Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

معمولی قرض کی تکلیف!رونگٹے کھڑے کردینے والاسچا واقعہ

ماہنامہ عبقری - اپریل 2016ء

پوچھا، ابو آپ کے ساتھ کیسا سلوک کیا گیا؟ کہنے لگے: اچھا سلوک کیا جاتا ہے لیکن فرشتے مجھے ایک قلم نما چیز دے کر جاتے اور کہتے ہیں کہ اسے اپنے جسم میں چبھو لینا جب میں اسے اپنے جسم میں لگاتا ہوں تو مجھے ایسی تکلیف دیتی ہے کہ ساری خوشیاں اور سکھ بھول جاتے ہیں۔

ہماری مسجد کے نمازیوں کا معمول ہے اکثر نماز کے بعد بیٹھ جاتے ہیں اور مسائل پر تبادلہ خیال ہوتا ہے ایک دن ایسے ہی مسجدمیں بیٹھے تھے کہ خوابوں کی تعبیر کے حوالہ سے باتیں شروع ہوگئیں۔ناصرمحمود نے اپنا ایک عجیب خواب سنایا، کہنے لگا: میرے والد پانچ وقت کے نمازی اور اچھے خیالات کے مالک تھے۔ ان میں خاص بات یہ تھی کہ اپنے رشتہ داروں کا خاص خیال رکھتے اور ان کی ضرورتوں کو پورا کیا کرتے تھے۔ شیخوپورہ میں والد صاحب کے ایک دیرینہ دوست ہیں جن کے ساتھ مل کر گندم کا بیوپار کرتے تھے، ایک دن وہ بھی آن پہنچاجو ہرذی روح پرآتا ہے‘ والدصاحب کی وفات ہوگئی۔ کچھ دن گزرے کہ مجھے خواب میں والدصاحب سے ملاقات کا موقع ملا تو پوچھا، ابو آپ کے ساتھ کیسا سلوک کیا گیا؟ کہنے لگے: اچھا سلوک کیا جاتا ہے لیکن فرشتے مجھے ایک قلم نما چیز دے کر جاتے اور کہتے ہیں کہ اسے اپنے جسم میں چبھو لینا جب میں اسے اپنے جسم میں لگاتا ہوں تو مجھے ایسی تکلیف دیتی ہے کہ ساری خوشیاں اور سکھ بھول جاتے ہیں۔ جب میں نیند سے بیدار ہوا تو خواب کی تعبیر جاننے کی کوشش کی لیکن کتنے ہی دن گزر گئے تشفی نہ ہوئی، خواب باربار آتا رہا۔ ایک مولانا صاحب نے مشورہ دیا کہ اپنے والد کے لین دین کے بارے میں پتہ کرو‘ ہوسکتا ہے انہوں نے کسی کا کچھ دینا ہو۔ میرے ذہن میں فوراً یہ بات آئی کہ ایک ہی آدمی ہے جس کے ساتھ ابو کا لین دین تھا۔ میں نے سواری پکڑی اور شیخوپورہ پہنچ گیا۔ احوال پرسی کے بعد میں نے لین دین کے بارے میں سوال کیا، کہنے لگے ہاں! ایک دفعہ تمہارے ابو کا رشتہ دار ہمارےیہاں آیا، اسے کچھ رقم کی ضرورت تھی اور تمہارے ابو یہاں موجود نہ تھے لہٰذا میں نے اپنے کسی جاننے والے سے لے کر دے دئیے، بس وہی پیسے تمہارے والد کے ذمے ہیں۔ 6 ہزار کی رقم تھی جو میں نے ادا کردی۔
کچھ دن بعد خواب میں ملاقات ہوئی تو میں نے پوچھا ابو وہ قلم کہاں ہے؟ انہوں نے دکھایا تو میں نے تراش کر واپس کردیا اور کہا ’’اب چبھو کر دیکھیں‘‘ انہوں نے جسم میں لگایا تو کہنے لگے اب تو ذرہ برابر بھی تکلیف محسوس نہیں ہوئی، جب سے میں نےناصر محمود کا خواب سنا ہے قرضہ لینے سے بچتا ہوں، جتنا اللہ نے دیا ہے اسی پر اکتفا کرتا ہوں۔ زندگی کی بے ثباتی پر کسی قسم کی وضاحت کی ضرورت نہیں ہے‘ کسی بھی انسان کیلئے بہتر ہوگا کہ وہ قرض سے جس قدر ممکن ہو بچ جائے کیونکہ یہ شہید کو بھی معاف نہیں کیا جاتا بشرطیکہ قرض لینے والا معاف کردے، اسی لیے نبی کریم ﷺ نے قرض کے غلبہ سے اللہ کی پناہ مانگی ہے۔ (بشکریہ علم و آگہی)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 677 reviews.