نکلتا ہے اور پھر اوپر چھت کی طرف جانے والی دیوار پر چڑھتا ہے اور پھر اوپر سے نیچے گر کر ہلاک ہوجاتا ہے، پھر منظر بدل جاتا ہے اور خود کو بازار میں دیکھا کہ میں گاڑی میں بیٹھی بازار سے گزر رہی ہوں، بازار کے فٹ پاتھ کے قریب لوگوں نے بستر رکھے ہوئے ہیں اور وہ بستر بیچ رہے ہیں پھر آنکھ کھل جاتی ہے۔ (آمنہ۔لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اندیشہ ہے کہ آپ کے گھر میں سے کسی فرد کو شدید بیماری لاحق ہوجائے تاہم تمام اہل خانہ کی طرف سے حسب توفیق کچھ صدقہ دیں اور ہر نماز کے بعد 41 بارپڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ ان شاء اللہ اس عمل کی برکت سے حفاظت رہے گی اور اگر کوئی بیماری خدانخواستہ لاحق ہو بھی گئی تو جلد صحت یابی ہوجائے گی۔ واللہ اعلم۔
شیطانی وسوسے : میں نے دیکھا کہ ہمارے ساتھ والے ہمسائیوں کی چھت ہے، پہلے دیکھا کہ وہاں بادشاہی مسجد ہے ، پھر منظر بدلا تو دیکھا کہ وہاں کسی دیوی کا بت ہے اور بہت سی لڑکیاں ہیں ‘گلاب کے پھولوں کی جیسے پوجا ہورہی ہے، پھر میری آنکھ کھل گئی۔ (اقصیٰ۔ قصور)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو نماز پڑھتے وقت شیطانی وسوسے بہت زیادہ تنگ کرتے ہیں، آپ ہر نماز سے قبل 3,3 بار چاروں قل اور 7 بار ۔ پڑھ کر اپنے اوپر پھونک لیا کریں، انشاء اللہ وسوسوں بالخصوص شیطانی وساوس سے حفاظت رہے گی۔ واللہ اعلم!

ہوئے سکول
خواب: میں نے دیکھا کہ جیسے پرانے پرانے تاریخی اسکول جل گئے ہیں لیکن خواب میں جلی ہوئی حالت میں نہیں تھے یعنی کہ جیسے جلنے کے بعد جگہ ویران ہوجاتی ہے ویسی حالت تھی اور لال رنگ کی اینٹوں کے بنے ہوئے مدرسے بڑے بڑے اور ان پر گنبد بھی تھے، وہ جلنے کے بعد ویران پڑے ہیں پھر میں خود کو سڑک پر دیکھتی ہوں اور بسیں وغیرہ جا رہی ہیں، پر میں ان میں سوار نہیں ہوتی۔ پھر ایک اسکول سا ہے اور میری ایک پرانی استانی اسکول کے زمانے کی وہاں موجود ہیں، مجھے دیکھ کر خوش ہوتی ہیں، اندر بچے بھی پڑھ رہے ہیں اور پھر میں ہزار کا نوٹ اپنی استانی کو دیتی ہوں اور کہتی ہوں کہ پہلی تین پوزیشن لینے والی لڑکیوں کو اس ہزار روپے میں سے سو سو روپیہ دے دیں۔ ا نعام کے طور پر… اور ہزار میں سے تین سو روپے کاٹ لیں، لیکن وہ مجھے ہزار کا نوٹ واپس کردیتی ہیں اور خود تین سو روپے مجھے دیتی ہیں، پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (کلثوم۔لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو حصول علم میں دشواریاں سامنے آئیں گی، تاہم مالی خوشحالی کا اشارہ بھی ہے۔ واللہ اعلم!

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 662 reviews.