جو شخص بیماری کے دوران دن میں کئی مرتبہ آیت کریمہ چالیس مرتبہ پڑھے گا مرنے کے بعد شہادت کا درجہ پائے گا۔
(1) جو کوئی روزانہ سو بار سُبحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمدِہ پڑھے گا ایک لاکھ 24ہزار نیکیوں کا ثواب پائے گا۔ (2) جو کوئی روزانہ سو بار لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ پڑھے گا قیامت کو اس کا چہرہ چمکے گا۔ (3)فجر اور مغرب کی نماز کے بعد لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ المَلِکُ الحَقُّ المُبِینُ 100مرتبہ پڑھے گا فاقہ وحشت قبر اور حشر کو گھبراہٹ نہ ہو گی۔(4) روزانہ 40بار سورہ اخلاص پڑھے گا پل صراط پار کر جائے گا۔ (5) اَللّٰہُ ہُو کثرت سے زندگی میں دل روشن ہو گا قبر میںجسم اور کفن امانت رہے گا اورقبر میںروشنی ہو گی۔ (6) ہر نماز کے بعد 7بار یَابَارِیُ کا وظیفہ پڑھنے سے قبر میں سانپ کیڑے نہیں کھائیں گے۔ (7) روزانہ 100بار درود شریف صَلّٰی اللّٰہُ عَلَیہِ وَاٰلِہِ وَاَصحَابِہِ وَ َبارَکَ وَسَلَّمَ پڑھے گا جہنم سے آزاد ہو گا۔قیامت کو شہداءکے ساتھ اٹھایا جائے گا۔(8)فجر کی نماز کے بعد فقط تین بار سُبحَانَ اللّٰہِ العَظِیمِ وَ بِحَمدِہ پڑھے گا جسمانی محتاجی اور کوئی مرض نہ ہو گا۔(9)جو شخص جمعہ کی نماز ادا کرنے کے بعد صرف 100بار سُبحَانَ اللّٰہِ العَظِیمِ وَ بِحَمدِہ پڑھے گا اسکے مرحوم والدین کے ایک لاکھ 24ہزار گناہ معاف ہونگے۔(10) کسی بھی وقت یاکسی بھی دن سُبحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمدِہ ہزار مرتبہ پڑھے گا اس نے اپنا نفس خرید کر عذاب الٰہی سے بچا لیا اور عتیق اللہ (اللہ کا آزادکیا ہوا) کا لقب پائے گا۔(11) جو شخص اپنی بیماری کے دوران دن میں کئی مرتبہ لَااِلٰہَ اِلاَّ اَنتَ سُبحَانَکَ اِنِّی کُنتُ مِنَ الظَّالِمِینَ 40مرتبہ پڑھے گا۔ مرنے کے بعد شہادت کا درجہ پائےگا، بچ گیاتو سب گناہوں کی بخشش ہو گی۔ (12)سوتے وقت ہزار نیکیاں کمائو، 33مرتبہ سُبحَانَ اللّٰہِ، اَلحَمدُ لِلّٰہِ 33بار اور 34بار اَللّٰہُ اَکبَرُپڑھنے سے ثواب ملے گا۔ (13) جو کوئی روزانہ 100مرتبہ اَللّٰہُ اَکبَرُ پڑھے گا 100غلام آزاد کرنے کا ثواب پائے گا۔(14) سُبحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمدِہ سُبحَانَ اللّٰہِ العَظِیمِ صرف 30مرتبہ ہر نماز کے بعد پڑھے گا ،تنگدستی ختم ہوگی اور جنت عطا ہو گی۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 714
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں