Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حضرت حکیم صاحب کی مصروفیات

ماہنامہ عبقری - اگست 2016ء

روہی سفر 19،20 فروری 2016:رات بھر سفر کے بعد احباب کے ساتھ احمد پور شرقیہ تسبیح خانہ پہنچے۔ وہاں سے قلعہ ڈیرآور پہنچے اور وہاں منتظر مخلوق کو روحانی جسمانی ٹوٹکے بتائے۔ وہاں سےانگت راہ کٹانے والا پہنچے۔ پھرقلعہ ڈیراورپہنچے وہاں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مزارات پرحاضری دی قرب و جوار کے لوگ جمع تھے وہاں شیخ الوظائف نے دعا بھی کروائی مسائل بھی سنے اور ان کوگھریلوو معاشی پریشانیوں سے نجات کیلئے وظائف دئیے۔ وہاں سے انگت راہ ٹوبہ گئے،وہاں لوگوں کو اللہ اللہ سکھایا۔ وہاں سے قصائیوں والا ٹوبہ، کھوکھراں والا ٹوبہ، پھر کٹانے والا ٹوبہ، وہاں بھی لوگوں کواللہ کا قرب اور عشق مصطفیٰﷺ سکھایا۔ وہاں سے پھرواپس قلعہ ڈیراور تشریف لائے رات وہاں قیام کیا۔ صبح نماز فجر مقامی مسجد قلعہ ڈیراور میں ادا کی، ذکر کروایا، دعا کے بعد احمدپور شرقیہ کیلئے روانہ ہوئے۔ وہاں سےبہاولپور میں ایک تسبیح خانہ سے جڑے حضرت حکیم صاحب کے پرانے مرید سیٹلائٹ ٹاؤن حسینی چوک میں چوہدری رمضان صاحب جوکہ عرصہ دراز سے علیل ہیں‘ ذاکر اور شاغل ہیں ان کی عیادت کی۔ ان کی عمر پوچھی تو انہوںنے 75 سال بتائی اور فرمایا کہ اللہ پاک دنیا میں تھوڑی سی تکلیف دے کرآخرت کیلئے آرام کا فیصلہ فرماتے ہیں۔ پھر حضرت حکیم صاحب نے ان سےفرمایا کہ آپ دعا کریں ہم سب آمین کہیں گے۔ انہوں نے رعشہ والے ہاتھوں سے ہاتھ اٹھا کر دعا کی، ہاتھ کانپ رہے تھے اور وہ مسلسل رو رو کر دعائیں مانگ رہے تھے رقعت آمیز دعا تھی۔ دعا کے بعد ان کے بھائی نے کہا کہ آپ بھی ہمارے گھر کیلئے دعا کروائیں تو حضرت نے بھی دعا فرمائی۔ پھر بہاولپور سے حسینی چوک پر ایک جگہ پر بہاولپور میں کچھ احباب جو کہ تسبیح خانہ سےمنسلک ہیں اور حضرت جی کے بیعت ہیں وہ جمع تھے وہاں حضرت نے سب سے مصافحہ کیا اور اجتماعی دعا کروائی۔ پھر بہاولپور سےملتان کیلئے روانہ ہوئے۔ ملتان میں حکیم ضیاء صاحب کے پاس کچھ دیر قیام کیا اور وہاں پر سید برادرز کی مریض کی سٹی ہسپتال ملتان میں عیادت کی اور دعا کرائی اور واپسی رات گیارہ بجے لاہور کیلئے سفر شروع ہوا اور صبح ساڑھے چار بجے لاہور پہنچے۔
حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم 3 فروری 2016 بروز بدھ بعد (باقی صفحہ نمبر )
(بقیہ: حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی مصروفیات)
نمازعشاء سمن آباد خضریٰ مسجدمیں شارق شمسی اور حارث شمسی کے نکاح پر تشریف لے گئے۔ وہاں پر موجود ڈاکٹر مفتی عبدالواحد صاحب اور مختلف احباب سے ملاقات فرمائی۔ نکاح کے بعد حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم بمع فیملی راشد فہیم شمسی صاحب کے گھر تشریف لے گئے‘ وہاں کھانا تناول فرمایا اور لوگوں میں گھل مل گئے اور دعا بھی فرمائی۔ 5 فروری بروز جمعہ بعد نمازعشاء شارق شمسی کی بارات میں شرکت فرمائی اور پھر وہاں سے ان کے گھر تشریف لے گئے کھانا تناول فرمایا‘ دعاؤں سےنوازا اور شارق شمسی اور حارث شمسی کو ازدواجی زندگی کو بہترین بنانے کیلئے ایک قرآن کی آیت کا ہدیہ بھی دیا۔ اہلیہ کے پاس جانے سے پہلے قُلِ ادْعُوا اللہَ اَوِادْعُوا الرَّحْمٰنَ اَیًّا مَّا تَدْعُوْا فَلَہُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰی ۚ وَلَا تَجْہَرْ بِصَلَاتِکَ وَلَاتُخَافِتْ بِہَا وَابْتَغِ بَیْنَ ذٰلِکَ سَبِیْلًا o وَ قُلِ الْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْ لَمْ یَتَّخِذْ وَلَدًا وَّ لَمْ یَکُنْ لَّہٗ شَرِیْکٌ فِی الْمُلْکِ وَ لَمْ یَکُنْ لَّہٗ وَلِیٌّ مِّنَ الذُّلِّ وَکَبِّرْہُ تَکْبِیْرًا ﴿بنی اسرائیل110،111﴾ پڑھ لیں۔ مختلف احباب سےخوشگوار موڈ میں ملاقات فرمائی۔ 6 فروری بروز ہفتہ بعد نماز عشاء حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم بمعہ فیملی شارق شمسی اور حارث شمسی کے ولیمے میں شرکت کیلئے گلشن راوی تشریف لے گئے۔ 26 فروری 2016 بروز جمعۃ المبارک کو جناب عطاء الحق قاسمی (سینئر صحافی ‘چیئرمین پی ٹی وی)کی حضرت حکیم صاحب سے پنڈی ایئرپورٹ وی آئی پی لاؤنج میں ملاقات ہوئی۔ رسالہ کی اشاعت اور بڑھتا ہوا لاکھوں انسانیت کا عبقری کی طرف رجوع موصوف کیلئے حیرت سے کم نہیں تھا۔ ان کے ساتھ چیئرمین واپڈا ظفر محمود بھی تھے۔5 مارچ2016 بروز ہفتہ صبح مری’’ روحانی منزل‘‘ حاضری دی اور وہاں تعمیر کے کام کا جائزہ لیا۔پھر وہاں سے اٹک ریفائنری اور ایوب پارک کے ساتھ مورگاہ گاؤںتشریف لے گئے۔ درس ہوا‘ آنے والےمردوں خواتین کا ہجوم تھا۔پھر وہاں سے واپس راولپنڈی تشریف لائے اور مختلف طبقات سے ملاقاتیں فرمائیں۔6 مارچ بروز اتوار کو اسلام آباد میں درس ہوا۔درس میں اسلام آباد اور قرب و جوار کے شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ درس کے بعد رات گئےتک واپس لاہور تشریف لائے۔13 مارچ 2016 بروز اتوار سہ پہر ہمدرد ہال لٹن روڈ لاہور امام انقلاب حضرت مولانا عبیداللہ سندھی رحمۃ اللہ علیہ کی خدمات کے سلسلے میں سیمینار حافظ محمود اشرف رہنما جمعیت کی سرپرستی میں ہوا۔ حضرت حکیم صاحب نے شرکت فرمائی۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 025 reviews.