Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2016ء

نبویﷺ ٹوٹکہ نے دنیا کے
ٹاپ ٹین ڈاکٹرز کو حیران کردیا
ہمارے ایک بزرگ اپنا واقعہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ میرے گلے میں انفیکشن ہوگیا متعدد ادویات استعمال کیں مگر افاقہ نہ ہوا۔ ڈاکٹرز حضرات نے مشورہ دیا کہ آپ کم بولیں اور گلے کو خراب کرنے والی چیزیں مثلاً مٹھائیاں، آئس کریم، ترش چیزیں اور ٹھنڈا پانی چھوڑ دیں۔ نوبت یہاں تک پہنچی کہ خشک روٹی، سالن اور پانی کے علاوہ ہر چیز چھوٹ گئی۔ ماہرین طب نے بتایا گلے میں دو قسم کے بیکٹیریا Staphyloccus اور Chlymedomonos حملہ کرچکے ہیں۔ پھل کھانے اور مسواک کرنے سے بھی منع کردیا گیا۔ بخار کی علامات بھی شروع ہوگئیں ایک ہفتہ میں اٹھارہ پاؤنڈ وزن کم ہوگیا۔ نکسیر پھوٹنا شروع ہوگئی۔ پلیٹ لیٹس کی تعداد کم ہوگئی‘ نومختلف ماہرین طب بشمول (روس، امریکہ) نے ہڈی کا گودا چیک کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جسم میں خون پیدا کرنے کی صلاحیت ختم ہوچکی ہے۔ انہی دنوں حدیث پاک کی ایک کتاب کے مطالعہ کے دوران معلوم ہوا کہ حضرت اسماء رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے کہ جب کسی کو زخم ہوجاتا تو ہم اس کو مہندی لگاتے تھے۔ مہندی زخم کوٹھیک کرتی ہے۔ بزرگ نے سوچا کہ مہندی کو گلے میں لگایا نہیں جاسکتا بلکہ اس کے بجائے مہندی کے پتوں کو پانی میں ابال کر اس پانی سے غرارے شروع کردئیے۔ تین دن کے اندر گلے کا انفیکشن بالکل ختم ہوگیا۔ جس ریسرچ پر دنیا کے ٹاپ ٹین ڈاکٹرز ناکام ہوگئے۔ وہاں آقا کریم ﷺ کی حدیث نے تندرستی کا راستہ دکھایا۔ آزمانے پر معلوم ہوا کہ دنیا میں گلے کے انفیکشن کیلئے اس سے بہتر نسخہ موجود نہیں ہے۔
تلبینہ کمزوری کا علاج: بعض کتب میں حدیث پاک کا یہ مفہوم ہے کہ آپ ﷺ نے جبرائیل امین علیہ السلام سے اپنی تھکن کی شکایت کی تو حضرت جبرائیل علیہ السلام نے آپ ﷺکو تلبینہ کے استعمال کا مشورہ دیا۔تلبینہ بنانے کا طریقہ یہ ہے: جَو کے دلیے کو دودھ میں ڈال کر کھیر بنالیں۔ اس میں چھوارے یا شہد ڈال لیں۔ صبح و شام استعمال کریں۔ اس سے تھکاوٹ دور اور ہیموگلوبن کی مقدار اعتدال پر آجاتی ہے۔ جو بوڑھے کمزوری سے گرتے ہیں ان کیلئے یہ اللہ کی عجیب نعمت ہے۔ جو بچے اپنا سبق جلدی بھول جاتے ہیں ان کی یادداشت کیلئے اکسیر ٹانک ہے۔ خون کی کمی میں ملوث افراد کیلئے تلبینہ نعمت سے کم نہیں۔
جب کولیسٹرول بڑھ جائے: جب خون میںکولیسٹرول حد سے بڑھ جائے تو ہارٹ اٹیک کا خدشہ ہروقت سر پر منڈلاتا رہتا ہے۔ انسانی تاریخ میں ہارٹ اٹیک کو سب سے پہلے نبی کریم ﷺ نےتشخیص کیا جب حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا کہ میرا سینہ گھٹتا ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ آپ کو دل کا عارضہ ہے۔ آپ ﷺ نے عجوہ کھجور استعمال کرنے کا مشورہ دیا تو وہ ٹھیک ہوگئے۔ کھجور دو حصوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ گودہ اور گٹھلی گودے میں کاربوہائیڈریٹ ہوتےہیں جبکہ گٹھلی کولیسٹرول کو نارمل رکھنے کیلئے اعلیٰ ٹانک ہے۔ عجوہ کھجور کی گٹھلیوں کا سفوف تیار کرکے پانی کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اس کی گٹھلی کو زمین میں دبادیں اوپر سے پانی دیتے رہیں۔ ساتویں دن نکال کر صاف کرلیں اب اس کو آسانی سےچبایا جاسکتا ہے۔ دنیا میں کولیسٹرول کو نارمل رکھنے کیلئے اس وقت تک جتنی تحقیقات ہوتی ہیں عجوہ کی گٹھلی سےبڑھ کر اور کوئی نسخہ وجود میں نہیں آیا۔
ہوشیار رہیں: آج کل مارکیٹ میں کچھ نام نہاد ناجائز منافع کمانے والے اصلی کالی مرچ کی جگہ مصنوعی کالی مرچ لے آئے ہیں۔ بابڑی (اونٹوں کی غذا) کو کیمیکل سے مزین کرکے کالی مرچ کے طور پر فروخت کیا جارہا ہے جوکہ صحت کیلئے زہرقاتل ہے۔ بابڑی مارکیٹ میں تین سو روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے جسے کالی مرچ کی شکل دے کر 1300 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے۔ تمام بڑے شہروں میں جعل ساز ٹنوں کے حساب سے تیار کررہے ہیں۔ کالی مرچ کو اگر پانی میں بھگویا جائے تو مصنوعی کالی مرچ لیس دار ہوجائے گی جبکہ اصلی کالی مرچ لیس دار نہیں ہوگی۔ (پرنسپل (ر) غلام قادر ہراج‘ جھنگ)
ہر مشکل آسان کرنے کیلئے گندم کا عمل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یقیناً آپ خیریت سے ہوں گے میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔ میں، میرے ابو اور میری باجی آپ کا رسالہ عبقری بڑے شوق سے پڑھتے ہیں۔ اس رسالے کی سب سے بڑی خوبی ’’اس کا تصاویر سے پاک‘‘ ہونا ہے۔ اس پرفتن دور میں یہ رسالہ بڑی رہنمائی فراہم کررہا ہے اور سیاسی اور مختلف دوسری باتوں سے مبرا ہے۔ اس رسالے کے سب سلسلے انتہائی اچھے ہیں اسی وجہ سے میں زندگی میں پہلی مرتبہ کسی ادارے کو خط لکھ رہی ہوں۔ میرے کچھ آزمائے روحانی و طبی تجربات ہیں جو میں قارئین عبقری کی نذر کررہی ہوں۔ کتے پیچھے لگ جائیں تو: اگر راستے میں جاتے ہوئے کتے پیچھے لگ جائیں یا پھر کتوں سے ڈر لگے تو قرآن پاک کی یہ آیت پڑھیں اللہ تعالیٰ حفاظت فرمائیں گے۔ وَکَلْبُہُمْ بٰسِطٌ ذِرَاعَیْہِ بِالْوَصِیْدِ۔ (لاتعداد پڑھیں)۔
کوئی مشکل آن پڑے تو: ہمیں کسی نے بتایا کہ اگر کوئی مشکل آن پڑے تو اڑھائی کلو گندم کے دانوں (ہر ہر دانے پر)  اَللہُ الصَّمَدْ پڑھیں تو مشکل آسان ہوجاتی ہے پھر ان پڑھے ہوئے دانوں کو پرندوں کےآگے ڈال دیں‘ دھیان رہے بے ادبی نہ ہو۔یہ عمل بھی کسی کا آزمودہ ہے اور انہوں نے ہمیں بتایا ہے۔ اگر کوئی مصیبت یا پریشانی آجائے تو تقریباً ایک کلو چینی ایک برتن میں ڈال کر ڈھکن سے ڈھانپ دیں۔ پھر چار لڑکے یا لڑکیاں، یا مرد سورۂ یٰسین پڑھیں۔ ہر فرد چھ مرتبہ یٰسین پڑھے گا۔ یہ ٹوٹل 24 مرتبہ ہوجائے گی۔ ہر دفعہ سورۂ یٰسین پڑھنے کے بعد بغیر دیکھے برتن پر پھونک ماریں جب سب اپنی اپنی یٰسین چھ دفعہ پڑھ چکیں تو مل کر دعا کریں۔ انشاء اللہ مشکل حل ہوجائے گی۔
ہیضہ سے نجات کا انوکھا ٹوٹکہ: میرے پاس ایک ٹوٹکہ ہے وہ یہ ہے کہ اگر کسی کو ہیضہ ہوگیا ہو تو اڑھائی پتے لیموں کے پودے کے لے کر اس کو سبز قہوہ میں ڈال کر پکائیں۔ جب صحیح طرح پک جائے مثلاً اگر چار کپ پانی کے تھے تو اگر دو کپ رہ جائیں تو پھر مریض کو پلائیں دو یا تین مرتبہ پلانے سے اللہ پاک شفاء دے دیتے ہیں۔ ہم نے بہت مرتبہ آزمایا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں شفاء سے نوازا ہے۔
محترم حضرت حکیم صاحب! درج بالا تمام عمل بہت مجرب ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا نام اثر ضرور دکھاتا ہے اور یقین سب سے بڑی چیز ہے۔ ہم پر جب بھی کوئی مشکل آئی ہم نے ہمیشہ یہی سبق پڑھے ہیں۔ اس کے علاوہ اکتالیس مرتبہ سورۂ مزمل پڑھ کر دعا بھی کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہماری مشکل حل فرما دیتے ہیں یا پھر 313 مرتبہ درود تنجینا پڑھتے ہیں۔ انسان جب بھی کوئی وظیفہ کرے تو اسے درمیان میں باتیں نہیں کرنی چاہیے۔ باتیں کرنے سے عمل میں وہ اثر نہیں رہتا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے، آپ کو صحت کاملہ نصیب فرمائے۔ (ر۔ص کالونی‘ ہری پور)
لاجواب!!!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ بہت زبردست ہے۔ میں ہر ماہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ میں پہلی مرتبہ کسی رسالے کیلئےلکھ رہی ہوں‘ مجھے لکھنا نہیں آتا بس آپ نوک پلک سنوار کر ضرور شائع کیجئے گا۔لاجواب: ایک بزرگ سے کسی کافر نے کہا: اگر میرے تین سوالوں کے جواب دیں تو میں مسلمان ہوجاؤں گا۔ بزرگ نے اس سے کہا پوچھو! پھر اس آدمی نے کہا۔ پہلا سوال: جبکہ خدا نظر نہیں آتا تو اسے کیوں مان لیا جائے۔ دوسرا سوال: مسئلہ یہ ہے کہ جب شیطان آگ کا بنا ہوا ہے تو دوزخ کی آگ اس پر کس طرح اثر کرے گی۔ تیسرا سوال: جب ہر کام خدا کی مرضی سے ہوتا ہے تو انسان کو ذمہ دار کیوں ٹھہرایا جاتا ہے۔ بزرگ نے ایک مٹی کاڈھیلا اٹھا کر اس کافر کے منہ پر دے مارا اور کہا کہ یہ تیرے تمام سوالوں کا جواب ہے۔ اس شخص کو مٹی کا ڈھیلا لگنےسے شدید چوٹ آئی‘ اس نے قاضی کے پاس جاکر مقدمہ دائر کردیا۔ قاضی نے بزرگ شخص کو طلب کیا اور کہا آپ نے سوالات کے جواب میں ڈھیلا کیوں دے مارا؟بزرگ نے فرمایا: جب میں نےاس کو مٹی کا ڈھیلا مارا تو اسے چوٹ لگی اور اس نے درد محسوس کیا لیکن درد اسے نظر نہیں آیا تو اسنے درد کیوں مانا؟ اسی طرح خدا نظر نہیں آتا مگر ہر پل محسوس ہوتا ہے۔ دوسرے سوال کا جواب یہ ہے کہ جب انسان مٹی کا بنا ہوا ہے تو مٹی کے ڈھیلے نے اس پر شدید اثر کیا۔ اسی طرح شیطان آگ کا بنا ہوا ہے مگر پھر بھی دوزخ کی آگ اس پر اثر کرے گی۔ تیسرے سوال کا جواب یہ ہے کہ جب میں نے اس کو مٹی کا ڈھیلا خدا کے حکم اور مرضی سے مارا تو اس نے میرے خلاف مقدمہ کیوں دائر کیا اور مجھے اس کا ذمہ دار کیوں ٹھہرایا؟ سب ان کے جواب سے حیرت زدہ رہ گئے اوروہ کافر مسلمان ہوگیا۔ کیسا ملا ایک بزرگ آدمی کاجواب ۔ (عفت نورین‘ آزادکشمیر)
سورائسسز کا لاعلاج مرض‘ سستے علاج سے ممکن
ایک صاحب جن کو عرصہ بیس سال سے لاعلاج مرض تھا‘ وہ کیسے صحت مند ہوا اسی کی زبانی سنیے۔ میں عرصہ بیس سال سے سورائسسز کا مریض ہوں‘ ڈاکٹری‘ ایلوپیتھک‘ حکیمی‘ ہومیوپیتھک‘ طب یونانی‘ دیسی اور دیگر تمام نسخے استعمال کیے جیسا کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ مرض متعدی نہیں مگر جسم کے ہر حصے سے جھڑنے والی کھال مریض کو احساس کمتری کا شکار کردیتی ہے تیز رنگ کے کپڑے خراب ہوکر ایک ہی دن میں سفید دھبوں سے بھر جاتے ہیں اور سر سے پچاس پچاس گرام خشکی نکلتی ہے خود مریض بھی کسی کےساتھ بیٹھ کر اکتاہٹ محسوس کرنے لگتا ہے۔ یوں کہیے کہ سایہ بھی ساتھ چھوڑ جاتا ہے۔ عرصہ بیس سال میں میں نے تمام مروجہ طریقہ علاج آزمائے کسی نے ایک خاص پتھر کی انگوٹھی پہننے کو کہا وہ بھی پہنی مگر مرض کی شدت بڑھتی ہی رہی۔ ایک صاحب ملے جنہوں نے مولی اور مولی کےپتوں کے فوائد بتائے اور اسے مولی کو تین وقت مع پتوں کے کھانے کو کہا اس طرح ناشتہ، لنچ اور رات کا کھانا مولی ہوگیا اور تقریباً تین ماہ مولی کھانے سے 95 فیصد فائدہ ہوا۔ جب مولی کاموسم ختم ہوگیا تو مرض پھر واپس آگیا۔ الغرض ہرڈاکٹر، حکیم، ہومیو پیتھک نے خوب خوب کمایا مجھے تو فائدہ نہ ہوا لیکن ان کی جیبیں خوب بھرتی رہیں۔ اس مرض کا مریض مرتا نہیں مگر علاج کرواکروا کر اس کی جان نکلتی رہتی ہے۔ ایک حکیم نے میرا علاج شروع کیا اور ایسی ایسی ادویات دیں کہ منہ سے بدبو آنے لگی کہ خود سےنفرت ہوجائے۔ ساتھ مرہم بھی دیا کہ متاثرہ حصے پرلگاؤ تو ٹھیک ورنہ وہی حال‘ یہ علاج دس سال جاری رہا مگر لاحاصل رہا۔ کچھ عرصہ پہلے مجھے ایک کیڑے مار ادویات کی فیکٹری جانا ہوا۔ وہاں ایک کیمسٹ نے بتایا کہ اسے بھی یہی مرض ہوگیا تھا اور انہیں ایک پروفیسر نے بتایا کہ سورائسسز وٹامن ای کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس لیے اس مرض کے علاج کیلئے وٹامن ای استعمال کرو۔ انہوں نے اس پروفیسر کے کہنے پر دوا استعمال کی اور سوفیصد مرض سے افاقہ ہوگیا۔ میں نے علاج پر لاکھوں روپے خرچ کیے مگر میں اب روزانہ وٹامن ای کا ایک کیپسول استعمال کرتا ہوں‘ مرض سوفیصد کنٹرول ہوگیا ہے۔ نوٹ: سورائسسز کے امراض میں مبتلا افراد وٹامن ای کا استعمال کریں اور تجربات ’’عبقری‘‘ میں شائع کروائیں تاکہ مایوس لاکھوں افراد فائدہ اٹھائیں اگر فائدہ ہو تو دعاؤں میں یاد ضرور رکھیں۔ عبقری کا دوست (محمد نثار قریشی‘ کراچی)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 188 reviews.