Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حضرت علی بن عبداللہ ابوالقاسم گرگانیکے روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2016ء

اگرکوئی شخص فقرو فاقہ میں مبتلا ہو اور گزارہ مشکل سے ہوتا ہو اور قرض پرقرض چڑھتا جاتا ہو تو اس کیلئے یہ کلمات روزانہ صبح بعد نماز فجر اور رات کے بعد نماز عشاءایک ایک سو بار پڑھا کرے۔ ناغہ نہ کرے۔ مستقل مزاجی کے ساتھ پڑھتا رہے۔

شوگر،کینسر، بلڈپریشر، دل کے والو بند ہونے کا علاج
اگر کسی شخص کو جان لیوا مرض چمٹ جائیں مثلاً شوگر ہوجائے‘ بلڈپریشر بڑھ جائے یا کم ہوجائے یا دل کا والو بند ہوجائے یا اور کوئی موذی مرض لپٹ جائے تو اس کے ختم کرنے اور صحت یاب ہونے کیلئے یہ عمل بہت مجرب ہے۔ ایک چھوٹا کورا مٹکا پانی کا لیں اور اس کو دھوکر پانی بھرلیں۔ اس مٹکے کو ہاتھ لگانے سے پہلے وضو ضرور کریں۔ بغیر وضو کے مٹکے کو ہاتھ نہ لگائیں۔ مطلب یہ ہے کہ جب مٹکا خریدنے جائیں تو پہلے وضو کرلیں۔ بغیر وضو مٹکے کو نہ چھوئیں اور نہ اس میں پانی پئیں ورنہ اثر نہ ہوگا۔ صحیح اور تجوید کی رعایت کے ساتھ پڑھنے والا، نیچی نگاہ رکھنے والا، حلال روزی کھانے والا یہ عمل کرے اگر خود میں یہ صلاحیت ہے تو خود کرلے ورنہ کسی نیک صالح متقی حافظ و قاری سے یہ کام کرائے۔ باوضو پانی کا مٹکا سامنے رکھیں اور پاک مصلے پر قبلہ کی طرف منہ کرکے بیٹھ جائیں کپڑوں پر عطر لگائیں گلاب کا عطر ہو تو بہتر ہے اور یہ درود شریف تین سو مرتبہ پڑھیں
اس کے بعد سورۂ انشقاق (پارہ نمبر30) کو اکیس مرتبہ پڑھیں جب بھی سجدے والی آیت آئے فوراً سجدہ کریں پھر سجدہ سے اٹھ کر سورۂ کو پورا کریں۔ اس طرح اکیس بار سورۂ پڑھنی ہے اور اکیس سجدے کرنے ہیں۔ جب بھی سورۂ مکمل ہو مٹکے کاڈھکن کھول کر پانی پردم کریں۔ اکیس مرتبہ پانی پر دم کرنا ہے یہ عمل ایک ہی بیٹھک میں ایک ہی دن کرنا ہے۔ سات دن تک اس مٹکے کا پانی استعمال کرنا ہے۔ مریض کو یہ پانی دن بھر پلائیں۔ جب بھی پانی کی ضرورت ہو یہی پانی پلائیں۔ سات دن میں پانی ختم ہوجائے تو آٹھویں دن پھر پانی اسی طرح پڑھ کر تیار کریں سات دن تک پلائیں۔ یہ عمل پانچ مرتبہ کرنا ہے جب بھی عمل شروع کریں اس سے قبل صدقہ دیں۔ صدقہ اپنی حیثیت کے مطابق دیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی مریض تندرست ہوجائے گا۔
اطمینان قلبی کیلئے
اگر کسی کا دل اُڑا اُڑا اور طبیعت پریشان رہتی ہو اور دل میں سکون کی کمی ہو تو رات بعد نماز عشاء باوضو اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھے درمیان میں ایک سو بار یہ دعا پڑھے۔
اللہ تعالیٰ سے رحم ومغفرت طلب کرنا
اگر کسی کو فسادات قلبی اور گناہوں کے سبب اپنی مغفرت اور بخشش اور اللہ تعالیٰ کا اس کے ساتھ رحم کا معاملہ پر شک ہو اور اس سبب سے ہر وقت بے چین رہتا ہو تو اپنی مغفرت اور بخشش اور اللہ تعالیٰ کا رحم و شفقت کے ساتھ معاملہ کایقین بڑھانے کیلئے بعد نماز عشاء باوضو اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھے اور درمیان میں ایک سو بار یہ آیت پڑھے۔ انشاء تعالیٰ حق تعالیٰ شانہ سے سچی امید بخشش و رحم کی قائم ہوجائے گی۔ وہ آیت یہ ہے
اولاد کے نیک اور صالح بننے کیلئے
اگر کوئی شخص چاہتا ہے کہ اس کی اولاد کی اٹھان نیکی اور اچھائی پر ہو۔ ان میں شرارت اور گناہوں سے نفرت پیدا ہوجائے اور نماز کی پابندی، دینی رجحان میں اضافہ اور شرافت اور بھلائی کے جذبات پیدا ہوں تو اس کیلئے روزانہ ایک سو ایک باریہ آیت باوضو پڑھ کرپانی پر دم کرکے بچوں کو وہ پانی کسی وقت پلادیا کریں۔ اگر بچے دور ہوں اور ان کو پانی پلانا ممکن نہ ہو تو روزانہ اکتالیس مرتبہ اس آیت کو پڑھ لیا کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ اولاد نیکی اور صلاح پرپروان چڑھے گی اور والدین کی نیک نامی میں اضافہ ہوگا۔ وہ آیت یہ ہے
چیونٹیاں بھگانا
اگر کسی جگہ چیونٹیوں کی کثرت ہو اور وہ نقصان پہنچاتی ہوں تو ان کوبھگانے کیلئے یہ آیت باوضو تین بار پڑھ کر ریت (مٹی) پر دم کریں اور ان کے بلوں کے نزدیک پھیلادیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ س جگہ سے چیونٹیاں چلی جائیں گی۔ وہ آیت یہ ہے
مرگی کا دورہ
اگر کسی بچے یا بڑے کو خدانخواستہ مرگی کا دورہ پڑجائے تو اس کو ہوش میں لانے کیلئے تین مرتبہ مندرجہ ذیل کلمات باوضو مریض کے کان میں بلند آواز سے پڑھیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ مریض فوراً ہوش میں آجائے گا۔ وہ کلمات یہ ہیں
روزی میں اضافہ
اگرکوئی شخص فقرو فاقہ میں مبتلا ہو اور گزارہ مشکل سے ہوتا ہو اور قرض پرقرض چڑھتا جاتا ہو تو اس کیلئے یہ کلمات روزانہ صبح بعد نماز فجر اور رات کے بعد نماز عشاءایک ایک سو بار پڑھا کرے۔ ناغہ نہ کرے۔ مستقل مزاجی کے ساتھ پڑھتا رہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی غربت سے نجات اور رزق میں فراخی اور وسعت پیدا ہوگی کسی طرح بھی کسی کا محتاج نہ رہے گا۔ عمل شرط ہے۔ وہ کلمات یہ ہیں ۔
گمشدہ کی واپسی
اگر کوئی لڑکا یا لڑکی یا مرد یا عورت گھر سے بھاگ گئے ہوں یا گم ہوگئے ہوں تو گمشدہ کی واپسی کیلئے یہ آیت باوضو ایک پاک کاغذ پرلکھ کر لپیٹ کر چرخہ میں باندھ کر چرخہ کوفجر کی نماز کے بعد ایک سو بار الٹا چکر دیں۔ (الٹا گھمائیں) اگر چرخہ نہ ہو تو سائیکل کےپہیے میں باندھ کر الٹا گھمائیں اگر سائیکل بھی نہ ہو تو کسی بجلی کے پنکھے میں باندھ کر پنکھا چلادیں یا پنکھا بجلی نہیں ہے تو اس کو کسی اونچی جگہ اس طرح باندھیں کہ ہوا سےتعویذ ہلتا رہے۔ اس آیت کے نیچے بھاگنے یا گم ہونے والے کا نام معہ اس کی والدہ کے لکھیں۔
کھول کر رکھ لیں ورنہ پھر بھاگ جائے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 139 reviews.