Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کسانوں کے روزمرہ مسائل او رعبقری کے آسان ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - جون 2016

میں دہی والی دکان پر گیا ان سے دہی کا پانی لیا جو انہوں نے مجھے بالکل مفت دیا۔ میں نےاس دن رات تک تین مرتبہ چھترے کو درج بالا طریقے سے دہی کا پانی پلایا۔ اگلے دن جب صبح دیکھا تو چھترا گھاس کو منہ مار رہا تھا۔ مجھے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

چاؤ سے پالا چھترااور جان لیوا بیماری: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ پچھلے پانچ سال سے مسلسل پڑھ رہا ہوں۔ مجھے آپ کا نیا سلسلہ جو کہ کسانوں کے مسائل پر ہے‘ پڑھ کر انتہائی خوشی ہوئی۔ میرے پاس بھی ایک آزمودہ ٹوٹکہ ہے جو یقیناً کسان بھائیوں اور گھر میں جانور پالنے والوں کیلئے مفید ہوگا۔
میرے ابو کو شروع سے گھر میں چھترا پالنے کا شوق ہے۔ ہم ہر سال عیدالاضحیٰ کے فوراً بعد ایک چھوٹا سا چھترا لیتے ہیں اور سارا سال اس کی خوب خدمت کرکے اگلی عید پر اس کی قربانی کردیتے ہیں۔ اسی طرح ہر سال سلسلہ چلتا ہے۔ پچھلے سال ہم نے سرگودھا سے کجلا چھترا منگوایا اور اس کی خوب خدمت کی۔ سخت گرمیوں کا موسم تھا۔ ایک دن ہمارے چھترے نے سارا دن کچھ بھی نہ کھایا‘ مجھے تشویش ہوئی‘ میں اسے لے کر جانوروں کے ڈاکٹر کے پاس گیا، انہوں نے انجکشن لگایا اور کچھ ادویات دیں۔ ادویات دینے کے باوجود دوسرے دن بھی میرے پیارے چھترے نے سوائے پانی پینے کے سارا دن کچھ نہ کھایا۔ میں اگلے دن پھر اسے لےکر ڈاکٹر صاحب کے پاس گیا‘ انہوں نے پھر انجکشن لگایا اور مزید میڈیسن دیں۔ اسی طرح چار دن گزر گئے‘ چھترا بالکل نڈھال ہوگیا‘ حتیٰ کہ اب وہ کھڑا بھی نہیں ہوسکتا تھا بس سارا دن بیٹھا رہتا۔ میں پانچویں دن ایک اور ڈاکٹر صاحب کےپاس گیا انہیں ساری تفصیل بتائی اور اپنے ساتھ گھر لے آیا جب وہ گھر آئے اور انہوں نے چھترے کی حالت دیکھی تو مجھے کہا کہ آپ اس کے اوپر پیسے ضائع نہ کریں قصائی کو بلوا کر اس کو ذبح کروالیں۔ مجھے لگتا ہے کہ اب یہ نہیں بچے گا۔ مجھے بہت دکھ ہوا‘ میں نے ڈاکٹر صاحب کو دروازے تک چھوڑا۔ جب وہ چلے گئے ہمارے محلے میں ایک چچارفیق رہتے ہیں تقریباً 75 سال ان کی عمر ہے انہوں نے مجھے آواز دی اور پوچھا کہ کیا مسئلہ ہے؟ میں نے ساری بات تفصیل سے بتائی تو وہ کہنے لگے اس میں پریشانی والی کیا بات ہے ابھی سامنے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہی والی دکان سے دہی والا پانی لاؤ (جو دکاندار حضرات کونڈے سے نکال کر ایک برتن میں ڈالتے رہتے ہیں۔) اور چھترے کو ہر
گھنٹے کےبعد ایک بوتل 250ML کی بھر کر پلاؤ۔ میں دہی والی دکان پر گیا ان سے دہی کا پانی لیا جو انہوں نے مجھے بالکل مفت دیا۔ میں نےاس دن رات تک تین مرتبہ چھترے کو درج بالا طریقے سے دہی کا پانی پلایا۔ اگلے دن جب صبح دیکھا تو چھترا گھاس کو منہ مار رہا تھا۔ مجھے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ میں نے بازار سے دو تین دکاندار حضرات سے جاکر دہی والا پانی کافی زیادہ اکٹھا کرلیا اور سارا دن ہر گھنٹے کے وقفے کے بعد چھترے کو دہی والا پانی پلاتا رہا۔ اگلے دن جب میں نے چھترے کو گھاس ڈالی تو چھترے نے خوب گھاس کھائی‘ صرف پانچ دن کے بعد میرا چھترا بالکل تندرست تھا۔اس کے بعد بھی میں روزانہ چھترے کو دن میں ایک مرتبہ دہی کا پانی ضرور پلاتا۔ ایک مرتبہ میں دہی والی دکان سے پانی لے رہا تھا تو مجھے دکاندار نے بتایا کہ اگر یہ پانی کبوتر، مرغی، بھینس، طوطوں کو ساری گرمیاں پلایا جائے تو انہیں کبھی بھی کسی بھی قسم کی بیماری نہیں ہوتی۔ جانوروں کو کبھی منہ خور نہیں ہوتا اور پرندوں کی نامراد بیماری رانی کھیت نہیں ہوتی۔ یہ ٹوٹکہ نہایت آسان سستا اور نہایت تیربہدف ہے۔ (محمد وسیم‘ لاہور)
انڈے خراب نہ ہوںگے: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کسان دوست عبقری کا ساتھ دینے کیلئے جب میں نے اپنے دادا جان سے ٹوٹکہ پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ مرغی کو جب بھی انڈوں پر بٹھائیں تو اندھیرے میں بٹھائیں، مرغی کو انڈوںپر بٹھانے سے پہلے انڈے آٹا چھاننے والی چھاننی میں رکھ کر جہاں مرغی کو انڈوں پر بٹھانا ہےوہاں جاکر آرام سے الٹ دیں اور مرغی کو انڈوں پر بٹھادیں انڈے کبھی خراب نہ ہوں گے۔(احتشام بھٹی‘ شیخوپورہ)
۔۔۔
جومرغی انڈے نہ دیتی ہو اس کو چاول پھیکے ابال کر کھلائیں۔ جو مرغی انڈا چھوٹا دیتی ہے اسے آٹا کھلائیں۔
مرغی کا گلا خراب ہوجائے تو تھوم کو گھی میں جلا کر وہ گھی پلائیں۔ گلا ٹھیک ہوجائے گا۔

اگر کسی بکرے،بکری یامرغی کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ جائے تو ٹوٹی ہوئی ہڈی کی جگہ چاروں طرف لکڑیوں سےا چھی طرح باندھ دیں۔ دس سے پندرہ دن میں ہڈی جڑ جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔
جس، کھیت یا گھر میں چیونٹیوں کی کثرت ہو ان کو روکنے کیلئے یہ مجرب عمل ہے۔ یہ آیت مبارکہ کاغذ پر لکھ کر ان کےبلوں (سوراخوں) کےقریب پاک جگہ پر رکھ دیں۔ سب چیونٹیاں سوراخ میں پاس چلی جائیں گی۔ وہ آیت مبارکہ یہ ہے۔ یاایھا النمل ادخلوا مسکنیکم لایعطمنکم سلیمن وجنودہ وھم لایشعرون۔ چیونٹیاں قرآنی آیات کا احترام کرتی ہیں۔ (ح، غ، م)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 831 reviews.