Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

درس سے فیض پانے والے

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2016ء

درس سے فیض پانے والے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ ہمارے سروں پر سلامت رکھے۔ ہمیں رسالہ عبقری پڑھتے ہوئے تو تین سے چار سال ہوچکے ہیں لیکن جب سے میں نے آپ کے درس سننے شروع کیے ہیں تو روح کی دنیا بدلنا شروع ہوگئی ہے۔ مایوس زندگی میں آس کی امید لگ گئی ہے‘ امید ہوگئی ہے کہ دنیا اور آخرت ضرور سنورے گی۔ میں انتہائی پریشان زندگی گزار رہی تھی۔ ہر طرف سے مایوس ہوچکی تھی مگر درس سننے کی برکت سے جینے کی نئی امنگ پیدا ہوئی ہے۔ پریشانیوں نے چاروںطرف سے گھیرا ہوا تھا ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا تھا مگر درس کی برکت سے اب امید کی روشنی نظر آئی ہے۔ گھر میں سکون آتاجارہا ہے‘ دماغ پرسکون ہوتا جارہا ہے‘ معاشی حالت بہتر ہوتی جارہی ہے‘ جھگڑے ختم ہورہے ہیں۔ اب تو میری سب چاہتوں پر اللہ کی 
محبت چھاگئی ہے۔ اب میں صبح اٹھ کر گیارہ مرتبہ پڑھ کر وہ تسبیحات جو آپ درس میں بتاتے رہتے ہیں وہ صبح و شام پڑھتی ہوں۔ شکر کی تسبیح اور مسنون دعاؤں کی تسبیح ضرور پڑھتی ہوں۔ سارا دن کھلا پڑھتی رہتی ہوں‘ وضو کی دعا اور وضو کے بعد پانی کے تین گھونٹ پیتی ہوں۔ کوشش کرتی ہوں ہر وقت باوضو رہوں۔ (بندی خدا)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 124 reviews.