Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اِدھر عمل ختم‘ ادھر بیروزگاری ختم! بارہا کا آزمودہ عمل

ماہنامہ عبقری - اپریل 2016ء

میں نے ایک جگہ سورۂ والضحیٰ کا عمل نوکری کیلئے پڑھا۔ میں نے بہت لوگوں کو بتایا جس نے بھی کیا اُسی کو اللہ کے کرم سے نوکری ملی۔ ایک لڑکے کو مل والوں نے کام سے نکال دیا تھا‘ اس نے یہ عمل کیا چوتھے دن مل والوں نے واپس کام پر بلالیا۔

آیۃ الکرسی‘ دل قرآن سے شفاء
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک عمل ہے جو مجھے کسی بزرگ سے ملا تھا وہ میں قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں۔ اس عمل میں لوہے کی کوئی چیز لے کر مریض کے چاروں طرف گھماتے رہنا ہے اور ساتھ لوبان، گلاب کا عرق، گلاب کا عطر اور اگربتی رکھ لینی ہے یہ پڑھ کر مریض پر بھی دم کرنا ہے اور ان چیزوں پر بھی پھونک مارنی ہے بعد میں گلاب کے عطر اور عرق سے مریض پر چھینٹے مارنے ہیں اور اگربتی کی دھونی دینی ہے۔ لوبان کی دھونی روزانہ دینی ہے‘ اس سے ہوائی چیزوں والے مریض، جادو جنات والے مریض ٹھیک ہوتے ہیں۔ دم یہ ہے:۔
آیۃ الکرسی دل قرآن آپ چلے تو رحمٰن
ہلکے ہلکے ست آسمان ساتوں کیلئے ایک دربان
پاؤں رکھے جبرائیل دھڑ رکھے قرآن
کمر رکھے محمد مصطفیٰ ﷺ سر رکھے رحمٰن
وجود بارگاہ رسول بارگاہ چلہ کرے‘ چلہ وہ کرے جادو کرے ٹونا کرے تنتر کرے منتر کرے جن ہو بھوت ہو آسیب ہو دیو ہو ڈین ہو چڑیل ہو یا جو جو کوئی جو جو کرے سو سو مرے، الٹ اس کا اسی پر پڑے سب سے ملے حصار کردم خود را محمدرسول اللہ۔
ادھر عمل ختم اُدھر بےروزگاری ختم: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے ایک جگہ سورۂ والضحیٰ کا عمل نوکری کیلئے پڑھا۔ میں نے بہت لوگوں کو بتایا جس نے بھی کیا اُسی کو اللہ کے کرم سے نوکری ملی۔ ایک لڑکے کو مل والوں نے کام سے نکال دیا تھا‘ اس نے یہ عمل کیا چوتھے دن مل والوں نے واپس کام پر بلالیا۔ یہ عمل میں نے اپنے چاچو کو بتایا انہوں نے صرف چھ دن ہی عمل کیا تھا کہ سکول میں نوکری مل گئی۔ یہ عمل میرے والدہ صاحب نےسات دن کیا تو انہیں نوکری مل گئی۔ میں نے خود بھی یہ عمل آزمایا پانچ دن کیا تھا تو اللہ کے فضل سے نوکری مل گئی۔ عمل یہ ہے:۔
سورۂ والضحیٰ بمع بسم اللہ ایک بار‘ اول و آخر تین بار درود شریف اور سورۂ کے ہر’’ک‘‘پر 9 باریَاکَرِیْم پڑھنا ہے۔ یہ عمل ہر نماز کے بعد ایک بار یا صبح وشام ایک ایک بار کریں۔اگر فجر سے پہلے کرلیں تو زیادہ فائدہ ورنہ جس وقت کریں‘ جتنا زیادہ کریں گے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔ سارا گھر کرے ورنہ جتنے زیادہ افراد کرسکیں کرسکتے ہیں۔ عمل کرتے ہوئے مقصد کا تصور کریں‘ نو مقاصداکٹھے بھی تصور میں رکھ سکتے ہیں۔ عمل 9 دن کرنا ہے اگر کام نہ ہوتوپھر دوبارہ سے 9دن کاعمل شروع کرنا ہے۔ اسی طرح 9،9 دن کا عمل کرتے ہیں۔
نظربد کے شکار افراد کیلئے آزمودہ آسان دم
سورۂ فلق اور ناس کا کمال: مجھے یہ عمل کسی دوست نے دیا کہ لوہے کی کوئی چیز لے کر وہ مریض کے اوپر گھماتے رہیں اور سورۂ فلق اور سورۂ ناس گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھ کر دم کردیں۔ محترم حضرت حکیم صاحب! جب میں یہ دم کرتا ہوں تو جن لوگوں کو ہوائی چیزیں ہوں‘ جادو اور جنات وغیرہ ہوں تو مجھے خود دم کرتے ہوئے جمائیاں آنے لگتی ہیں تو مجھے پتہ چل جاتا ہے۔ یہ دم میں نظر والے مریضوں کو کرتا ہوں تو آرام آجاتا ہے۔ اکثر ہمارے محلے میں کچھ گھرانے ایسے ہیں کہ ان کے بچے جتنے بھی بیمار ہوجائیں وہ جتنی بھی ادویات لے لیں‘ ان کے بچوں کو آرام نہیں آتا جب تک میں ان کو دم نہ کردوں۔ میں یہ دم سردرد، جسم درد کیلئے کرتا ہوں تو اللہ پاک شفاء عطا فرمادیتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 689 reviews.