Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

زیارت رسول عربی صلی اللہ علیہ وسلم کا شرف پانے والے (ع م چوہدری)

ماہنامہ عبقری - اگست 2007ء

رسالہ ” برکا ت اللہ الصمد “ المعروف ” بر کات حمدیہ “ میں حضرت شیخ داﺅد سبز پو ش فرماتے ہیں کہ پیر کی رات سے جمعہ کی رات تک پانچ ہزار مرتبہ” اللہ الصمد“ پڑھے تو زمین و آسمان کی سیر کرے گا اور حضرت رسالت پناہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت خضر علیہ السلا م کی مجلس سے مشرف ہو گا ۔ ” مجمو عہ اوراد چشتیہ ، نظامیہ ، فخریہ محمد شاہی و علویہ “ میں میاں محمد اصغر الراعی صاحب دعائے سریا نی کے فضائل میںلکھتے ہیں کہ زیارت رسول اکے لئے اس دعا کا درج ذیل شعر روزانہ 360 مرتبہ پڑھے انشا ءاللہ ضرور مقدر چمکے گا۔ دعائے سریا نی کے بارے میں بتا یا جا تا ہے کہ یہ حضرت عبداللہ ابن حضرت عباس رضی اللہ عنہ کی تصنیف ہے ۔ شعرایں است: خلقت محمدا نورا قدیما لہ البشر اہ‘ فاطلبنی تجد نی حضرت مولا نا رکن الدین رحمتہ اللہ علیہ ” مقابیس المجا لس “ میں لکھتے ہیں کہ خواجہ نور محمد مہاروی رحمتہ اللہ علیہ کے سامنے زیارت رسول ا کے متعلق گفتگو ہونے لگی آپ نے فرمایا کہ حضرت خواجہ کلیم اللہ جہا ں آبادی رحمتہ اللہ علیہ نے فر مایا کہ جو شخص ایک لا کھ مرتبہ اس درود شریف کو پڑھے اس کے ساتھ رسول ِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم بے حجاب اور بے حساب کلا م فرماتے ہیں دورد شریف یہ ہے ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّم عَلٰی سَیدنَا رَسُولِکَ مُحَمَّدٍ تعینکَ الاقدم وا لمَظھَرالاتم لا سمک الاعظم بِعَدَدَ تَجلّیات ذٰلِکَ وَ تعینات صفاتِکَ وَعلٰی آلِہ کذٰلِکَ ط. اس کے بعد فرمایا کہ یہ شر ط بھی نہیں ہے کہ روز مرہ مقررہ تعداد میں پڑھے بلکہ ہر روز جس قدر ہو سکے پڑھے حتی کہ ایک لا کھ پورا ہو جائے ۔ اسلو ب الفاظ و تعین اقات و ایام بھی مشروط نہیں۔ ناغہ بلا ضرورت یا باضرورت ہو جائے تو بھی کوئی حرج نہیں۔ آپ کی کتا بو ں کے خطبات سے معلوم ہوتا ہے کہ درود شریف ان کی اپنی تالیف ہے چنانچہ ” خطبہ کاملہ “ میں تحریر فرماتے ہیں ۔ صل علیٰ تعینک الاقد م و مظھر الاتم الاسمل الا عظم اور مرقعہ شریف کے خطبہ میں لکھتے ہیں۔ صل علی تعینک الاقدم و المظہر الاتم لاسمک الا عظم (غوث اعظم از امان اللہ خاں ارمان سرحدی ) حضرت مولانا احمد رحمتہ اللہ علیہ خا ں اپنی کتا ب ” شمع شبستانِ رضا حصہ اول میں لکھتے ہیں کہ بعد نماز ِ عشاء141 بار 101 بار 1001 بار غرض روزانہ طاق بار جتنا ہو سکے مندرجہ ذیل درود شریف کو پڑھے ۔ حصولِ زیارت ِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے اس سے بہتر صیغہ نہیں مگر خالص تعظیم اقدس کے لئے پڑھے اس نیت کو بھی دل میں جگہ نہ دے کہ مجھے زیارت عطا ہو آگے ان کا کرم بے حد و انتہا ہے بقول شاعر ِ۔ فراق و وصل چہ خواہی رضائے دوست طلب کہ حیف باشد از وغیر اوتمنا ئے منہ مدینہ طیبہ کی طر ف ہو اور دل حضور ِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف، دست بستہ پڑھے یہ تصور باندھے کہ روضہءانور کے حضور حاضر ہوں اور یقین جا نے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم مجھے دیکھ رہے ہیں میری آواز سن رہے ہیں میرے دل کے خطروں سے آگاہ ہیں۔ وہ درود پاک یہ ہے :۔ اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیدنَا مُحَمَّدٍ کَمَا اَمَرتَنَا اَن نُّصَلِّی عَلَیہ اَللّٰھُمَّ صَلِّ سَیدنَا مُحَمَّدٍ کَمَا ھُوَاَھلُہ‘۔ اَللَّھُمَّ صَلِّ سَیدنَا مُحَمَّدٍ کَمَا تُحِبُّ وَ تَرضٰی لَہ‘ اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلٰی رُوحِ سَیدنَا مُحَمَّدٍ فِی الاَروَاحِ۔ اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیدنَا مُحَمَّدٍ فِی الاَجسَادِ ۔ اَللَّھُمَّ صَلِّی عَلٰی قَبرِ سَیدنَا مُحَمَّدٍ فِی القَبُورِ صَلَّ اللّٰہُ عَلٰی سَیدنَا وَ مَولٰنَامُحَمَّدِ طحضرت مولا نا اشرف علی تھانوی رحمتہ اللہ علیہ زادالسعید میں تحریر فرماتے ہیں کہ سب سے زیادہ لذیذ تر اور شیریں تر خاصیت درود شریف کی یہ ہے کہ اس کی بدولت عشاق کو خواب میں حضور پر نورا کی دولت دیدار میسر آتی ہے۔ (خزینہ رحمت )۔ ( وظیفہ الکریمیہ) (فیضان سنت) (قطب الارشاد) (کمالات عزیزی )
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 69 reviews.