Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میٹھی نیند اور سکون کے ترسے افراد کیلئے چند آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2016ء

سب سے پہلے ہم اپنی نیند کا معمول بنائیں، نیند کیلئے رات کا ٹائم سب سے بہتر ہے اگر ہم جلد سونے اور جلد اٹھنے کا معمول بنائیں گے تو جسم دماغ خود بخود چست ہوں گے، صلاحیت بڑھے گی کارکردگی بہتر ہوگی اور فطری نیند ملے گی کیونکہ اللہ نے رات ہی سکون کیلئے بنائی ہے،

آج کل کے مشینی، سائنسی دور نے انسان کو سہولیات تو دی ہیں مگر اس کے ساتھ انسان خود بھی ایک مشین بن گیا ہے، مسلسل تھکن بے چینی کا شکار ہے جس کی وجہ سے اکتاہٹ بڑھ گئی ہے، جو فرد خود ہی تھک جائے وہ کیسے دوسرے افراد کیلئے سکون کا باعث بن سکتا ہے، اس لئے ہمیں اپنے انداز زندگی میں سکون لانے کیلئے طریقے اختیار کرنے ہوں گے۔ انسان کے جسم کی مشین کا اہم پرزہ دل دماغ ہیں جہاں علمیت لیاقت اور قابلیت کے جوہر ہوتے ہیں دل کے ذریعے ہر حصہ کی نشوونما ہوتی ہے، دماغ جس کے ذریعے پورے جسم کو خبریں ملتی ہیں اس کی تندرسی فریشنس کیلئے ایسے اصول و ضوابط قائم کرنے کی ضرورت ہے جس سے دماغ کو سکون ملے اور کارکردگی بہتر ہوسکے۔ دماغ کیلئے سب سے بہتر ٹانک قدرتی نیند ہے جس کی ہر بچے ‘جوان‘ بوڑھے‘ مرد‘ عورت کو ضرورت ہوتی ہے، ہر جسم میں نیند پوری کرنے کی صلاحیت مختلف ہوتی ہے، کچھ لوگ چار، کچھ چھ، کچھ آٹھ، کچھ دس یا بارہ گھنٹوں میں اپنی نیند پوری کرتے ہیں۔ بعض نیند کے بعد بھی فریش نہیں ہوتے جس سے جسم میں کمزوری‘ تھکاوٹ‘ بے چینی رہتی ہے، آج ہم کچھ ایسے عوامل کا ذکر کریں گے جس پر عمل یپرا ہوکر ہم پرسکون اور گہری نیند کے ذریعے اپنے آپ کو چاک و چوبند بناسکتے ہیں۔
معمول قائم کریں: سب سے پہلے ہم اپنی نیند کا معمول بنائیں، نیند کیلئے رات کا وقت سب سے بہتر ہے اگر ہم جلد سونے اور جلد اٹھنے کا معمول بنائیں گے تو جسم دماغ خود بخود چست ہوں گے، صلاحیت بڑھے گی‘ کارکردگی بہتر ہوگی اور فطری نیند ملے گی کیونکہ اللہ نے رات ہی سکون کیلئے بنائی ہے، غلط اوقات میں سونے سے پرہیز کریں۔ ذکر الٰہی اورنیند: صبح شام اللہ کی تسبیح تمہید کریں، اللہ کا ہی تصور سوتے وقت کریں کہ اللہ نے ہمارے سکون کیلئے رات پھیلادی ہمیں سلا کر اوپر اللہ کی ہستی جس کو نہ نیند ہے نہ اونگھ وہ ذات ہماری حفاظت کررہی ہے، اللہ کی ذات کا تصور کریں کہ ہم اللہ کے سائے تلے آگئے فوراً میٹھی قدرتی فطری نیند غالب آجائے گی۔ سیرورزش: صبح کی تازہ ہوا، سورج کی روشنی سے لطف اندوز ہوں اور ہلکی پھلکی ورزش کریں، قدرتی ماحول کا اپنے آپ کو عادی بنائیں۔
متوازن غذا: متوازن غذا اور وقت پر غذا ہمارے جسم کی کارکردگی کیلئے بہت اہم ہے۔ زیادہ چکنائی اور بدہضمی والی غذا سے بچیں، چائے کافی کولا مشروب چاکلیٹ شراب فاسٹ فوڈ سے پرہیز کریں جبکہ دیسی قدیم مشروبات لسی‘ دودھ‘ شربت بزوری، صندل کا شربت، گنے کا تازہ جوس، لیموں کے سکنجین سکون بخش ہیں۔ سادہ غذائیں‘ سبزیاں‘ پھل‘ دالیں استعمال کریں، صبح ناشتہ بہت اچھا کریں دوپہر نارمل کھاناکھائیں اور رات کا کھانا شام ہوتے ہی ہلکا پھلکا زود ہضم کھائیں، نماز ادا کریں اور اللہ کا ذکر کرتے ہوئے بستر پر آئیں سنت کے مطابق بستر جھاڑ کر اور سونے کی دعا پڑھ کرسوئیں۔ ماحول: اپنے ماحول میں خود تبدیلی لائیں جلدی سونا اچھی تربیت کا حصہ ہے، بچوں کو بھی جلد سونے کاعادی بنائیں ورنہ بچے ٹی وی کمپیوٹر کیساتھ وقت ضائع کریں گے‘ صحت بھی خراب‘ تعلیمی کارکردگی متاثر ہوگی، ہم آہنگ ماحول پیدا کریں، آپس میں بیٹھ کر اچھی باتوں کا اظہار کریں جو مسائل درپیش ہوں مل کر ان کا بہتر حل تلاش کریں۔ ایک دوسرے کی خدمت مدد کریں اور اپنے آپ کو سختی سے ٹائم کا پابند کریں جلد ہی آپ کی نیند بھی معمول پر آجائے گی۔ ٹی وی دیکھنے سے بچے بے خوابی کا شکار ہوجاتے ہیں ایسے مناظر ان کے ذہنی پر نقش ہوجاتے ہیں پھر وہ بھیانک خواب کا روپ بن کر بچوں کی نیند متاثر کرتے ہیں۔ بچہ کند ذہن سست کاہل ہوجاتا ہے ہر کام سے گھبراتا ہے، بہت اچھے مشاغل اپنائیں کوئی کھیل جس سے جسمانی ورزش بھی ہو اور ذہنی کارکردگی بھی بڑھے اس طرح ذہن چست ہوگا اور گہری پرسکون نیند آئے گی۔ نظام تنفس کا نیند سے گہرا تعلق ہے، سانس کی مشق کریں اپنی توجہ مرکوز کرکے کلمہ کا ورد کریں، اس سے خراب نیند کا نظام بحال ہو گا، جب تک نیند میں نہ کھو جائیں مسلسل توجہ سے کلمہ لا الہ الا اللہ پڑھتے جائیں ہر سوچ سے دماغ کو خالی رکھیں۔ اپنے شعور کو کنٹرول کریں اور پرسکون زندگی گزاریں، تکرار کی مشق دراصل پرسکون ہونے کی مشق ہے۔ اللہ کی ذات پر مکمل بھروسہ رکھیں ہرقسم کے حالات پر صرف اللہ کا اختیار ہے، اس لئے اپنی روز مرہ عبادات خشوع خضوع سے ادا کیجئے، اللہ سے اپنے لئے، اپنے گھر، اپنے ہمسائیوں اور پوری امت کی بہتری کی دعا کیجئے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 697 reviews.