محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ کریم آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ سدا خوش رہیں‘ سدا سلامت رہیں‘ اللہ سدا آپ کا دامن رحمتوں سے‘ برکتوں سے عافیت سے بھرتا رہے۔ دنیا والے تاقیامت آپ سے فیض یاب ہوتے رہیں۔ آمین! اللہ پاک کی رحمت کی چھتری آپ پر سدا قائم رہے۔ اللہ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو اور عبقری کے پورے سٹاف کو قائم دائم‘ آباد و شاد رکھے۔ آمین ثم آمین۔ ابھی گزشتہ سردیوں کی بات ہے کہ اس دن بہت شدید ٹھنڈ تھی‘ قلفی جما دینے والی سردی کی وجہ سے مجھے چھینکیں شروع ہوگئی اور ساتھ ہی نزلہ ہوگیا ہو ابھی طوفان کی طرح تھی جس کی وجہ سے طبیعت خراب ہوگئی۔ سانس بھی نہیں آرہا تھا۔ امی نے کہا دوائی لے لو لیکن میرا دل نہیں چاہ رہا تھا۔ میں نے نیم گرم دودھ پیا اور ناک میں ویزلین لگالی اور منہ میں سترشفائیں رکھ کر میں نے ساتھ ہی مراقبہ شروع کردیا۔ بہن کو بلغم آرہی تھی‘ اس کی نیت بھی ساتھ کرلی‘ کافی دیر تک میں مراقبہ کرتی رہی اور مجھے پتہ بھی نہ چلا اور میں سوگئی اور صبح اٹھی تو ایسے جیسے کچھ تھا ہی نہیں۔ اتنی پُرسکون نیند حالانکہ نزلے کی حالت میں سو نہیں پاتی۔ (ر۔ق)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں