Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مراقبہ سے فیض پانے والے

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ پچھلے تین سال سے مسلسل پڑھ رہی ہوں۔ عبقری رسالہ سے پڑھ کر مجھے مراقبہ کا شوق پیدا ہوا۔ میں پچھلے تقریباً ڈیڑھ سال سے مراقبہ کررہی ہوں۔ پہلے چھ ماہ تک تو میری توجہ ہی نہیں بن پاتی تھی مگر اب الحمدللہ اللہ نے مجھ پر مراقبہ کھول دیا ہے اور مراقبہ کے ذریعے مجھے اپنے مسائل کا حل مل رہا ہے۔ ابھی آخری دفعہ جو میں نے مراقبہ کیا اس کی کیفیت درج ذیل ہے۔ اتوار کا دن تھا عشاء کی نماز ادا کرکے میں مراقبہ کرنے بیٹھ گئی اور عبقری میںدیا گیا ذکر کرنا شروع کردیا۔ مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میرے اندر کوئی کانٹوں بھری چیز پھر رہی ہے اور میرے اندر کی صفائی ہورہی ہے آپ یقین کریں حکیم صاحب مجھے خود محسوس ہوا اور میری بیماری ساری باہر نکل گئی میرے حلق سے کچھ آوازیں بھی نکلیں اور مجھے ایسا لگا کہ کسی نے میرے منہ پر ہاتھ رکھا اور خاموش کرایا اور اس کے بعد میں نے اپنے آپ کو ہلکا پھلکا محسوس کیا۔ مراقبہ کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے مجھے شرک سے بچالیا۔ میری بہت
سی ایسی بیماریاں تھیں جن کی وجہ سے میں بہت پریشان تھیں‘ مگر مراقبہ کرنے کے بعد اللہ نے مجھ پر خاص کرم کیا اور میری تمام ادویات چھوٹ چکی ہیں۔ گھر میں کوئی بھی چھوٹا یا بڑا مسئلہ ہو ہم مراقبہ سے ہی اس کا حل تلاش کرتےہیں۔ بعض دفعہ مراقبہ کے دوران مجھے اس کا حل تفصیل سے دکھا دیا جاتا ہے۔ ایک دو ماہ میں کچھ مصروفیات کی وجہ سے مراقبہ نہ کرسکی تو ایک رات عشاء کی نماز پڑھ کر سوئی تو مجھے ایک بزرگ نے آکر مراقبہ کرنے کی تلقین کی اس دن کے بعد سے آج تک میں مراقبہ کیے بنا نہیں سوئی۔ (پوشیدہ)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 143 reviews.