Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بغیر کہے دعائے کامل مل گئی

ماہنامہ عبقری - جون 2016

آمین!اس دور میں سستی دوائی کا ملنا، نایاب وظائف کا حاصل ہونا اور بغیر کہے دعا کا مل جانا مشکل ہی نہیں ناممکن نظر آتا ہے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں صرف پانچ ماہ سے اس شاندار عبقری کا قاری ہوں‘ اتنی پرتاثیر تحریریں ہیں کہ پڑھنےو الے کے دل و دماغ پر فوراً اثر کرتی ہیں (جیسے عبقری کے وظائف اور ادویات اثر کرتی ہیں) ہر تحریر میں آپ کا خلوص و شفقت اور عوام کی خیرخواہی کا جذبہ کارفرما ہے۔ دعاؤں میں وظائف میں اور دوائیوں میں شفاء و کامیابی نظر آتی ہے۔ اللہ کریم آپ کو اس کی جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین!اس دور میں سستی دوائی کا ملنا، نایاب وظائف کا حاصل ہونا اور بغیر کہے دعا کا مل جانا مشکل ہی نہیں ناممکن نظر آتا ہے لیکن آپ کے خلوص نے اس ناممکن کو ’’عبقری‘‘ کی شکل میں عین ممکن کردکھایا ہے۔ اس میں دعائیں‘ فی سبیل اللہ نایاب نسخہ جات اور بہترین قیمتی مشورے اور جناب علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کی بے نظیر تحریریں پڑھنے کو ملتی ہیں۔ جناب والا! عبقری نے بیماروں کو جو زندگی سے اکتا گئے تھے پھر سے زندگی کی امید دلا دی ہے۔ جادو ٹونہ اور جنات کے ظلم سے تنگ افراد کو علامہ لاہوتی صاحب کی تحریروں نے ان سے لڑنے کا حوصلہ عطا کیا اب لوگ وظائف کے ذریعہ جادو ٹونہ سے آزاد ہورہے ہیں۔ میری دعا ہے اللہ تعالی آپ کو لمبی عمر عطا فرمائے تاکہ آپ لوگوں کیلئے آسانیاں پیداکرتے رہیں۔ آمین۔ محترم! میں ہائی بلڈپریشر کا عرصہ دو سال سے مریض تھا اور میری 55 سال ہے‘ ٹینشن کی وجہ سےساری رات نیند نہ آتی تھی میں عبقری میگزین میں عبقری دواخانہ کی ایک دوائی سکون افزاء کا تعارف پڑھا اور منگوا کر استعمال کرنا شروع کردیا۔ اب الحمدللہ پرسکون سوتا ہوں اور بلڈپریشر اب کبھی کبھار ہی بڑھتا ہے جبکہ پہلے روزانہ ایک گولی کھانا پڑتی تھی۔ (ج۔ش)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 855 reviews.