Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کے طبی اور روحانی سوال‘صرف قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - نومبر 2016ء

میری بدقسمتی کا حال: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ آپ کو اور عبقری کی پوری ٹیم کو دنیاوی و اخروی خوشیاں نصیب فرمائے۔ آمین! پچھلے دو سال سے عبقری کا مستقل قاری ہوں‘ عبقری میں یہ میرا پہلا خط ہے‘ کافی دنوں سے یہ شوق رہا کہ عبقری قارئین کو اپنا مسئلہ بیان کروں۔ قارئین! میرے بہت سے روحانی و جسمانی مسائل ہیں‘ اپنی بدنصیبی اور بدقسمتی کا حال لکھوں تو کئی صفحات بھر جائیں۔ بڑی ہمت کرکے اور خود کو امید دلا کر آپ کو اپنا مسئلہ بنا کررہا ہوں۔ اس سے پہلے تو میں زندگی سےتنگ آکر خودکشی کا سوچ رہا تھا۔ مختصر عرض کروں گا ماسٹر کرچکا تھا‘ بے روزگار ہوں‘ کئی دفعہ نجی کمپنی اور کالج میں جاب ملی مگر احساس کمتری‘ خوف اور مایوسی سے مغلوب ہوکر چھوڑ دی‘تنہائی پسند ہوں‘ ایک جاب اس لیےچھوڑی کہ آگے مزید تعلیم حاصل کرنی تھی مگر ایک سال ہوگیا داخلہ نہ لے سکا۔ ایک جگہ داخلہ لیا مگر دو تین ہفتے کلاس لے کر چھوڑ دی‘ میرے اندر Boldnessاور حوصلہ کی شدید کمی ہے اس لیے گھر بیٹھ کر میرے مسائل اور بڑھ گئے ہیں‘ اب تو جو کچھ تھا وہ بھی کھوچکا ہوں‘ تنہائی اور آرام پسند ہوں‘ نیند پوری نہیں ہوتی‘ سستی اور کاہلی نے پریشان کررکھا ہے۔ نظر ودماغ کمزور ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ جب سے بالغ ہوا ہوں غلط محفلوں میں مبتلا ہوں‘ خود کو خود ہی تباہ کرتا رہا ہوں۔ لوگوں کی خوشحال زندگیاں دیکھ کر جل جاتا ہوں۔براہ مہربانی مجھے کوئی حل بتائیں ۔ (پوشیدہ)
جواب: محترم بھائی!بعض مرتبہ انسان احساس کمتری کا شکار ہوجاتا ہے جس کے سبب نہ وہ کسی سے صحیح ڈھنگ کی بات کرسکتا ہے اور نہ ہی وہ کسی سے ملتا اور ملاقات کرسکتا ہے۔ اس کی عادت تنہائی پسند ہوجاتی ہے۔ احساس کمتری سے نجات کیلئے باوضو اول گیارہ بار درود شریف پڑھیں‘ اس کے بعد تین سو ساٹھ مرتبہ یَاقَوِیُّ پڑھیں۔ اس کے بعد گیارہ بار درود شریف پڑھا کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے دل و دماغ میں تقویت ہوگی اور یہ عمل مسلسل کرنے سے احساس کمتری کا مرض ختم ہوجائیگا۔لوگوں میں گھل مل کر رہنے کی کوشش کریں‘ گھروالوں سے زیادہ سے زیادہ باتیں کرنے کی کوشش کریں۔(عابدہ حسین‘ملتان)
پراسٹیٹ گلینڈ کا عارضہ: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو خدمت خلق کی مزید توفیق عطا فرمائے اوراجرعظیم سے نوازے۔ میں یہ خط عبقری قارئین کیلئے لکھ رہا ہوں۔ میری عمر تقریباً 60 سال ہوچکی ہےاور مجھے پراسٹیٹ گلینڈ بڑھنے کا عارضہ عرصہ آٹھ، دس سال سے لاحق ہے‘ پہلے پہل یہ زیادہ نہ تھا اور نہ ہی میں نے اس پرکوئی خاص توجہ دی مگر اب تین سے چار سال ہوگئے ہیں ہومیوپیتھک اور ایلوپیتھک کی ادویات استعمال کی جن سے عارضی افاقہ ہوا اور چھوڑنےپر مرض زیادہ شدت سے ابھرتا ہے اب تو کھانستے وقت قطرہ پیشاب کا بھی آجاتا ہے جس سے زیادہ پریشانی لاحق ہوگئی ہے کہ نماز ادا کرنے میں مشکل حائل ہوجاتی ہے۔ رات کو تو مرض اتنا بڑھ جاتا ہے کہ تقریباً ہر پانچ یا دس منٹ بعد پیشاب کی حاجت محسوس ہوتی ہے اٹھ اٹھ کر بُرا حال ہوجاتا ہے۔ کمزوری بڑھتی جارہی ہے‘ میرا پراسٹیٹ الٹراساؤنڈ میں تقریباً تیس سے پینتس گرام بتایا جاتا ہے جو کہ اتنا زیادہ نہیں مگر پیشاب بار بار آتا ہے اور اکثر پیشاب میں جلن اور کبھی کبھی عضو اور مثانہ میں بھی درد ہوتا ہے۔ میری تمام قارئین سے التماس ہے کہ وہ اپنا کوئی ٹوٹکہ اور آزمودہ نسخہ وغیرہ تحریر فرمائیں تاکہ عبقری پڑھنے والوں کا بَھلا ہو۔ (خالد محمود ملک‘ راولپنڈی)
جواب:انکل ! آپ کو ایک نسخہ بتا رہا ہوں ضرور استعمال کیجئے گا‘ میرے تایا ابو کو بھی یہی مسئلہ ہوگیا تھا ایک حکیم صاحب نے ان کیلئے یہ نسخہ تجویز کیا تھا‘ انہوں نے مستقل مزاجی سے استعمال کیا اب الحمدللہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ھوالشافی: سرپھوکہ، گل منڈی ، ریوند چینی ،6,6 گرام ایک گلا س پانی میں رات بھگو دیں ، صبح جوش دے کر چھا ن کر پی لیں اگر مرض شدید ہے تو صبح اور رات دونو ں وقت یہ نسخہ نوش جا ں کیجیے ۔ اللہ تعالیٰ شفا دینے والے ہیں ۔انشاء اللہ فائدہ ہو گا۔(عرفان حیدر‘ لاہور)
زبان توتلی ہے:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! سدا خوش وآباد رہیں اور لمبی عمر پاپائیں ۔ (آمین) ۔ میرا قارئین سےسوال ہے کہ میرا چھوٹا بھائی جو اب دس سال کاہے اس کی بچپن سے زبان توتلی ہے۔ زبان کو ٹھیک کرنے کا وظیفہ بتائیے۔ (محمد حبیب‘ فیصل آباد)
جواب:محمد حبیب صاحب! آپ اپنے چھوٹے بھائی کو سورۂ الم نشرح یاد کروائیں اور اسے کہیں سارا دن یہی پڑھتا رہے اور آپ خود بھی اور باقی تمام گھر والے بھی آپ کے بھائی کی نیت کرکے یہی سورۂ پڑھ پڑھ کر اسے دم کریں۔ انشاء اللہ آپ خود دیکھیں گےکہ اس کی زبان کی لکنت ختم ہورہی ہے۔ (محمد شہریار‘ راولپنڈی)
قرض واپس نہ کرنا: قارئین!میں جس کو بھی قرض دیتا ہوں‘ وہ لوگ میرے پیسے واپس نہیں کرتے‘ اس کیلئے کوئی وظیفہ یا کوئی تجویز ارشاد فرمائیں۔ مشکور رہوں گا۔ (خادم، نوشکی شریف)
جواب: آپ اول و آخر سات سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ 313 مرتبہ یہ آیت صبح وشام پڑھیں

یہ عمل لاجواب ہے۔(عبدالماجد‘ قص
بہت غریب ہوں: قارئین! میں بہت غریب اور تنگدستی کا مارا ہوا ہوں‘ میں بہت کمزور ہوگیا ہوں‘ ڈیپریشن اور ٹینشن نے میرے دماغ کو ختم کردیا ہے‘ آپ سے عرض کرتا ہوں آسان سا وظیفہ دے دیں جو میں پڑھ سکوں‘ خیرو برکت آجائے‘ حلال رزق کی راہیں کھل جائیں‘ غیب سے سارے کام ہوجائیں۔ (ضمیراحمد سولنگی‘ دادو سندھ)
جواب:ضمیر بھائی !چھ رات دن، ہر دن چھ ہزار چھ سو چھیاسٹھ مرتبہاَللّٰہُ الصَّمَدُپڑھیں ‘رزق کے دروازے کھل جائیں گے۔ ضرور آزمائیے گا۔ (میمونہ خاتون‘ خانیوال)
ہر بار فیل ہوجاتا ہوں:قارئین! میں تقریباً ایک سال سے عبقری کا قاری ہوں‘ مجھے درج ذیل مسائل در پیش ہیں براہ مہربانی مجھے ان کا حل بتائیں۔ میرے سر میں ہر وقت درد رہتا ہے جو تقریباً دو سے تین سال سے ہوتا ہے میں نے ادویات بھی لیں اور دم بھی کروایا‘ دم سے کبھی کبھی پانچ منٹ کیلئے آرام آجاتا ہے لیکن اس کے بعد پھر ہونے لگتا ہے جس کی وجہ سے میں تعلیم پر توجہ نہیں دے سکتا اور ایک یا دو مضمون میں ہر بار فیل ہوجاتا ہوں۔ (عدیل‘ سرگودھا)
جواب:بھائی! آپ میرا ایک آزمودہ ٹوٹکہ لے لیں‘ میں امتحان میں بار بار فیل ہورہی تھی ‘ مجھے کسی نے حضرت حکیم صاحب کے درس سننے کو کہا‘ میں نے امتحان سے پہلے اور بعد سارا دن تیاری کے ساتھ حضرت حکیم صاحب کے درس سنے‘ میں حیران کن نمبروں سے کامیاب ہوئی۔ شاید آپ کو یقین نہ آئے مگر یہ سوفیصد سچ ہے۔ (ش، لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 231 reviews.