Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دین صرف خیرخواہی ہے

ماہنامہ عبقری - اگست 2016ء

ان سے کسی نے دریافت کیا کہ آپ نماز کس طرح پڑھتے ہیں؟ شیخ حاتم اصم نے بتایا کہ نماز کا وقت ہوتا ہے تو اطمینان سے وضو کرتا ہوں پھر نماز کی جگہ اس طرح کھڑا ہوتا ہوں گویا کعبہ میرے سامنے ہے، میرے پاؤں پل صراط پر ہیں‘ جنت میرے داہنی طرف اور دوزخ میرےبائیں جانب ہے‘ موت کا فرشتہ سر پر ہے‘ یہ خیال کرتا ہوں کہ احکم الحاکمین کے روبرو کھڑا ہوکر میں اپنی آخری نماز پڑھ رہا ہوں اور اس کےبعد شاید مجھے دوسری نماز میسر نہ ہو، حضور قلب کے ساتھ اللہ اکبر کہتا ہوں‘ پھر سوچ کر قرآن پڑھتا ہوں‘ تواضع کے ساتھ رکوع کرتا ہوں‘ عاجزی کے ساتھ سجدہ کرتا ہوں‘ اطمینان سے اس احساس کے ساتھ نماز پوری کرتا ہوں کہ اللہ کی رحمت سے اس کے قبول ہونے کی امید اور اپنا عمل ہونے کی وجہ سے اس کے مردود ہونے کا خوف کرتا ہوں‘ نماز پڑھکر اپنے منہ پر ہاتھ رکھ لیتا ہوں کہ میری یہ نماز گندے کپڑے میں لپیٹ کر منہ پر نہ مار دی جائے، سوال کیا گیا کہ کب سے آپ اس طرح نماز پڑھتے ہیں؟ جواب دیا کہ الحمدللہ تیس سال سےہر نماز اسی طرح پڑھتا ہوں، پوچھا گیا کہ یہ مرتبہ آپ کو کس طرح ملا؟ شیخ حاتم اصم نے فرمایا کہ اللہ کی رحمت کاایک جھونکا آیا، ایک ضعیفہ میرے پاس دعا کیلئے آئی، میرے سامنے آتے ہی اس کی ریح خارج ہوگئی‘ ایک مرد کے سامنے بے اختیار آواز کے ساتھ ریح خارج ہونے کی وجہ سے وہ بہت شرمندہ ہوئی، انہوں نے بات شروع کی تو میں نے ان کی شرمندگی دور کرنے کیلئے اپنے آپ کو بہرا ظاہر کیا اور کہا، بی بی ذرا زور سے بولو، یہ سن کر وہ خوش ہوگئیں اور خیال کیا کہ حاتم تو کم سنتے ہیں، اپنی بات کہہ کر چلی گئیں، مجھے خیال آیا کہ حاتم تم تو بہرے نہیں ہ اور اپنے کو بہرا ظاہر کیا، کل میدان حشر میں تمہارا حشر جھوٹوں کے ساتھ نہ ہو، گھبرا کر دو رکعت صلوٰۃ التوبہ پڑھی اور التجا کی: الٰہی آپ کی ایک بندی کی شرمندگی دور کرنے کیلئے میں نے اپنے کو بہرا ظاہر کیا، مولائے کریم! کل میدان حشر میں مجھے جھوٹوں میں شمار نہ فرمائیے‘ اس دعا کے بعد میری قوت سماعت ختم ہوگئی۔
شیخ حاتم نے فرمایا کہ اللہ کی ایک بندی کی شرمندگی دور کرنے کیلئے اپنے کو بہرا ظاہر کرنا اللہ کو اتنا پسند آیا کہ رات کو سویا تو جناب رسول اللہ ﷺ کی خواب میں زیارت ہوئی اور آپ ﷺ نے فرمایا کہ اے حاتم! تم نے اللہ کی ایک بندی کی شرمندگی دور کرنے کیلئے اپنے کو بہرا ظاہر کیا، اللہ کو تمہاری اس ادا پر اتنا پیار آیا کہ آج دنیا میں جتنے لوگ زمین پر چل پھر رہے ہیں تم سے زیادہ اللہ کو کوئی محبت نہیں، اللہ نے تمہاری زبان کو سچ کرنے کیلئے نہ صرف قوت سماعت سلب کی بلکہ آج سے تمہیں حاتم اصم (بہرے) سے مشہور کرنےکا فیصلہ بھی فرمایا۔ شیخ حاتم نے فرمایا کہ اس کے بعد میری نماز اور مجھے جو کچھ ملا، سب اسی لمحہ کاصدقہ ہے۔کسی عارف کا قول ہے کہ اللہ تک پہنچنے اور اس کی ولایت و معرفت حاصل کرنے کے اتنے ہی راستے ہیں جتنی اللہ کی مخلوق ہے‘ مگر اللہ تک پہنچنے کا کوئی راستہ، اللہ کے بندوں کے کام آنے، دکھے دلوں کی دلجوئی اور کسی شرمندہ شخص کی عزت بچانے سے زیادہ آسانو مختصر نہیں۔ تاریخ نے نہ جانے کتنے ایسے واقعات اپنے صفحات پر محفوظ کررکھے ہیں جہاں اللہ کی ایک بندی کی شرمندگی دور کرنے کیلئے اپنے کو بہرا ظاہر کرنے پر وقت کا محبوب ترین ولی بنایا گیا ہے تو کسی ادنیٰ مسلمان بلکہ انسان کی تحقیر و دل شکنی پر بڑے بڑے اولیاء کو عتاب اور آزمائشوں سے دوچار ہونا پڑا ہے۔ کاش! ہم تاریخ کے ان واقعات سے سبق حاصل کرکے اپنے آپ کو پورے جہان کیلئے خیرخواہ بنانے کی فکر کریں کہ پیارے نبی کریم ﷺ نے دین کی یہ تعریف بیان فرمائی ہے۔ ترجمہؒ: ’’دین صرف خیرخواہی ہے‘‘ نبی اکرم ﷺ کا فرمان عالیشان ہے: ’’اللہ تعالیٰ کی نظر میں سب سے محبوب شخص وہ ہے جو سب سے زیادہ لوگوں کے کام آنے والا ہو‘ اور اللہ کے نزدیک محبوب ترین عمل کسی مسلمان کو خوش کرنا یا اس سے کسی پریشانی اور غم کو دور کرنا یا اس کا قرض ادا کرنا یا اس کی بھوک مٹانا ہے۔‘‘

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 028 reviews.