محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک آسان سا ٹوٹکہ ہے مگر اس کا کمال اتنا زبردست ہے کہ استعمال کرنے والا حیران رہ جاتا ہے۔پتھری گردہ و مثانہ: بکھڑا ایک پودہ ہے جسے شاخوں‘ کانٹوں اور جڑوں سمیت پیس کر سفوف بنالیں‘ چائے کا آدھا چمچ پانی کے ساتھ دن میں ایک مرتبہ دیں ‘ پتھری خارج ہوجاتی ہے اور مریض کو پتہ بھی نہیں چلتا۔ شدید درد گردہ بھی ایک تا دس سیکنڈ میں ختم ہوجاتا ہے۔ تیربہدف اور آزمودہ ہے۔بعض کمردرد والے مریض بھی اسی ٹوٹکہ سے ٹھیک ہوگئے۔ بعض افراد قوت باہ کیلئے بھی یہی ٹوٹکہ استعمال کرتے ہیں۔ اگر کوئی ریح کا مریض ہے تو وہ بھی یہی ٹوٹکہ استعمال کرے‘ یہ ٹوٹکہ بھوک بھی بڑھاتا ہے۔ گرمیوں میں شربت بزوری کے ساتھ استعمال کریں اور سردیوں میں نیم گرم یا تازہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ لاجواب چیز اور بارہا کا آزمودہ ٹوٹکہ ہے‘ مریض ایک مرتبہ ضرور آزمائیں۔ (مسعودالحسن‘ پاکپتن شریف)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں