یہ عمل خاتون نے کیا تو کافی عرصہ بعد ملی اور میں نے ان سے پوچھا کہ بتائیے آپ کا کیا حال ہے‘ ٹانگوں میں درد تھا جس کی وجہ سے نماز نہیں پڑھی جاتی تھی۔ پڑھتی تو تھیں مگر کرسی پر بیٹھ کر۔ لیکن اس عمل کی وجہ سے اللہ پاک نے مجھے شفاء دی اور اب میں صبح کی سیر کو بھی جاتی ہوں۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا ایک دوست بہت زیادہ ٹینشن میں رہتا تھا‘ رات کو نیند نہیں آتی تھی اور ڈراؤنے خواب آتے تھے وہ مجھ سے یہ عمل لے کر گیا اور پھر مجھے بتانے لگا کہ اب ٹینشن بھی کم ہوگئی ہے اور ڈراؤنے خواب بھی نہیں آتے اور نیند بھی پرسکون آتی ہے۔ کہنے لگا میں یہ نماز کے بعد پڑھتا ہوں۔ رات کو پڑھتے پڑھتے سو جاتا ہوں‘ جس سے مجھے بہت فائدہ ہوا اور بتانے لگا کہ جو لوگ مجھ سے نفرت کرتے تھے وہ بھی مجھ سے محبت کرنے لگے ہیں اور اب جب بھی وقت ملے میں یہی وظیفہ پڑھتا رہتا ہوں۔ وظیفہ یہ ہے: اَلْمَالِکُ اَلْقُدُّوْسُ اَلسَّلَامُ ان تینوں ناموں کا ورد چلتے پھرتے‘ وضو بے وضو اور ہر نماز کے بعد اکیس مرتبہ پڑھنے سے بھی یہ کمالات آپ کو حاصل ہوسکتے ہیں۔
لاعلاج بیماریوں کیلئے مجرب عمل
جوڑوں، گھٹنوں کے درد اور لاعلاج بیماریوں کیلئے جس نے بھی پڑھا اللہ نے اسے شفا دی بہت سے لوگوں کو بتایا، اللہ پاک نے شفاء دی۔یہ عمل خاتون نے کیا تو کافی عرصہ بعد ملی اور میں نے ان سے پوچھا کہ بتائیے آپ کا کیا حال ہے‘ ٹانگوں میں درد تھا جس کی وجہ سے نماز نہیں پڑھی جاتی تھی۔ پڑھتی تو تھیں مگر کرسی پر بیٹھ کر۔ لیکن اس عمل کی وجہ سے اللہ پاک نے مجھے شفاء دی اور اب میں صبح کی سیر کو بھی جاتی ہوں۔ ایک اور خاتون کو بتایا اس نے بھی کیا اللہ پاک نے مجھے اس عمل کی برکت سے شفاء دی۔ طریقہ عمل: نماز فرضوں کے بعد اپنا داہنا ہاتھ اپنے پیٹ پر رکھیں اور اول و آخر درود شریف گیارہ بار اور درمیان میں یَامَالِکُ یَاقُدُّوْسُگیارہ مرتبہ پڑھیں اور پڑھتے وقت اپنی بیماری کا پریشانی کا تصور کریں کہ سب مسائل حل ہورہے ہیں۔
شوگر کا زخم ایک آسان عمل سےٹھیک
محترم حضرت حکیم صاحب! میں نے یہ عمل ماہنامہ عبقری کے گزشتہ ایک شمارے میں پڑھا تھا اور اپنے پاس شہد اور زیتون اور سرسوں کاتیل رکھا ان پر سورۂ کافرون ایک ہزار ایک مرتبہ پڑھ کر تیل پر دم کیا۔ میں نے پڑھا ہوا زیتون کا تیل اپنے ماموں کو دیا۔ جو شوگر کے مریض ہیں ان کو گرنے کی وجہ سے بازو پر زخم بن گیا‘ جو بڑھتا گیا۔ انہوں نے وہ زیتون کا تیل زخم پر لگانا شروع کردیا اور صرف چند دنوں کے بعد ہی زخم بالکل ٹھیک ہوگیا اور اللہ پاک نے شفاء دے دی۔
پٹرول ختم مگر موٹرسائیکل چلتی رہی
میں نے عبقری کے ایک گزشتہ شمارے میں سورۂ قریش کے بارے میں پڑھا‘ میں اور میرے بچے دوسرے شہر گئے اور جب واپس آرہا تو موٹرسائیکل بند ہوگئی‘ کہنے لگا کہ میں نے چاروں قل شریف اور سورۂ قریش پڑھنا شروع کردی اور پٹرول پمپ سے ہم ڈیڑھ یا دو کلومیٹر دور تھے میں نے موٹرسائیکل سٹارٹ کرلی اور سارا راستے موٹرسائیکل چلاتے ہوئے میں سورۂ قریش پڑھتا رہا اس عمل کی برکت سے موٹرسائیکل چلتی رہی اور ٹھیک پٹرول پمپ کے پاس آکر موٹرسائیکل رک گئی۔ عبقری سے ملا ایک اور مشاہدہ بھی یاد آگیا کہ ہمارے شہر میں بارش بہت ہوئی جس کی وجہ سے ایک دوست کی گاڑی اسٹارٹ نہیں ہورہی تھی‘ کبھی ہوتی پھر اچانک بند ہوجاتی۔ شاید انجن میں پانی چلا گیا تھا میں نے اور میرے ساتھی نے اول وآخر درود شریف اور سورۂ قریش پڑھ کر اس کی گاڑی پر دم کیا تو وہ اسٹارٹ ہوگئی اور پھر پانی میں چلتی رہی اور پھر وہ دوست واپس آیا تو اس سے پوچھا اب گاڑی تو دوبارہ بند نہیں ہوئی۔ کہنے لگا: نہیں! ٹھیک چلتی رہی یہ سب اس عمل کی برکت سے ہوا۔ الرجی کیلئے: پہلے مجھے الرجی ہوجاتی تھی‘ میں کچھ کھاپی لیتا لیکن جب سے درج ذیل عمل شروع کیا، مجھے الرجی نہ ہوئی‘ پورا ایک سال نہ ہوئی جس کو بھی بتایا اس کو بھی آرام آگیا۔ طریقہ کار: کھانے کے بعد اول و آخر درود شریف ایک مرتبہ اور سورۂ قریش تین مرتبہ پڑھ لیں۔ سورۂ قریش اگر پہلی مرتبہ پڑھیں گے تو کھانے میں اگر زہر بھی ہوگا تو وہ بھی اثر نہیں کرے گا‘ کھانا بیماری نہیں بنے گا‘ دوسری دفعہ پڑھنے سے اللہ پاک اچھے اچھے دسترخوان عطا کرے گا‘ تیسری دفعہ پڑھنے سے اللہ پاک نسلوں میں رزق دے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں