محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ پہلی مرتبہ میری اہلیہ گھر لائیں‘ اللہ اسے جزائے خیر دے۔تب سے ہم تمام گھر والے عبقری کے دیوانے ہیں۔ عبقری سے ہی ہمیں آپ کے درس روحانیت و امن کے بارے میں معلوم ہوا۔ آپ کا درس یا رسالہ عبقری جس شخص نے سن اور پڑھ لیا وہ اس کا رَسیا ہوجاتا ہے‘ میں نے یہ تجربہ کئی لوگوںپر کیا ہے‘ جس کو بھی تھوڑا سا درس موبائل پر سنادیا وہ اللہ کے حکم سےایسے درس کی طلب کرتا ہے کہ بغیر درس سنے رہ ہی نہیں سکتا۔ ایک نہیں درجنوں آدمیوں کو دیکھ چکا ہوں اور ایسا راہ راست پر آتا ہے کہ پھر بھٹکتا نہیں۔ گھریلو مسائل حل ہوتے ہیں‘ کاروباری مشکلات ختم ہوئیں۔ خود میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا تھا۔ آپ کے درس سے بھرپور فیض مل رہا ہے۔ بعض اوقات دل ایسا کرتا ہے کہ اڑ کر جناب کی زیارت کرجاؤں اور خیالات میں بھی آپ چھائے رہتے ہیں ۔(م۔ا،پاکپتن)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں