Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2016ء

مہروں پر چوٹ: محترم حکیم صاحب! میرا مسئلہ یہ ہے کہ تین سال پہلے میرا ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا‘ ہسپتال سے علاج کرایا کیونکہ میرے مہروں پر چوٹ لگی تھی‘ کچھ عرصہ کے بعد چلنے لگا لیکن بعد میں میں مہرے صحیح کرنے والوں کے پاس علاج کیلئے چلا گیا لیکن ان کےعلاج سے میرے مہروں میں اور بھی زیادہ تکلیف شروع ہوگئی اور اس وقت سے میں چل پھر نہیں سکتا۔ تھراپی کرانے سےا ب کچھ واکر سے چل لیتا ہوں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مہروں کے نیچے میری نس دبی ہوئی ہیں۔ پاؤں کے مسل بہت کمزور ہوگئے میں‘ دونوں پاؤں سن ہیں۔ کوئی مجرب علاج بتائیں۔ میں اور میرا گھرانہ ہمیشہ آپ کو دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔ (اکبر خان‘ کراچی)
مشورہ: آپ درج ذیل نسخہ استعمال کریں۔ اسگندھ، بہمن سفید‘ قسط شیریں‘ زنجبیل‘ کمرکس‘ بدھارا اور مصری ہم وزن کو سفوف کرکے محفوظ کرلیں اور ایک چمچ چائے والا صبح شام دودھ سے کھالیا کریں۔ وزن بڑھنے نہ دیں۔ زیادہ وزن نہ اٹھائیں۔ کمر پر خالص روغن زیتون کی جتنی زیادہ مالش کرواسکتے ہیںکروائیں۔ انشاء اللہ اللہ شفاء دے گا۔
جلدی امراض: میری عمر44 سال کے قریب ہے‘ جہاں دیگر بہت سی بیماریاں لاحق ہیں وہاں میں پیدائشی طور پر جلد کی مریضہ ہوں‘ میرے پورے جسم پر پانی والے دانے نکلتے ہیں‘ جو دانے زیادہ خراب ہوجائیں ان میں پیپ بن جاتی ہے۔ پاکستان میں موجود تقربیاً تمام علاج اس بیماری کے کرچکی ہوں۔ پہلے یہ دانے گرمیوں میں زیادہ ہوتے تھے اب سردیوں میں بھی شروع ہوگئے ہیں۔ اس کا بہترین حل تجویز کریں۔(م۔ خ، اٹک)
مشورہ:دو تین چیزیں توجہ طلب ہیں:1 اپنی غذا میں توجہ دیں۔2 زندگی کے انداز میں پاکیزگی پیدا کریں۔3 نیند میں کمی ہو رہی ہے، اسے پورا کریں۔معلوم ہوتا ہے کہ تمام گھرانہ مصالحے دار چٹ پٹی غذائوں کی طرف مائل ہے اور گھریلو زندگی میں لایعنی اور لہو و لعب زیادہ ہے۔ ھوالشافی: الجور حوا، شربت عناب، 3 چمچ شہد، ایک چمچ دودھ میں گھول کر پتلا کرکے دن میں 3 بار 2ماہ تک استعمال کریں ۔
آدھا چہرہ:میرے ساتھ کافی عرصہ سے مسئلہ درپیش ہے۔ میرے آدھے چہرے کا رنگ ہلکا سرخ ہوگیا ہے۔ دھوپ پر جو بہت واضح ہوجاتا ہے اور میرے چہرے پر داغ دھبے اور کالے تل بھی ہیں۔ میں بہت نسخہ جات آزما چکا ہوں لیکن میرے دانتوں کی پیلاہٹ دور نہیں ہورہی۔ میں بہت پریشان ہوں۔ کوئی اچھا سا نسخہ تجویز کردیں۔ (م،ث، لاوہ، ضلع چکوال)
مشورہ: عرق مکوہ‘ عرق کاسنی‘ عرق بادیان ہر ایک ایک اونس ملا کر پئیں۔ دن میں تین بار۔ غذا میں سبزیاں‘ سبزیوں کا شوربہ‘ سوپ روٹی لیں۔ پپیتہ کھائیں‘ پندرہ دن کے بعد دوبارہ مطلع کریں، پندرہ دن سے زیادہ یہ عرق نہ پئیں۔ سردی‘ کمزوری ہو تو یہ عرق استعمال نہ کریں۔
دانت ہل رہا ہے: میرا ایک دانت گزشتہ سات ماہ سے ہل رہا ہے‘ مسوڑھا بھی اپنی جگہ سے ہٹتا جارہا ہے‘ مجھے دانت خراب یا ضائع ہونے کی بے حد پریشانی ہے‘ کیونکہ قدرتی دانت تو کروڑوں کا بھی نہیں ملتا۔ کوئی دوا یا ٹوٹکہ بتادیں۔ لاکھوں کافائدہ ہوگا۔ عبقری میں ہی ایک نسخہ تھا کہ پھٹکڑی پکا کر لیموں نچوڑ کر پیس کر لگانے کا تھا۔ اس کے استعمال سے کچھ دن فرق پڑا جب چھوڑ دیا تو پھر ہلنے لگتا ہے۔ (امین اللہ‘ کوئٹہ)
مشورہ:یقیناً آپ نے گائے کا گوشت زیادہ کھایا ہے۔ گائے کا گوشت انسان کے مسوڑھوں کو نرم اور پلپلا کر دیتا ہے۔ اسے ترک کر دیجئے اور بالکل نہ کھائیے۔ گائے کا دود ھ ‘ گھی فائدہ مند ہے۔ آپ کو وٹامن سی 500 ملی گرام روزانہ کافی دنوں تک کھانی چاہیے۔ دانتوں کیلئے ماہنامہ عبقری کے دفتر سے’’ سچا منجن‘‘ منگوا کراستعمال کریں۔ اس سے بہتر شاید ہی کوئی منجن ہو، غذا میں سبزیوں پر زیادہ توجہ کرنی چاہیے، بند گوبھی کا سلاد بھی فائدہ مند رہے گا۔
ورم رحم اور رحم کا ٹل جانا: میری بیوی جس کی عمر 26 سال ہے‘ تین بچوں کی ماں ہے‘ عرصہ تین سال سے بچہ دانی میں ورم ہے اور اپنے مقام سے نیچے آگئی ہے جس کی وجہ سے لیکوریا اور کمردرد کی تکلیف ہے‘ بہت علاج کرواچکی ہے لیکن فائدہ بالکل نہیں۔ مہربانی فرما کر کوئی نسخہ تجویز کریں اور اس کا دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ اس کے ہاتھ اور پاؤں سو جاتے ہیں جس سے وہ بہت پریشان ہے۔ (ایک سائل)
مشورہ: آپ اپنی اہلیہ کو دفتر ماہنامہ عبقری سے جوہرشفاء مدینہ‘ ٹھنڈی مراد اور سترشفائیں لکھی گئی ترکیب کے مطابق کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کروائیں۔
ذکاوت حس کا مسئلہ:میں کچھ عرصہ سے ہی عبقری سے منسلک ہوا ہوں اور آپ کا نہایت مشکور ہوں کہ آپ نے لوگوں کی خدمت کیلئے ایک اچھا ادارہ قائم کیا ہے۔ مجھے ذکاوت حس کا مسئلہ ہے جو کہ کچھ عرصہ سے شروع ہوا ہے‘ اس کی وجہ سے میں سخت پریشان ہوں۔ میری عمر 19 سال ہے‘ براہ کرم میرا خط ضرور شائع کیا جائےتاکہ لاکھوں لوگوں کا مسئلہ حل ہوسکے۔ (نعمان علی امجد‘ چکوال)
مشورہ: ذکاوت حس کیلئے خشک دھنیا اور مصری برابر وزن میں کوٹ پیس کر بڑے کیپسولوں میں بھر کر صبح نہار منہ دو کیپسول استعمال کریںانشاءاللہ ،اللہ کرم کرے گا۔
معدہ کا مسئلہ: مجھے عرصہ دراز سے معدہ کا مسئلہ ہے‘ نہ مجھے کھانا ٹھیک سے ہضم ہوتا ہے اور نہ جگر خون بناتا ہے‘ قبض‘ کھٹی ڈکاریں‘ گیس ‘ سینے میں جلن‘ تیزابیت اور سر میں بہت زیادہ درد رہتا ہے‘ بلڈپریشر لو رہتا ہے‘ جسمانی کمزوری بہت ہے‘ جس کی وجہ سے غصہ بہت زیاد ہ آتا ہے اور مزاج بھی چڑچڑا سا ہوگیا ہے‘ کوئی بھی چیز اچھی نہیں لگتی۔منہ پر دانے ہیں جو داغ چھوڑ جاتے ہیں۔ سر کے بال بہت زیادہ گررہے ہیں‘ مجھے لمبے بالوں کا بہت شوق ہے۔ بہت ٹوٹکے آزمائے مگر کسی کا فائدہ نہ ہوا۔ براہ مہربانی میرے امراض کا حل بتائیں شکریہ۔ (م، وہاڑی)
مشورہ:پود ینہ اورلیموں کی چٹنی بنا کرمستقل اپنے ہر کھانے کے ساتھ استعما ل کیا کریں۔یہ چٹنی آپ کو کئی امراض سے نجات دے گی اور بے شمار بیماریوں سے بچائے گی، اجوائن دیسی ، نوشادر، کالا نمک ہم وزن کوٹ پیس کر سفوف تیار کریں۔چوتھائی چمچ دن میں 3بار یا 2 بار پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔معدے کے امراض کیلئے لاجواب تریاق ہے۔ اس کےعلاوہ دیگر امراض و کمزوری کیلئے آپ جوارش شاہی، خمیرہ گائو زبان سادہ، شربت عناب،مفرح شیخ الرئیس… کسی اچھے دواخانہ سے لے کر لکھی ہوئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔
چہرے پر تل: میری عمر سولہ سال ہے‘ میرے منہ پر کچھ عرصہ سے بھورے تل نکلنا شروع ہوگئے ہیں‘ پہلے یہ ہلکے تھے اب بہت زیادہ ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ بازوؤں اور پورے جسم پر بال بہت زیادہ اگ رہے ہیں۔(پوشیدہ)
مشورہ:کھٹی ٹھنڈی بادی چیزوں سے مکمل پرہیز کریں۔ اطریفل اسطخدوش خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا، جوارش جالینوس، معجون عشبہ کسی اچھے دواخانہ کا لے کر اوپر لکھی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 145 reviews.