Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حضرت خضر ؑ سے ملاقات کے خواہشمند متوجہ ہوں!

ماہنامہ عبقری - جون 2016

1) ماہ رمضان میں نماز تروایح کے بعد 3 مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھنے کی بہت فضیلت ہے پہلی بار سے گناہوں سے مغفرت ہوجاتی ہے اور دوسری بار سے دوزخ سے آزادی اور تیسری بار سے جنت کا مستحق ٹھہرے گا۔ 2) رمضان المبارک کی ہر رات 2 رکعت نفل نماز اس طرح پڑھنے کی بھی بہت فضیلت ہے ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے 3 مرتبہ سورہ اخلاص پڑھنے والے کو اللہ 70 گنا زیادہ ثواب عطا کرتا ہے اور اپنی خاص نظر رحمت کرتا ہے۔ 3) رمضان المبارک کے ہر جمعہ کو 10 رکعت، ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد 11 مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھیے اس نماز کو پڑھنے والے کو 10,10 شہیدوں کا ثواب، 10 ہزار غلاموں کو آزاد کرنے کا ثواب، 70 سال دن رات عبادت کرنے کا ثواب عطا کیا جائے گا۔ 4) رمضان المبارک کے پندرہویں روزے کو روزہ کھولتے وقت دعائے جمیلہ پڑھ کر جو دعا مانگی جائے ان شاء اللہ ضرور پوری ہوگی۔ رمضان کے جمعہ کا ثواب: ہر مسلمان جو ماہ رمضان کے جمعہ کے روز جمعہ سے قبل 3 مرتبہ سورہ قدر پڑھتا ہے اللہ عزوجل پڑھنے والے کے لئےاس روز کے تمام نماز پڑھنے والوں کی تعداد کے برابر نیکیاں لکھتا ہے ۔
رمضان المبارک کا آخری جمعہ کا ثواب
ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو نماز ظہر کے بعد 2 رکعت نماز پڑھیں پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ الکافرون 3 مرتبہ، سورۃ تکاثر 1مرتبہ، سورۃ اخلاص 10 مرتبہ دوسری رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد آیت الکرسی 1 مرتبہ سورۃ اخلاص 25 مرتبہ پڑھیں سلام کے بعد درود شریف 300 مرتبہ پڑھیں۔
سارے رمضان کی عبادت قبول کروائیں
رمضان کی آخری رات میں 10 رکعت نماز اس طرح سے پڑھیے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورۃ اخلاص 10 مرتبہ پڑھیں اللہ عزوجل اس کی تمام ماہ کی عبادت قبول فرمائے گا اور 30 ہزار سال کی عبادت کا ثواب اس کے اعمال نامہ میں لکھ دے گا۔ (محمد نعیم اقبال، ملتان)
رزق ، روزی یا کاروبارمیں پریشانی! ایک دن میں ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے اور تادیر سایہ ہم سب پر قائم و دائم رکھے۔
جس آدمی یا عورت کو حد درجہ رزق‘ روزی یا کاروبار میں پریشانی ہو تو یہ عمل نماز عصر کے بعد کسی خاص کمرے میں پڑھیں۔ تصور اپنے کام کا ہی رکھیں۔ کسی سے بات چیت نہیں کرنی اور کوئی ڈر یا خوف کچھ نہیں ہوگا۔ بے ضرر عمل ہے۔ بس نیت پاک و صاف ہو‘ بہت آسان عمل ہے۔ اول و آخر تین، سات یا گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں اور اس کے بعد 313 مرتبہ پڑھیں، عمل ایک ہفتے کا ہے مگر اپنا اثر ایک دن میں دکھا دیتا ہے ورنہ 7 دن یا 21 دن کےاندر اندر حاجت پوری ہوگی۔ انشاء اللہ۔پرسکون نیند کا لاجواب عمل:جس کو رات کے وقت نیند نہ آتی ہو تو اسے چاہیے کہ جب سونے کیلئے جائے تو بستر پر کا ورد کرنا شروع کردے‘ فوراً نیند آجائے گی اور جس کو نیند سے جاگ نہ آتی ہو‘ بروقت آنکھ نہ کھلتی ہو تو اسے چاہیے کہ سورۂ زلزال پڑھے پڑھ کر وقت کا ارادہ کرے گا تو اسی وقت آنکھ لگ جائے گی۔
جنات کیلئے کوڑا: کافر جنات کیلئے کوڑے کاکام کرتا ہے۔ 71 بار پڑھ کر ہر طرف پھونک مار دیں۔ اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درودشریف پڑھنا ہے۔ کسی وقت پڑھ سکتےہیں نہایت مجرب عمل ہے۔ملاقات خضر علیہ السلام کیلئے: حضرت خضر علیہ السلام سے ملاقاتکیلئے مشائخ کا قول ہے کہ پانچ دن شب کے وقت 21 ہزار درج ذیل آیت پڑھے اور دعا سجدہ میں جاکر مانگے سجدہ سے سر نہ اٹھائے گا کہ حضرت خضر علیہ السلام سے ملاقات میسر ہوگی۔ آیت یہ ہے:۔ (حافظ غلام محمد‘ سرگودھا)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 828 reviews.