Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میں نے’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ سے کیا فیضپایا...؟ Part2

ماہنامہ عبقری - اگست 2016ء

جنات سے میری ملاقاتیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عرصہ دراز سے آپ کا رسالہ پڑھ رہی ہوں اور اس کی بہت سی اچھی باتوں سے دوسرے لوگوں کو بھی مستفیض کررہی ہوں۔ میری زندگی کےایسے بہت سے تجربات اور مشاہدات ہیں جن کو عبقری میں ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کے خاص نمبر میں بیان کرنا بہت ضروری ہے۔ اس کے پہلے میں اپنی سستی اورکاہلی کی وجہ سے صرف سوچ کر رہ جاتی تھی مگر آج میں نے لکھنے کی ٹھان لی ہے اور انشاء اللہ اب لکھتی ہی رہوں گی۔ جناب محترم علامہ لاہوتی پراسراری صاحب! میں آپ سے بہت زیادہ عقیدت رکھتی ہوں اس لیے جب ’’عبقری‘‘ میں پڑھا کہ ’’جنات کا پیدائشی دوست خاص نمبر‘‘ آرہا ہے تو میں نے سوچا کیوں نہ اپنی تحریروں کا سلسلہ یہاں سے شروع کیا جائے۔ جنات سے میری سب سے پہلی ملاقات ’’مائنڈ سائنسز‘‘ کے حوالے سے ہوئی‘ اُس وقت میں مذہب سے بہت دور تھی اور فیشن کی دنیا کی دلدادہ تھی۔ شمع بینی کی مشق کے دوران مجھے موم بتی کے شعلے میں کچھ خوفناک شکلیں نظر آئیں‘ ایک عورت نے اپنا چہرہ سیاہ نقاب میں چھپایا ہوا تھا پھر میں نے اس کے بعد رات کو اپنے بالکل قریب ایک شخص کو دیکھا جس کے منہ پر بال پڑے تھے اور زمین تک آرہے تھے یہ سب باتیں میری زندگی میں ہوتی رہیں لیکن میں یہ سب سمجھنے سے قاصر تھی۔ پھر ایک انجانا خوف محسوس ہوتا رہا جیسے کوئی میرے ساتھ ہے لیکن نظر نہیں آتا تھا پھر میں نے سورۂ بقرہ پڑھنی شروع کی تو کچھ حالات میں بہتری آئی پھر اللہ کے کرم سے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا شروع کردیا۔ میرے پیارے بابا جی علامہ لاہوتی پراسراری صاحب جن سے میں شدید روحانی محبت کرتی ہوں ان کا دیا ہوا وظیفہ یاقہار پڑھنا شروع کیا۔ جنات خواب میں آتے رہے مجھ سے لڑائیاں ہوتی رہیں اور یہ جنگ میں جیتتی رہی اور وہ ہارتے رہے۔ اب یہ حال ہے کہ میں کسی جن بھوت سےنہیں ڈرتی ہوں۔ ایک بے خوفی میرے اندر آگئی ہے۔ اس دوران ہمارے خاندان پراللہ کا ایک خاص فضل یہ ہوا کہ ایک نہایت نیک پاک اور خداترس جن میرے ابو کے دوست بن گئے‘ میرے والد نے بھی ساری زندگی لوگوں کی بےلوث مدد کی ہے۔ اللہ ایسے لوگوں کو ضرور اپنے خاص انعامات سےنوازتا ہے۔ میرے لکھنے کامقصد یہ ہے کہ اچھے جنات بھی اس دنیا میں ہیں جو انسانوں سے زیادہ انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتے ہیں‘ یہ نیک بزرگ صرف میرے والد کو نظر آتے ہیں جب ہم کسی مشکل میں گرفتار ہوتے ہیں یہ ہمیں تسلی دیتے ہیں‘ ہمیں اچھی باتیں بتاتے ہیں‘ اس نیک جن بزرگ کا مشن مساجد اور مدرسے تعمیر کرنا ہے جن میں جن و انس سب دینی تعلیمات سے فیض یاب ہوسکیں۔ یہ ہماری طرح محنت کرتے ہیں اور انسانوں کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں لیکن اللہ کی یہ مخلوق چونکہ آگ سے بنی ہےاس لیے ان باباجی کو جب بھی کسی نے دھوکہ دینے کی کوشش کی یا ان کےساتھ بدتمیزی سے پیش آیا اس کو نقصان ضرور اٹھانا پڑا۔ میرے والد صاحب کے پاس جب یہ نیک بزرگ آتے ہیں تو پہلےکچھ آثار آنے شروع ہوجاتے ہیں کہ والد صاحب کو اندازہ ہوجاتا ہے کہ باباجی آنے والے ہیں جیسے ایک خاص شکل و صورت کی بلی آجائے گی جس سے والدصاحب سمجھ جاتے ہیں یہ بزرگ ہمیں بہت پیارے ہیں۔ مٹھائی کےبہت شوقین ہیں اس لیے ہم ان کو میٹھا بھجواتے ہیں‘ تھوڑا سا لے کر دعا پڑھ کر ہمیں کھانے کو دے دیتے ہیں۔ بہت سے مواقعوں پر انہوں نے ہمیں مٹھائی لا کر دی ہے جو کہ ان کی خصوصی دم کی ہوئی ہوتی ہے۔ میری بیٹی کو بہت چاہتے ہیں اور اس کی شرارتوں سےخوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ جوبات ہمارے دل میں ہوتی ہے ابو کےپاس جب بھی آتے ہیں‘ ضرور بیان کرتے ہیں۔ امید ہے یہ واقعہ آپ ضرور خاص نمبر میں شائع کریں گے۔ میں آئندہ بھی اپنے مشاہدات تحریر کرتی رہوں گی۔ براہ مہربانی میرا نام شائع نہیں کیجئے گا کیونکہ یہ باتیں صرف حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی بخل شکنی کی وجہ سے لکھ رہی ہوں‘ ورنہ ہم یہ باتیں صیغہ راز میں رکھتے ہیں۔ (س۔س)
درود پاک نے غلط راہوں سے بچالیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ آپ کو صحت اور تندرستی والی زندگی عطا فرمائے اور آپ کو روحانیت کے بلنددرجات عطا فرمائے۔ آمین! محترم حضرت حکیم صاحب! عرصہ چھ یا سات ماہ سےآپ کا میگزین عبقری پڑھ رہا ہوں اور آپ کی تمام روحانی کلاس ڈاؤن لوڈ کرکے سنی ہیں اور میں نے ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کی دونوں جلدیں بھی پڑھی ہیں۔ میں بی کام کا طالب علم ہوں۔ مجھے روحانی دنیا دیکھنے اور روحانی راز مطلب جو علم سینہ بہ سینہ چلا آرہا ہے اس علم کو لینے اور سیکھنے کا بہت شوق ہے۔ میں اللہ پاک سے دعا کیا کرتا تھا کہ یااللہ مجھے کتابی علم نہیں چاہیے مجھے سینہ بہ سینہ جو علم چلتا آرہا ہے وہ چاہیے۔ اللہ نے میری دعا قبول کی اور مجھے ماہنامہ عبقری ملا‘ اس میں میں نے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا سلسلہ وار ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کی قسط پڑھی جو میرے دل میں گھرکرگئی‘ پھر میں نے گزشتہ شمارے نیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرکے پڑھے تو دل کو سکون مل گیا۔ میں نے درود پاک جو ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کی اول قسط میں ہے وہ پڑھنا شروع کردیا اور اس درود پاک کی برکت سے اللہ نے مجھے غلط راہوں سے بچالیا اور میں نے پانچ وقت کی نماز شروع کردی۔ درود پاک کی کثرت سے اور ماں کی دعاؤں کی وجہ سےاللہ نے اب مجھے اپنے آگے جھکنے، سجدہ کرنے اور قرآن پاک کی تلاوت کرنے کی توفیق دی ہے۔اسی درود پاک کی وجہ سے میرے بہت سے مسائل حل ہورہے ہیں۔ درود شریف یہ ہے: صلی اللہ علی محمد۔ میری دعا ہے اللہ سب کو زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھنے کی توفیق دے۔آمین۔ (محمد حبیب‘ وہاڑی)
یاقھار کے فوائد و ثمرات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں رسالہ عبقری بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ اس میں موجود وظائف نے میری بہت ساری پریشانیاں ختم کردی ہیں۔ خاص طورپر علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا بتائے ہوئے عمل یاقہار نے میرا بہت ساتھ دیا ہے۔ ہمارے گھر میں سانپ بہت نکلتے تھے تو میں نے ان کے خاتمہ کیلئے یاقہار کثرت سے پڑھنا شروع کردیا۔ سانپ کے خاتمہ کے علاوہ سب سے بڑا فائدہ مجھے یہ ہوا کہ اس کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے مجھے ظالم اور بے انصاف لوگوں سے بچالیا۔ میرا رشتہ ہمارے رشتہ داروں میں ہوا تھا‘ مجھے وہ رشتہ انتہائی ناپسند تھا الحمدللہ اس ذکر کی برکت سے وہ رشتہ ختم ہوگیا۔ وہ لڑکا آوارہ کیبل، ٹی وی کا شوقین اور اس کے دل میں یہ تھا کہ اس سے جانور پلوائوں گا، جانوروں کا چارہ کٹواؤں گا، میرے بڑے تین بہن بھائی زبردستی ان کی زیادتی کا شکار ہوئے تھے میری ماں راضی نہیں تھی۔ ادھوری تعلیم چھوڑ کر زبردستی شادیاں کی تھیں۔
اب بہنوئی اور بھابھی بلیک میل کرکے میرے ساتھ بھی وہی زیادتی کرنا چاہتے تھے۔ زبردستی عیدی لے کر آجاتے۔ کئی دفعہ انکار کیا، پھر زبردستی آجاتے، میرے سمیت گھر کا کوئی فرد حتیٰ کہ گھر کا سربراہ میرا بڑا بھائی بھی راضی نہیں تھا لیکن بہنوئی کہتے تھے یہ رشتہ ہماری انا کا مسئلہ ہے رشتہ تو ہم نے لینا ہی ہے۔ میں روتی تھی، دعائیں مانگتی تھی، میں قرآن پاک پڑھی ہوئی ہوں، دو چار سکول کی جماعتیں بھی پڑھی ہیں۔ وہ نماز، قرآن، روزہ، تسبیح اور ڈاڑھی اور شریعت سے دور ہے، بداخلاق بھی ہے، پھر بس مجھے یاقھار نے بچالیا، ورنہ کوئی راستہ نجات کا نظر نہیں آرہا تھا، جہاں میرا رشتہ ہونا تھا وہاں کے سارے بچے نہ سکول پڑھے ہیں نہ قرآن۔ چٹے ان پڑھ ہیں، لیکن ہمیں محکوم بناکر اور غلام بناکر رکھنا چاہتے تھے لیکن ادھر میں نے یاقھار پڑھا تو ان سے چھٹکارا ملا۔محترم حکیم صاحب! میں بہت خوش ہوں میری اس وٹے سٹے سے جان چھوٹ گئی۔ یہ سب سو فیصد یاقھار کی برکت ہے۔ (ا،س۔ج)
بدمزاج شوہر ٹھیک ہوگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری مجھے پہلی مرتبہ میری ایک دوست نے دیا۔ اس شمارے میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں ایک عمل یاقہار والا دیا گیا تھا۔ میں نے اور میری آنٹی نے وہ عمل اپنی پڑوسن کو پڑھنے کیلئے دیا ان کو بہت فائدہ ہوا ان کے شوہرکو ان سے بالکل بھی محبت نہیں کرتے اور جب وہ بیمار ہوتی تھیں تو انہیں دوائی وغیرہ تک نہیں لے کر دیتے اور نہ ان کا حال چال پوچھتے تھے جب سے انہوں نے یہ عمل پڑھنا شروع کیا تو بتاتی ہیں کہ اس عمل سے اب میرے شوہر مجھ سے محبت کرنے لگے ہیں اور میرا اور بچوں کا بہت خیال رکھتے ہیں۔ جب بھی مجھے کسی چیز کی ضرورت ہوتی ہے تو میرے ایک بار کہنے پر لاکر دے دیتے ہیں۔ (ش،ش)
معاشی مشکل حل ہوگئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جس طرح آپ دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں ان شاء اللہ اللہ تعالیٰ آپ کو ضرور اجر دے گا۔ محترم حضرت حکیم صاحب! میں اس وقت بڑھاپے کی عمر میں ہوں میں آپ فرمان کے مطابق یہ خط لکھ رہی ہوں کیونکہ آپ نے فرمایا تھا کہ اگر کسی کو بھی عبقری سے ملنے والے اعمال سے فائدہ ہوتو مخلوق کی بھلائی کیلئے ضرور لکھیں اس سے مخلوق کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ جو مجھے عبقری اوریاقھار سے ملا وہ میں آپ کی خدمت میں لکھ رہی ہوں اگر کوئی کمی بیشی ہوجائے معاف کیجئے گا۔ محترم حضرت حکیم صاحب! جب آپ ہمارے شہر میں آئے تو آپ نے اس درس میں پڑھنے کیلئے یاقھار بتایا تھا اور ساتھ میں اس کے مشاہدات و تجربات بھی بیان فرمائے تھے۔ یہ وظیفہ مجھے اپنے حالات کو درست کرنے کیلئے بہت اچھا لگا اور میں نے دل میں سوچا کہ وظیفہ تو چھوٹا سا تھا لیکن اس کے کمالات بڑے سننے کو ملے ہیں چلو میں بھی اس وظیفے کو اپنی مشکلات سے نجات کا ذریعہ بناتی ہوں۔ اس دن سے الحمدللہ! میں نے یہ وظیفہ پڑھنا اپنا معمول بنایا ہوا ہے۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ مجھے یہ ہوا ہے کہ ہم نے یہ سوچا کہ زیور بینک میں رکھواکر کچھ قرضہ لے کر کاروبار کرلیتے ہیں جس سے ہماری غربت اور گھریلو حالات ٹھیک ہوجائیں گے لیکن یہ سوچ ہماری تباہی کا باعث بنی اور بجائے فائدے کے ہم روز بروز سود کی لعنت میں جکڑتے گئے، بھائیوں نے ہماری جائیداد پر قبضہ کرلیا، ہم کرایہ کے مکان میں آگئے گھر میں فاقوں کی طرح حالات پیدا ہوگئے تھے۔ اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ جس نے پیدا کیا اس نے سبب بھی بنادیا اور آپ کے بتائے ہوئے اعمال اور یاقھار پڑھنے کی برکت سے اللہ پاک نے سود کے جکڑ اور گھریلو معاشی مسائل سے نکال دیا ہے اور اس وظیفہ کے پڑھنے سے اللہ پاک کی ہم پر رحمت ہوئی ہے اور میرے کام بننا شروع ہوگئے ہیں۔(والدہ عدنان‘فیصل آباد)
یاقہار اور جنات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں۔ خاص طور پر اس میں موجود سلسلہ وار کالم ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میرا پسندیدہ ہے۔ عبقری کے ایک شمارہ میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب نے جنات سے نجات کیلئے یاقہار کا عمل بتایا تھا ۔ مجھے یہ عمل بہت اچھا لگا۔ میں نے اپنی پریشانیوں سے نجات کیلئے یاقہار صبح وشام گیارہ گیارہ سو مرتبہ اول و آخر سات مرتبہ درودشریف کے ساتھ پڑھنا شروع کردیا۔ مجھے بہت تکلیف تھی رات اور دن کو بے سکونی تھی، جب سے یہ وظیفہ یاقھار والا شروع کیا تو ابتداء میں تو بہت پریشانی برداشت کرنا پڑی لیکن آہستہ آہستہ سب کچھ ٹھیک ہونا شروع ہوگیا لیکن جنات مختلف شکلیں اختیار کرتے اور مجھے مختلف قسم کی باتیں بنابناکر سناتے تھے، ان کی شکلیں مرغ، گدھا، عورت و مرد، جانور بھینس اور اونٹ وغیرہ سی ہوتی تھیں اور ان کے بچے مختلف بولیاں بولتے تھے ابتداء میں تو کہتے تھے کہ یہ وظیفہ پڑھنا چھوڑ دو، کبھی نماز کو ترک کرنے کا کہتے تھے لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نماز تلاوت اور یہ وظیفہ جسے عبقری رسالہ میں شائع کیا گیا تھا باقاعدگی سے پڑھتی ہوں اور اب ایک ماہ چار دن سے زیادہ عرصہ ہوگیا اور عزم ہے کہ 91 دن کا یہ وظیفہ پورا کروں گی ان شاء اللہ!۔ وظیفہ پڑھنے سے پہلے گھر میں جنات کی آمدورفت کا سلسلہ معمول تھا یہاں تک کہ رات میں سونا بھی حرام کیا ہوا تھا اب اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کو رات کو نیند بہت سکون کی آتی ہے اور جو کبھی کبھی جوش وغیرہ کا جو دورہ پڑتا تھا وہ بھی ختم ہوگیا ہے۔ اب ماشاء اللہ پابندی کے ساتھ تہجد کی نماز بھی ادا کرتی ہوں۔ کبھی کبھی رات کو ڈرائونی چیزیں نموردار ہوجاتی ہیں لیکن قدرتی طور پر زبان پر یاقھار کا ورد جاری ہوجاتا ہے تو سکون ہوجاتا ہے۔ (ق،م۔، نارووال)
مجھے جنات سے پیار ہے!
محترم حضرت حکیم صاحب اور علامہ لاہوتی پراسراری صاحب السلام علیکم!میری دعا ہے کہ آپ جیسے انسانیت کے خدمت گاروں، ہمدردوں اور مخلصوں کو اللہ تعالیٰ صحت کی سلامتی، ایمان کی دولت اور دشمنوں کے شر سے اپنی پناہ میں رکھتے ہوئے لمبی عمر عطا فرمائے تاکہ لوگوں کے سالوں کے بگڑے ہوئے کام دنوں میں سنور جائیں اور مجھ جیسے کے زخموں پر نمک کی جگہ مرہم لگنا شروع ہوجائے۔ آمین ثم آمین!۔مجھے آپ کے رسالہ عبقری میں جس چیز نے سب سے زیادہ متاثر کیا اور خط لکھنے پر مجبور کیا ہے وہ ’’جنات کا پیدائشی‘‘ ہے کیونکہ مجھے قدرتی طور پر اس مخلوق سے پیار ہے اور میری جستجو ہے‘ خواب ہے ان سے دوستی کرنا اور پھر جس طرح آپ اس مخلوق سے ملنے کے بعد ان کے متعلق بتاتے ہیں۔ یقین کریں میرا شوق اور بڑھ جاتا ہے۔ اس میں موجود وظائف میں بہت شوق سے کرتی ہوں۔اس میں موجود وظائف نے میرے بہت سے مسائل حل کردئیے ہیں۔ الحمدللہ عمل جاری ہیں۔آپ اللہ تعالیٰ کے نیک اور صالح بندے ہیں اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی عمر عطا فرمائیں تاکہ آپ جیسے بزرگوں کا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پر قائم رہے اور ہم سیدھے راستے پر آپ کی رہنمائی میں چلتے رہیں۔ آمین ثم آمین! (عظمیٰ رانی۔ ایبٹ آباد)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 978 reviews.