Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ایک خط لکھا اور پریشانی‘ بیماری‘ تنگدستی ختم

ماہنامہ عبقری - جون 2016

میں آپ کی بے حد مشکور ہوں کہ آپ نے میری مشکل وقت میں رہنمائی فرمائی۔ میں آپ کی طرف سے دیا گیا وظیفہ دو انمول خزانہ نمبر دو ہروقت کھلا پڑھتی ہوں۔ میں نے برکت والی تھیلی بھی لی ہوئی ہے اور اس سے خوب فائدہ حاصل ہورہا ہے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں تقریباً 2010ء سے ماہنامہ عبقری کی قاری ہوں‘ میں نے ہر لحاظ سے عبقری کو مکمل اور بہترین رسالہ پایا۔ میرا چھوٹا بیٹا بہت زیادہ بیمار تھا‘ جس کو بچپن میں ٹائیفائیڈ ہوگیا تھا‘ ہر جگہ علاج کروایا مگر افاقہ نہ ہوا۔ لاہور کے ایک بڑے ہسپتال میں دو ہفتے داخل رہا، ہر ماہ باقاعدگی سے وہاں جاتے‘ بچے کو بہت زیادہ تکلیف تھی‘ چل پھر نہ سکتا تھا حتیٰ کہ بیٹھ بھی نہیں سکتا تھا۔ روحانی طور پر چیک کروایا تو کوئی آسیب کہتا‘ کوئی کہتا کہ شدید بری نظر لگی ہوئی ہے‘ کوئی جادو بتاتا۔ غرض جتنے منہ اتنی باتیں۔ میںانٹرنیٹ سے آپ کا درس ڈاؤن لوڈ کروا کر سنتی ہوں۔ میں نے درس میں سورۂ رحمٰن اور سورۂ تغابن والا عمل سنا تھا وہ یہ تھا کہ ایک ہی نشست میں اول و آخر سات سات بار درود ابراہیمی اکتالیس بار سورۂ رحمٰن اور سورۂ تغابن پڑھ کر پانی پر دم کرنا تھا اور اس کے بعد ہر روز ایک بار سورۂ رحمٰن اور سورۂ تغابن پڑھ کر دم کرنا تھا۔ میں نے اپنے بچے کیلئے یہ عمل کرنا شروع کردیا اور پچھلے تقریباً ایک ماہ سے ادویات مکمل طور پر بند کردی ہیں۔ صرف یہی دم والا پانی اسے پلاتی ہوں۔ اس دم والے پانی کی برکت سے اب وہ پہلے سے بہت بہتر ہے۔ میرا بچہ چل بھی نہیں سکتا تھا اب ماشاء اللہ وہ چھوٹی بچوں والی سائیکل بھی خود چلا لیتا ہے اور دو تین قدم سائیکل کے بغیر بھی چل لیتا ہے۔ (ش،ر)
روحانی عطر اور برکت والی تھیلی کا کمال
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں اکثر و بیشتر ایک ہی طرح کے خواب دیکھتی‘ زیادہ تر خواب میں بھینسیں دیکھتی تھی کہ میرے پیچھے لگی ہوئی ہیں اور جب بھی میں بیمار ہونے لگتی ایسے خواب ضرور دیکھتی‘ رات کو گہری نیند سوتے سوتے لگتا کہ چھت یا کوئی بھاری چیز میرے اوپر گر رہی ہے اور پھر اچانک ایسے محسوس ہوتا کہ نامعلوم میں کہاں ہوں‘ کسی جگہ ہوں اندھیرا ہی اندھیرا ہوتا ہے۔ جب تھوڑی دیر سوچتی ہوں‘ کہاں ہوں؟ اٹھ کر بیٹھ جاتی ہوں تو پتہ چلتا ہے کہ اپنے بستر پر ہی ہوں۔ میرے سر میں ہروقت شدید درد رہتا تھا جس کی وجہ سے میں بہت زیادہ پریشان تھی۔ اس کے علاوہ ہر وقت گھر میں پریشانی‘ بیماری‘ لڑائی جھگڑے رہتے جنہوں نے میری زندگی جہنم بنا کر رکھ دی تھی۔ میں نے دفتر ماہنامہ عبقری میں اپنے مسائل کے حل کیلئے خط لکھا۔ میں آپ کی بے حد مشکور ہوں کہ آپ نے میری مشکل وقت میں رہنمائی فرمائی۔ میں آپ کی طرف سے دیا گیا وظیفہ دو انمول خزانہ نمبر دو ہروقت کھلا پڑھتی ہوں۔ میں نے برکت والی تھیلی بھی لی ہوئی ہے اور اس سے خوب فائدہ حاصل ہورہا ہے اور روحانی عطر کی تو کیا ہی بات ہے اس عطر کی وجہ سے میرے سر میں جو ہروقت شدید درد رہتا تھا اسے سونگھنے سے فوراً ٹھیک ہوجاتا ہے۔ اب میری ہروقت کی گھٹن‘ پریشانی آہستہ آہستہ ختم ہورہی ہے۔میں ہروقت نامعلوم کیوں پریشان رہتی تھی اس سے بھی اب چھٹکارا مل رہا ہے۔گھر سے جھگڑوں کی نحوست بھی جارہی ہے۔ (پوشیدہ)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 873 reviews.